دنیا بھر میں دین اسلام کی خدمت میں مصروف عمل دعوت اسلامی   اس وقت فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے اوراس وقت مشکلات میں گھرے مسلمانوں میں ملک وبیرون ملک امدادی سامان کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔کینیا کے شہر نیروبی میں بھی ذمہ داران نے راشن پیک کرکے تقسیم کرنے کا سلسلہ کیا۔

دعوت اسلامی کے تحت ملک بھر میں فصلوں کے عشر جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں سندھ کے شہر تھانہ بولا خان، ٹھٹھہ اور ساکرو میں بن قاسم زون کے نگران اور دیگر ذمہ داران نے کسانوں اور زمینداروں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں عشر دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔ ہاتھوں ہاتھ عشر اور عطیات جمع کرنے کا سلسلہ بھی ہوا۔ کسانوں اور زمینداروں نے مدنی چینل کو اپنے تاثرات بھی دئیے۔

ادھر پنجاب کے شہر جڑانوالہ کے اطراف سید والا صوفی دی کوٹھی اور کوٹ فاضل میں رکن شوریٰ حاجی جنید مدنی نے زمینداروں اور کسانوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں اپنا عشر دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔ رکن شوریٰ نے ان اسلامی بھائیوں میں عشر کے فضائل اور دیگر موضوع پر بیانات بھی کئے۔اس موقع پر کسانوں اور زمینداروں نے اپنا عشر دعوت اسلامی کودینے کی نیتیں کیں اور مدنی چینل کو اپنے تاثرات بھی دئیے۔

رکن شوریٰ حاجی رفیع العطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ پنجاب کے شہر بصیر پور کے اطراف میں عشر کے حوالے سے زمینداروں سے ملاقاتیں کیں اور عشر کے فضائل پر بیان کرتے ہوئے انہیں اپنا عشر دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اپنی نیتوں کااظہار کیا۔

نگران گوجرانوالہ زون نے حافظ آباد کے مختلف اطراف گاؤں میں کسانوں اور زمینداروں سے ملاقات کیں اور انہیں عشر کے فضائل بتاتے ہوئے اپنا عشر دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔ نگران گوجرانوالہ زون نے نگران کابینہ و عشر کے ذمہ داران کے ہمراہ علی پورچٹھہ کے اطراف گاؤں میں کسانوں اور کاشتکاروں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے حوالے سےبتایا اور اپنا عشر دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی جس پر ان اسلامی بھائیوں عشر دعوت اسلامی کو دینے کی نیتیں کیں۔


18 اپریل بروز ہفتہ ریجن نگران رکن شوریٰ حاجی  امین عطاری نے بعد نماز فجر مدنی حلقہ لگایا جس میں اورنگی ٹاؤن کراچی کے اسلامی بھائیوں نے بالخصوص شرکت کی سعادت حاصل کی۔ مدنی حلقے میں رکن شوریٰ نے بعد فجر مدنی حلقے کے جدول کے مطابق (تلاوت ترجمہ و تفسیر، شجرہ عطاریہ ، استغفار کے مدنی پھول ،مدنی کاموں کی ترغیب ، اوراد و وظائف ، مدنی عطیات ، اشراق و چاشت) کے حوالے سے بھی مدنی پھول عطا فرمائے۔ (رپورٹ: مجلس تاجران کراچی ریجن)


18 اپریل بروز ہفتہ ریجن نگران رکن شوریٰ حاجی  امین عطاری نے بعد نماز فجر مدنی حلقہ لگایا جس میں مجلس تاجران کے اسلامی بھائیوں نے بالخصوص شرکت کی سعادت حاصل کی۔ مدنی حلقے میں رکن شوریٰ نے بعد فجر مدنی حلقے کے جدول کے مطابق (تلاوت ترجمہ و تفسیر، شجرہ عطاریہ ، استغفار کے مدنی پھول ،مدنی کاموں کی ترغیب ، اوراد و وظائف ، مدنی عطیات ، اشراق و چاشت) کے حوالے سے بھی مدنی پھول عطا فرمائے۔ (رپورٹ: مجلس تاجران کراچی ریجن)


17  اپریل بروزجمعۃ المبارک رکن شوریٰ و ریجن نگران حاجی امین عطاری نے بلخصوص بن قاسم کابینہ و شعبہ مجلس مزارات اولیاء کے اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقہ لگایا ۔مدنی حلقے میں رکن شوریٰ نے بعد فجر مدنی حلقے کے جدول (تلاوت ترجمہ و تفسیر، شجرہ عطاریہ ، استغفار کے مدنی پھول ،مدنی کاموں کی ترغیب ، اوراد و وظائف ، مدنی عطیات ، اشراق و چاشت) کے حوالے سے بھی مدنی پھول عطا فرمائے۔حلقے میں کم و بیش 35 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ (رپورٹ:بن قاسم کابینہ مدنی انعامات)


16 اپریل بروز جمعرات رکن شوری ونگران کراچی ریجن حاجی امین عطاری نےکھارادرکابینہ کےاسلامی بھائیوں میں بذریعہ انٹرنیٹ بعدفجرمدنی حلقہ لگایا جس میں نگران کابینہ سمیت 43 اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔ خصوصی طورپرشعبہ رابطہ برائے تاجران کےاسلامی بھائیوں نے بھی شرکت کی۔رکن شوری نے صوتی پیغام  کےذریعےکھارادرکابینہ کےاسلامی بھائیوں کی کوششوں کوسراہا۔


مجلس قافلہ کے تحت  15 اپریل بروز بدھ رات 07:20پر ڈرگ کالونی کابینہ ایسٹ زون میں قافلہ ذمہ داران و دیگر عاشقان رسول کے درمیان بذریعہ ZOOM ویڈیو لنک رکن شورٰی و نگران کراچی ریجن حاجی امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں ذمہ داران و دیگر عاشقان رسول بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی سعادت حاصل کی۔ (رپورٹ: ساجد عطاری، مجلس قافلہ کراچی ریجن)


مدنی چینل کی جانب سے آج مورخہ 19 اپریل بروز اتوار  ایک عظیم الشان پروگرام بنام "یہ بھی ضروری ہے" مدنی چینل پر براہِ راست ٹیلی کاسٹ کیا جائیگا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری انتہائی اہم گفتگو فرمائیں گے۔ یہ پروگرام آج دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔

بالخصوص تمام دعوتِ اسلامی والوں اور بالعموم تمام عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ اس پروگرام کو اپنے گھروں میں رہتے ہوئے لازمی ملاحظہ فرمائیں۔


پچھلے دنوں رکنِ شوریٰ حاجی رفیع العطاری کی سمندری کابینہ کے اطراف میں آمد ہوئی جہاں آپ نے زمینداروں سے ملاقات فرمائی۔ رکنِ شوریٰ زمینداروں کو اپنا عشر شریعت کے مطابق نکالنے اور  اپنا عشر دعوتِ اسلامی کو دینے کا ذہن دیا جس پر زمینداروں نے دعوتِ اسلامی بھرپور ساتھ دینے کی نیت کی۔ 


پچھلے دنوں رکنِ شوریٰ حاجی رفیع العطاری کی بونگہ حیات اطراف میں آمد ہوئی جہاں آپ نے زمینداروں سے ملاقات فرمائی۔ رکنِ شوریٰ زمینداروں کو اپنا عشر شریعت کے مطابق نکالنے اور  اپنا عشر دعوتِ اسلامی کو دینے کا ذہن دیا جس پر زمینداروں نے دعوتِ اسلامی بھرپور ساتھ دینے کی نیت کی۔ 


15 اپریل 2020 بروز بدھ رکن شوری و نگران ریجن حاجی محمد امین عطاری نے بذریعہ انٹرنیٹ بعد فجر مدنی حلقہ لگایا جس میں  ملیر کابینہ ایسٹ زون کے اسلامی بھائیوں نے بذریعہ نیٹ شرکت کی۔ رکن شوری و نگران ریجن حاجی محمد امین عطاری نے مدنی حلقے میں شرکت کرنے والے اسلامی بھائیوں کو دعاوں سے نوازا۔ (مجلس مدنی انعامات،کراچی ریجن)


رکن شورٰی و نگران کراچی ریجن حاجی امین عطاری نے بیان مغرب فرمایا اور مجلس قافلہ کے تحت کھارادر کابینہ میں سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں انٹرنیٹ کے ذریعے  تقریباً 31 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔