پنجاب کے شہر سرگودھا میں واقع ہلال احمر اسپتال
سیلانوالی روڈ پر دعوت اسلامی کے تحت تھیلیسمیااور دیگرامراض میں مبتلا مریضوں کو
خون کی فراہمی کے لئے بلڈ کیمپ لگایا گیا جہاں عاشقان رسول نے اپنا خون عطیہ کیا۔ اس بلڈکیمپ پر مرکز اہلسنت جامع مسجد صدیق اکبر
کے خطیب مولانا قاری سعید احمد صاحب کی آمد ہوئی اور انہوں نے بھی دکھیاری امت کی
خیر خواہی کے لئے خون عطیہ دیا۔ اس موقع
پر بلڈ کیمپ پر آنے والے اسلامی بھائیوں میں مدنی انعامات کے رسالے بھی تقسیم کئے
گئے اور انہیں مدنی انعامات کےمطابق زندگی گزارنے کی ترغیب بھی دلائی گئی۔
اسی طرح صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے تاجپورہ میں لگائے گئے بلڈکیمپ پر سینکڑوں عاشقان رسول نے خون عطیہ کیا۔دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ
کے رکن حاجی محمد منصور عطاری نے نگران
کابینہ اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ اس بلڈکیمپ کا دورہ کیا اور وہاں کے انتظامات
کا جائزہ لیتے ہوئے خون عطیہ کرنے کیلئے
آنے والے اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔اس بلڈکیمپ
کے موقع پر دعوت اسلامی کی مجلس مکتبۃ المدینہ کااسٹال بھی لگایا گیا جہاں مکتبۃ
المدینہ کے شائع کردہ مختلف کتب و رسائل رکھے گئے جن کے بارے میں ذمہ داران نے
اسلامی بھائیوں کو معلومات بھی فراہم کیں۔
امیر اہل سنت کے فرمان پر نگران شوریٰ اور رکن شوریٰ نے
اینٹی باڈی ٹیسٹ کروایا
30شوال المکرم 1441ھ کی شب مدنی چینل پر ہونے والے پروگرام ”دلوں کی
راحت“ میں نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری نے اعلان کیا تھا کہ وہ کرونا کے مریضوں کو پلازمہ ڈونیٹ کرنے کے لئے پہلے اینٹی باڈی ٹیسٹ کروائیں گے اور اس کے بعد
اپنا پلازمہ ڈونیٹ کریں گے۔
اسی سلسلے میں نگران شوریٰ مولانا محمد عمران
عطاری نے رکن شوریٰ حاجی مولانا عبدالحبیب عطاری کے ہمراہ اینٹی باڈی ٹیسٹ
کرایا۔ اس موقع پر نگران شوریٰ نے عاشقان رسول کو اینٹی باڈی ٹیسٹ کروانے اور
رپورٹ مثبت آنے پر دکھیاری امت کی خیر خواہی کرنے کا ذہن دیا۔نگران شوریٰ نے مزید
فرمایا کہ اگر ٹیسٹ مثبت نہ بھی آئے تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کوشش کرنے والوں
کی فہرست میں اپنا نام بھی شامل ہوجائیگا۔
میرپورخاص زون جھڈو ڈویژن میں دعوت اسلامی کے زیر انتظام تھیلیسیمییا کے مریضوں کے لئے بلڈ کیمپ
موجودہ
صورت حال کرونا وائرس کی وبا ء میں سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی دکھیاری
امت کی خیر خواہی کے جذبے کے تحت دعوت اسلامی کی مجلس ویلفیئر ٹرسٹ نے تھیلسیمیا
اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کو خون کے عطیات فراہم کرنے کے لیے وقتاً
فوقتاًملک کے مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر بلڈ کیمپس لگائے جن میں کثیر عاشقان
رسول اسلامی بھائیوں نے تھلیسیمیا کے مریضوں کے لئے
خون کا عطیہ پیش کیا ۔
اسی
دکھیاری امت کی خیر خواہی کے جذبے کے تحت پچھلے دنوںمجلس ڈاکٹرز اور مجلس شعبہ تعلیم دعوت اسلامی
کے تحت میرپورخاص زون جھڈو ڈویژن میں دعوت اسلامی
کے زیر انتظام تھیلیسیمییا کے مریضوں کے لئے بلڈ کیمپ لگایا گیا جس میں اللہ کے کرم سے نگران کابینہ جنید عطاری کا
بھرپور تعاون رہااور
تقریبا 101 بلڈ بیگ جمع کئے گئے ۔
26 جون کو حاجی یعفور رضا عطاری اپنے Facebook
پیج پر لائیو سلسلہ فرمائیں گے
26 جون 2020ءکو دن 1:15 بجے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ
کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری اپنے Facebook
پیج پر لائیو سلسلہ فرمائیں گے۔ اس سلسلے میں رکنِ شوریٰ Will
deliver a speech on mental issues like depression stress & anxiety کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
سلسلے میں شامل
ہونے کے لئے نیچے دیئے گئےلنک پر کلک کیجئے:
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام لاڑکانہ
زون شہداد کوٹ ڈویژن میں بلڈ کیمپ لگایا گیاجس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے
امیر اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےفرمان
پر عمل کرتے ہوئے بلڈ ڈونیٹ کئے۔
مکمل ناظرۃ القرآن و مدنی قاعدہ قواعد
وتجویدکے ساتھ مفت سیکھنے کا موقع
موجودہ
صورتحال کے پیش نظر دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ کورسز کے تحت آن لائن قاعدہ ناظرہ کورس جاری ہے ۔ اس کورس
کا دورانیہ ڈیلی صرف 20منٹ ہے ۔اس کورس میں شرکت کرنے والے (مکمل ناظرۃ
القرآن و مدنی قاعدہ قواعد وتجوید کے ساتھ بالکل مفت حاصل کر سکیں گے۔ تاحال اس کورس میں داخلے کا سلسلہ جاری ہے۔آپ
بھی قرآن پاک پڑھنے والوں میں شامل
ہوجائیں ۔
نوٹ یہ کورس
صرف اسلامی بھائیوں کے لیے ہے
داخلے کے خواہشمند اسلامی ان نمبرز پر رابطہ کریں:
فیصل آباد03131480337
سکھر03078593042
سرگودھا 03006044438
مزید معلومات کے لئےاس واٹس اپ نمبر اور میل آئی ڈی
پر رابطہ کریں:
03332195483-03472224420
25 جون کی شب مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں قاری سلیم عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے
25جون 2020ء برو زجمعرات رات 9:30 بجے مدنی چینل
پر ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
جائیگا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی قاری سلیم عطاری ”اچھی صحبت کی برکتیں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
فرمائیں گے۔
واضح رہے! پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر جمعرات
کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ وار اجتماعات کا سلسلہ ہوتاہے جن میں شرکت کرنے
والے عاشقان رسول تلاوت، نعت، بیانات اور رقت انگیز دعاؤں سے فیض یاب ہوتے ہیں لیکن
موجودہ ملکی صورت حال کے باعث یہ اجتماعات گیدرنگ کی صورت میں منعقد نہیں ہورہے،
فقط مدنی چینل پر سنتوں بھرا بیان نشر کیا جاتا ہے جسے عاشقانِ رسول گھر بیٹھے
ملاحظہ کرتے ہیں۔
عاشقان رسول
کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کے زیر انتظام مدنی مرکز فیضان مدینہ پنڈی گھیب میں تھیلیسیمیا اور دیگر مریضوں کے لئے بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا۔ جس
میں کثیر عاشقان رسول نے اپنا خون عطیہ کرنے کے لیے تشریف لائے ان
میں دعوت اسلامی کے ذمہ داران،علمائےکرام،صحافی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق
رکھنے والے افراد شامل تھے۔
یاد رہے !
امیر اہلسنت مولانا محمد الیاس عطار قادریدامت برکاتہم العالیہ کی اپیل پر پاکستان بھر میں 130 شہروں میں
دعوتِ اسلامی کے زیر انتظام بلڈ ڈونیشن کیمپ لگائے گئے جن میں تا دم تحریر 24 ہزار
سے زائد اسلامی بھائیوں نے خون کا عطیہ
پیش کیا ۔ (رپورٹ: مبشر حسن عطاری مجلس حج و عمرہ واہ کینٹ اٹک زون)
پنجاب پاکستان کے شہر بورے والا کے علاقے غفور
ٹاؤن میں کم و بیش 35 مرلہ پر محیط جگہ پرفیضان بلال مسجد کا سنگ بنیاد رکھاگیا۔ اس موقع پرجگہ وقف کرنے والے اسلامی بھائی اور دیگر شخصیات کے علاوہ نگران زون ،
نگران کابینہ اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ سنگ بنیاد رکھنے کے بعد مسجد کی
جلد تعمیر اور مسجد کی جگہ وقف کرنے والے
اسلامی بھائی کے لواحقین کی مغفرت کےلئے دعا بھی کرائی گئی۔
دعوت اسلامی ویلفیئر ٹرسٹ کے نگران مجلس شفاعت
علی عطاری سمیت دیگر ذمہ داران مدنی مرکز فیضان مدینہ اوکاڑہ پہنچے۔ جہاں انہوں نے
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی رفیع العطاری نے سے ملاقات کی اور انہیں مجلس
ویلفیئر ٹرسٹ کے فلاحی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ نگران مجلس نے اوکاڑہ میں
مجلس ویلفیئر کے ذمہ داران کی تقرری، آئندہ کے نظام، اور پالیسی پر گفتگو کی۔
صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے بندر روڈ پر ایک
شوز فیکٹری مالک کے دفتر میں دعوت اسلامی کی مجلس
تاجران کے تحت مدنی حلقہ ہوا جس میں فیکٹری مالکان دین محمد، عبدالجبار،
خالد، ادریس، موبائل کمپنی کے اونر محمد آصف عطاری اور دیگر نے شرکت کی۔
نگران مجلس تاجران نے تاجر اسلامی بھائیوں کو
دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور موجودہ حالات میں دعوت اسلامی
کے تحت ہونے والے فلاحی کاموں اور بلڈکیمپس کے حوالے سے بتایا ۔
نگران
مجلس نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ
کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔مبلغ دعوت اسلامی نے ان کو ذہن دیا کہ تاجر کو خود ایک مبلغ ہوناچاہئے جس سے اس معاشرے میں
ایک مثبت تبدیلی ہوسکتی ہے اور ہر مالک اپنی فیکٹری میں خود بیان کرے۔ اس موقع پر
تاجر اسلامی بھائیوں نے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے سلسلے میں مدنی عطیات پیش کئے۔
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے شوبز اور مجلس
حج و عمرہ کے نگران مجالس سمیت ریجن ذمہ داران نے کراچی کے علاقے جمشید روڈ پر شوبزسے وابستہ آفتاب عالم کی رہائش گاہ جاکر ان
کےداماد عبد اللہ چھوٹانی اور ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی۔نگران
مجلس نے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئےفاتحہ
خوانی اور دعائے مغفرت کی۔اس موقع پر آفتاب عالم کے بیٹے کاشان عالم اوردیگر ذمہ داران دعوت اسلامی بھی موجود تھے۔
Dawateislami