اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری ، حاجی محمد علی عطاری اور  حاجی امین عطاری قافلہ نے سپر ہائی ٹول پلازہ پر قائم صحرائےمدینہ میں واقع مکتبۃ المدینہ ویئر ہاؤس کا دورہ کیا ۔اراکین شوریٰ نے صحرائے مدینہ میں قا ئم کھال گودا م اور مسجد کا بھی دورہ فرمایا اور وہاں ہو نےو ا لے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اراکین شو ریٰ نے تعمیراتی کا موں کو بہتر انداز میں کر نے کے حوا لے سے مد نی پھول ارشاد فرمائے۔

کھال گو دام کے دورے کے موقع پر اراکین شو ریٰ نے عید الاضحیٰ پر چرم قربانی کے جانوروں کی کھالوں کو جمع کر نے وا لے ذ مہ داران کی بھی رہنمائی فرمائی ۔ دورے کے دوران اراکین شوری نے صحرائے مدینہ میں واقع مزارات پر فاتحہ خوانی بھی کی۔