22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
عاشقان رسول
کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کے زیر انتظام مدنی مرکز فیضان مدینہ پنڈی گھیب میں تھیلیسیمیا اور دیگر مریضوں کے لئے بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا۔ جس
میں کثیر عاشقان رسول نے اپنا خون عطیہ کرنے کے لیے تشریف لائے ان
میں دعوت اسلامی کے ذمہ داران،علمائےکرام،صحافی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق
رکھنے والے افراد شامل تھے۔
یاد رہے !
امیر اہلسنت مولانا محمد الیاس عطار قادریدامت برکاتہم العالیہ کی اپیل پر پاکستان بھر میں 130 شہروں میں
دعوتِ اسلامی کے زیر انتظام بلڈ ڈونیشن کیمپ لگائے گئے جن میں تا دم تحریر 24 ہزار
سے زائد اسلامی بھائیوں نے خون کا عطیہ
پیش کیا ۔ (رپورٹ: مبشر حسن عطاری مجلس حج و عمرہ واہ کینٹ اٹک زون)