دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 18 اگست 2020ء کو ضلع سرگودھا کوٹ مومن رحیم میڈی کیئر میں تھیلیسیمیا اور دیگر مریضوں کے لئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فرما ن پرلبیک کہتے ہوئے کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے اپنا خون عطیہ کیا۔

جعفر حسین گجر (اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن)، مہر جہانگیر احمد (صدر T.B.Aکوٹ مومن) اور میجر فیاض منہاس (وائس پریزنٹ P.T.I ضلع سرگودھا) نے اس بلڈ ڈونیشن کیمپ میں دورہ کیا اور دعوت اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا۔ (رپورٹ: فضیل رضا عطاری، رکن کابینہ کوٹ مومن)