موجودہ صورت حال کرونا وائرس کی
وبا ء میں سرکار دو عالم صلی
اللہ علیہ وسلم کی دکھیاری امت کی خیر خواہی کے جذبے کے
تحت دعوت اسلامی کی مجلس ویلفیئر ٹرسٹ
نے تھیلسیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا
مریضوں کو خون کے عطیات فراہم کرنے کے لیے وقتاً فوقتاًملک کے مختلف شہروں میں بڑے
پیمانے پر بلڈ کیمپس لگائے جن میں کثیر عاشقان رسول اسلامی بھائیوں نے تھلیسیمیا کے مریضوں کے لئے خون کا عطیہ پیش کیا ۔
اسی دکھیاری امت کی خیر خواہی کے جذبے کے تحت پچھلے دنوں کامونکی کابینہ میں دعوت اسلامی کے زیر انتظام
تھیلیسیمییا کے مریضوں کے لئے بلڈ کیمپ لگایا گیا جس میں ہاتھوں ہاتھ 86 بلڈ بیگ
جمع کئے گئے ۔
واضح رہے!
جماعت اہلسنت تحصیل کامونکی کے ناظم صاحب کے ہمراہ کثیر علمائےکرام،سرکل امن کمیٹی
کے چیئرمین جناب عثمان علی جلالی، اور d.s.pعامر ملک نے اس کیمپ پر خصوصی شرکت کی جبکہ ان کے معاونین نے بلڈ ڈونیٹ کیا۔
دوسری جانب
موڑایمن آباد و کامونکی میں بھی پچھلے دنوں صبح نو تا شام سات تک پینتالیس بلڈ بیگ
جمع کئے گئے۔