
پاکستان میں سب سے زیادہ سورج گرہن سکھر، میر
پور ماتھیلو وغیرہ میں ہوگا جہاں چاند تقریباً % 99 سورج
اور زمین کے درمیان حائل ہوجائے گا
یہ گرہن ایشیا و افریقہ کے اکثر ممالک (بشمول
پاکستان)، جنوب مشرقی یورپ اور شمالی آسٹریلیا میں دیکھا جا سکے گا
سورج
گرہن(Solar
Eclipse)
(خصوصی رپورٹ از:ماہرِ علمِ توقیت محمد
وسیم عطاری )
سورج گرہن اللہ پاک کی نشانیوں
میں سے ایک نشانی ہے۔ جس دن آنحضرت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے
صاحبزادے حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ انتقال کر گئے اسی دن
سورج میں گہن لگا۔ بعض لوگوں نے خیال کیا
کہ یہ حضرت براہیم رضی اللہ عنہ کے غم میں واقع ہوا ہے،چنانچہ حضورِ اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم نے لوگوں کوسورج گہن کی نماز پڑھنے کے بعد خطبہ دیتے
ہوئے اِرشادفرمایا: ” سورج اور چاند
اللہ کی نشانیوں میں سے
دو نشانیاں ہیں، انہیں گرہن کسی کی موت اور زندگی کی وجہ سے نہیں لگتا۔ پس جب تم اسے دیکھو تو اللہ کو پکارو، اس کی
بڑائی بیان کرو، نمازپڑھو اور صدقہ دو۔“ (بخاری،کتاب الکسوف،باب الصدقۃ فی الکسوف ۱/۳۵۷،۳۶۳ ،حدیث :۱۰۴۴،۱۰۶۰،ملخصاً)
سورج گرہن کب لگتا ہے؟
سائنسی اعتبار سے
سورج گرہن اس وقت لگتا ہے جب سورج اور زمین کے درمیان چاند حائل ہو جاتا ہے جس کی وجہ
سے سورج کی روشنی بعض اوقات مکمل طور پر اور بعض اوقات جزوی طور پر ماند پڑ جاتی
ہے۔ 21جون 2020 بروز اتوار سورج گرہن لگنے والا ہے۔ یہ گرہن ایشیا و افریقہ کے
اکثر ممالک(بشمول پاکستان)، جنوب مشرقی یورپ اور شمالی آسٹریلیا میں دیکھا جا سکے
گا۔
پاکستان میں یہ گہن سب سے
زیادہ (%98.8)گوادر،لاڑکانہ،سکھر،میرپور ماتھیلواورصادق آباد وغیرہ میں
ہوگا۔
گرہن لگنے پر کیا کرنا چاہئے؟
جب سورج یا چاند
کو گہن لگے تومسلمانوں کو چاہئے کہ وہ اس
نظارے سے محظوظ ہونے( ڈاکٹروں کا کہنا ہے
کہ گرہن کے وَقْت سورج کو براہ راست دیکھنے سے آنکھ کی بینائی بھی جاسکتی ہے) اور
توہمات کا شکار ہونے کے بجائے بارگاہِ الٰہی میں حاضری دیں اور گڑگڑا کر اپنے گناہوں کی معافی طَلَب کریں ،اس یومِ قیامت کو یاد کریں جب سورج اور چاند بے نور ہوجائیں گے اور ستارے توڑدئیے جائیں گے اور پہاڑ لپیٹ دئیے جائیں گے۔
سورج گہن کی نماز سنت مؤکدہ ہے اور چاند گہن کی مستحب۔ سورج گہن کی نماز
جماعت سے پڑھنی مُسْتَحَب ہے اور تنہا تنہا بھی ہو سکتی ہے اور جماعت سے پڑھی جائے
تو خطبہ کے سوا تمام شرائط جمعہ اس کے لیے شرط ہیں ، وہی شخص اس کی جماعت قائم کر
سکتا ہے جو جمعہ کی کر سکتا ہے، وہ نہ ہو تو تنہا تنہا پڑھیں ، گھر میں یا مسجد میں۔ (بہار شریعت،۱/۷۸۷)
اوقات مکروہہ:
پاکستان اور اکثر ممالک میں دوران سورج گرہن وقت
زوال بھی آئے گا اس کا بھی لحاظ رکھیں کہ
نصف النہار شرعی سے ابتدائے ظہر تک ہر قسم
کی نماز حتٰی کہ نفل بھی منع ہے اسی طرح بعض ممالک میں طلوع آفتاب سورج گرھن کے ساتھ ہوگا لہذاگہن کی نماز پڑھنے کے لیے
سورج نکلنے کے بعد بیس منٹ کا انتظار فرمائیں۔
بعض
افراد یہ سمجھتے ہیں کہ”سورج یا چاندگرہن کے حاملہ عورت پر منفی اثرات پڑتے ہیں“
اسلام میں اس کی
کوئی حقیقت نہیں
ہے، اسلامی نقطۂ نظر سے سورج یا چاندگرہن
کے حاملہ عورت پر کوئی منفی اثرات نہیں پڑتے۔
پاکستان میں لگنے والے سورج کے اوقات کار
پاکستان کے 83
شہروں کی لسٹ مع گرہن کے اوقات درج ذیل
ہےجہاں مکمل (Annular) یا
جزوی (Partial) سورج
گرہن ہوگا ۔
فیصد |
وقت انتہاء |
وقت ابتداء |
پاکستان |
نمبر شمار |
90 فیصد یا اس سے زائد
گرہن والے شہر |
||||
99% |
12:54 |
9:33 |
سکھر |
۱ |
99% |
12:58 |
9:36 |
صادق آباد |
2 |
99% |
12:52 |
9:32 |
لاڑکانہ |
3 |
98% |
01:01 |
9:38 |
بھکر |
4 |
98% |
12:54 |
9:34 |
شکار پور |
5 |
98% |
12:45 |
9:28 |
عارف والا |
6 |
98% |
12:37 |
9:23 |
گوادر |
7 |
97% |
01:02 |
9:39 |
احمد پور شرقیہ |
8 |
97% |
01:03 |
9:41 |
بہاولپور |
9 |
97% |
12:53 |
09:34 |
جیکب آباد |
10 |
96% |
01:02 |
9:40 |
جلالپور پیر والا |
11 |
95% |
01:09 |
9:46 |
تربت |
12 |
95% |
01:09 |
9:46 |
حویلی لکھا |
13 |
95% |
12:52 |
9:30 |
نواب شاہ |
14 |
95% |
01:05 |
9:43 |
وہاڑی |
15 |
94% |
01:08 |
9:46 |
اوکاڑہ |
16 |
94% |
01:06 |
9:44 |
چیچہ وطنی |
17 |
94% |
01:04 |
9:43 |
خانیوال |
18 |
94% |
01:02 |
9:41 |
مظفر گڑھ |
19 |
93% |
01:09 |
9:47 |
پتوکی |
20 |
93% |
01:09 |
9:47 |
پسرور |
21 |
93% |
01:09 |
09:47 |
چونیاں |
22 |
93% |
12:46 |
09:26 |
حب |
23 |
93% |
01:00 |
9:40 |
ڈیرہ غازیخان |
24 |
93% |
12:53 |
9:31 |
سانگھڑ |
25 |
93% |
01:07 |
9:45 |
ساہیوال |
26 |
93% |
01:11 |
9:48 |
قصور |
27 |
93% |
01:02 |
9:41 |
ملتان شریف |
28 |
92% |
01:05 |
9:44 |
پیر محل |
29 |
92% |
01:00 |
9:41 |
تونسہ |
30 |
92% |
12:46 |
9:26 |
کراچی |
31 |
92% |
01:01 |
9:41 |
کوٹ ادو |
32 |
91% |
12:51 |
9:29 |
جامشورو |
33 |
91% |
01:07 |
9:46 |
ڈجکوٹ |
34 |
91% |
01:07 |
9:46 |
فیصل آباد |
35 |
91% |
01:10 |
9:49 |
لاہور |
36 |
91% |
12:53 |
9:30 |
میرپورخاص |
37 |
91% |
01:09 |
9:47 |
ننکانہ صاحب |
38 |
90% |
12:49 |
09:28 |
ٹھٹھہ |
39 |
90% |
01:05 |
09:45 |
جھنگ |
40 |
90% |
01:08 |
09:48 |
خانقاہ ڈوگران |
41 |
90% |
01:09 |
9:48 |
شیخوپورہ |
42 |
90% |
01:10 |
09:49 |
کاموکے |
43 |
90% |
01:12 |
09:51 |
نارووال |
44 |
80 تا 89 فیصد گرہن
والے شہر |
||||
89% |
01:08 |
9:48 |
حافظ آباد |
45 |
89% |
01:12 |
9:51 |
ظفروال |
46 |
89% |
01:09 |
09:49 |
قلعہ دیدار سنگھ |
47 |
89% |
01:10 |
9:50 |
گوجرانوالہ |
48 |
89% |
01:01 |
9:43 |
لیہ |
49 |
88% |
12:52 |
9:29 |
بدین |
50 |
88% |
12:42 |
09:31 |
چاغی |
51 |
88% |
12:53 |
9:30 |
خیرپور ، سندھ |
52 |
88% |
01:10 |
9:50 |
ڈسکہ |
53 |
88% |
01:05 |
9:46 |
سرگودھا |
54 |
88% |
01:11 |
9:51 |
سیالکوٹ |
55 |
88% |
12:50 |
9:35 |
کوئٹہ |
56 |
87% |
01:05 |
9:47 |
خوشاب |
57 |
87% |
01:10 |
9:51 |
گجرات |
58 |
87% |
01:08 |
9:49 |
منڈی بہاؤالدین |
59 |
86% |
01:05 |
9:47 |
بھلوال |
60 |
86% |
01:08 |
9:50 |
جہلم |
61 |
86% |
01:00 |
9:43 |
ڈیرہ اسماعیل خان |
62 |
85% |
01:08 |
9:50 |
نیو میرپور |
63 |
84% |
01:02 |
9:46 |
جڑانوالہ |
64 |
84% |
01:05 |
9:48 |
ملکوال |
65 |
83% |
01:02 |
09:47 |
کالاباغ |
66 |
82% |
01:06 |
9:50 |
اسلام آباد |
67 |
82% |
01:00 |
9:45 |
بنوں |
68 |
82% |
01:06 |
9:50 |
راولپنڈی |
69 |
82% |
01:02 |
09:46 |
کرک |
70 |
81% |
01:04 |
9:49 |
اٹک |
71 |
81% |
01:07 |
9:52 |
ایبٹ آباد |
72 |
81% |
01:05 |
09:50 |
واہ |
73 |
80% |
01:07 |
09:52 |
گڑھی حبیب اللہ |
74 |
80% |
01:07 |
9:52 |
مظفرآباد |
75 |
80% |
01:03 |
09:49 |
نوشہرہ |
76 |
70 تا 79 فیصد گرہن
والے شہر |
||||
79% |
01:02 |
9:48 |
پشاور |
77 |
79% |
01:03 |
09:50 |
مردان |
78 |
78% |
01:05 |
9:52 |
تھاکوٹ |
79 |
77% |
01:04 |
09:51 |
مینگورہ |
80 |
77% |
01:05 |
09:52 |
شاہ پور |
81 |
77% |
01:04 |
9:51 |
شاہدرہ |
82 |
75% |
01:08 |
9:57 |
گلگت |
83 |
دنیا کے دیگر
ممالک میں لگنے والے سورج گرہن کے اوقات کار
نمبر |
City |
Country |
Start |
End |
Percent |
1 |
صنعاء |
یمن |
6:56 |
9:33 |
97 |
2 |
مسقط |
عمان |
8:15 |
11:29 |
97 |
3 |
دہلی |
ہند |
10:20 |
13:47 |
94 |
4 |
بریلی |
ہند |
10:25 |
13:55 |
91 |
5 |
دبئی |
عرب امارات |
8:15 |
11:12 |
86 |
6 |
کٹھمنڈو |
نیپال |
10:54 |
14:25 |
86 |
7 |
منیلا |
فلپائن |
15:01 |
17:32 |
86 |
8 |
دوحہ |
قطر |
7:13 |
10:02 |
80 |
9 |
خرطوم |
سوڈان |
5:57 |
8:15 |
76 |
10 |
منامہ |
بحرین |
7:14 |
10:01 |
75 |
11 |
کابل |
افغانستان |
9:16 |
12:26 |
75 |
12 |
کمپالا |
یوگنڈا |
Sunrise |
8:58 |
71 |
13 |
مکہ شریف |
عرب شریف |
7:04 |
9:32 |
71 |
14 |
ڈھاکہ |
بنگلہ دیش |
11:23 |
14:52 |
70 |
15 |
ممبئی |
ہند |
10:01 |
13:28 |
62 |
16 |
مدینہ |
عرب شریف |
7:10 |
9:34 |
61 |
17 |
کویت |
کویت |
7:20 |
9:57 |
61 |
18 |
دوشنبہ |
تاجکستان |
9:55 |
12:53 |
60 |
19 |
نیروبی |
کینیا |
6:46 |
8:59 |
59 |
20 |
تاشقند |
ازبکستان |
10:02 |
12:52 |
52 |
21 |
بیجنگ |
چین |
14:34 |
16:57 |
49 |
22 |
تہران |
ایران |
9:05 |
11:38 |
48 |
23 |
ڈوڈوما |
تنزانیہ |
6:46 |
8:51 |
45 |
24 |
بغداد |
عراق |
7:28 |
9:50 |
45 |
25 |
سیول |
کوریا |
15:53 |
18:04 |
45 |
26 |
ابوجا |
نائیجیریا |
Sunrise |
6:53 |
43 |
27 |
بینکاک |
تھائی لینڈ |
13:11 |
16:10 |
40 |
28 |
ٹوکیو |
جاپان |
16:11 |
18:04 |
36 |
29 |
قاہرہ |
مصر |
6:23 |
8:22 |
34 |
30 |
باکو |
آذربائیجان |
8:47 |
11:04 |
34 |
31 |
دمشق |
شام |
7:29 |
9:33 |
33 |
32 |
بندر سیری بیگوان |
برونائی |
15:10 |
17:24 |
28 |
33 |
ہرارے |
زمبابوے |
Sunrise |
7:31 |
18 |
34 |
کولمبو |
سری لنکا |
10:29 |
13:20 |
17 |
35 |
انقرہ |
ترکی |
7:48 |
9:27 |
16 |
36 |
ایتھنز |
یونان |
7:49 |
9:11 |
11 |
37 |
طرابلس |
لبنان |
6:44 |
7:57 |
10 |
38 |
گیبرون |
بوسٹوانا |
Sunrise |
7:20 |
5 |
39 |
صوفیہ |
بلغاریہ |
8:05 |
9:06 |
5 |
40 |
بوچریسٹ |
رومانیہ |
8:08 |
9:13 |
5 |
41 |
جوہانسبرگ |
جنوبی افریقہ |
Sunrise |
7:13 |
2 |
42 |
مپوتو |
موزمبیق |
Sunrise |
7:06 |
1 |

فیصل آباد
میں واقع مدنی مرکز فیضان مدینہ میں دعوت اسلامی کے شعبہ المدینۃ العلمیہ کی ذیلی شاخ میں صحابیات و صالحات کی سیرت
مبارکہ اور دیگر اسلامی کتب پر کام کیا جاتا ہے۔ نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہدعطاری کی زیر پرستی یہاں کے اسلامی
بھائی اپنے فرائض منصبی کو اچھی طرح
نبھاتے ہوئے کتب و رسائل کو آخری مراحل تک پہنچاتے ہیں۔ جو بعد میں مکتبۃ المدینہ
سے عاشقان رسول کو دستیاب ہوتی ہیں۔ اس ذیلی
شاخ میں صحابیات و صالحات کی سیرت کے
حوالے سے کئی کتب شائع کی جاچکی ہیں جبکہ کچھ کتب پرنٹنگ پریس پر موجود ہیں جو
عنقریب عاشقان رسول کو پڑھنے کیلئے مکتبۃ
المدینہ پر دستیاب ہونگی۔
ناظم
المدینہ العلمیہ فیصل آباد ابرار اختر
القادری کا کہنا تھا کہ سیرت نگاری کے
حوالے سے فیضان صحابیات کے سلسلوں میں دو طرح کا کام ہوتا ہے، فیضان عائشہ، شان خاتون جنت، فیضان امہات المومنین رضوان اللہ علیہم اَجْمعین اور
ازواج انبیاء کرام علیہم السلام کی حکایات ان میں سے تین کتب شائع ہوچکی ہیں جبکہ ایک کتاب آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے
شہزادے اور شہزادیاں بھی شائع ہونے کیلئے پریس پر بھیجی جارہی ہے۔
ناظم المدینہ العلمیہ کا مزید کہنا تھا کہ المدینۃ العلمیہ کی ذیلی شاخ میں دعوت اسلامی کے تنظیمی کاموں
کو بھی فوقیت دی جاتی ہے جن میں بارہ مدنی کام، اسلامی بہنوں کے آٹھ مدنی کام،
تنظیمی تربیت کے رسائل، ماہانہ مدنی مشوروں کے بیانات، دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا
تعارف اور ان کے کام کرنے کا طریقہ کار، مدنی مرکز کی آبادکاری اور تاجروں کیلئے
کام کی باتیں سمیت دیگر رسائل بھی شامل ہیں جبکہ ہفتہ وار اجتماع اور مدنی جدول کا
بھی یہاں کام کیا جاتا ہے۔
تھیلسیمیاکے مریضوں کے لئے کیرانوالا سید اپھالیہ گجرات میں بلڈ کیمپ کا
انعقاد

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام تھیلسیمیااور دیگر خون کی بیماریوں میں مبتلا
مریضوں کو خون کے عطیات دینے کے لئے کیرانوالا سید اپھالیہ گجرات میں بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا
گیا۔ بلڈ کیمپ میں کئی عاشقان رسول نے خون
کے عطیات پیش کئے۔

ملتان پریس کلب میں دعوت اسلامی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سےمدنی
حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں سردار ظفر اللہ خان (سینئر صحافی)، محبوب ملک (فوٹو چیئرمین پریس
کلب )، اعظم جہانگیر (سینئر صحافی و
کرائم رپورٹر)، خالد
چوہدری(سابق
صدر پریس کلب)، شکیل چودھری (نائب صدر پریس کلب)، ایاز شیخ فیاض بھٹی، یاسر بھٹی اور دیگر صحافیوں نے شرکت
کی۔اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان بھی فرمایااور شرکا کو دعوت
اسلامی کا تعارف پیش کیا۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی فضیل
رضاعطاری کراچی میں اپنے دفتر سے ہر اتوار
فیس بک پیج پر لائیو مجلس اسپیشل افراد کے اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرماتے ہیں۔
7جون 2020ء بروز اتوار کو بھی یہ سلسلہ رہا۔ رکن
شوریٰ نے مجلس اسپیشل افراد کے اسلامی
بھائیوں کو مدنی پھول دئیے اور مدنی کاموں کے حوالے سے تربیت بھی فرمائی۔

دعوت اسلامی کی
مجلس رابطہ اسلام آباد ریجن کے ذمہ دار راشد عطاری نے میرپورکشمیر میں راجہ طاہر
ممتاز (ڈپٹی
کمشنر) اور
منیر قریشی (اسسٹنٹ کمشنر)سے ان کے دفاتر
میں الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں دنیا بھر میں دعوت
اسلامی کے تحت ہونے والے مدنی کاموں بالخصوص موجودہ صورت حال میں دعوت اسلامی کے
فلاحی کاموں، تھیلیسیمیا اور دیگر مریضوں کے لئے کی جانے والی کاوشوں کے حوالے سے
بتایا جس پر دونوں شخصیات نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کوخوب سراہا ۔

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام بلوچستان کےشہر حب کے علاقے مگسی
کالونی میں قائم فیضان مدینہ میں 29 مئی2020ء بروز جمعہ کو عید ملن اجتماع ہوا جس میں کراچی ریجن کے نگران رکن شوری حاجی
محمد امین عطاری ، گوادر زون کے نگران حاجی محمد امتیاز عطاری ، لسبیلہ تربت
کابینہ کے نگران عبدالرزاق عطاری ، حاجی محمد گلفام عطاری، محمد حنیف عطاری ،اراکین
کابینہ، اراکین زون، ڈویژن مشاورت کے ذمہ داران اور بڑی تعداد میں عاشقان رسول نے
شرکت کی ۔ رکن شوری نے صدقے کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور عاشقان رسول
کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے رمضان عطیات
مہم میں بہترین کارکردگی پر ذمہ داران کو مدنی تحائف بھی دیئے ۔(رپورٹر۔ محمد جہاںزیب عطاری مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ گوادر
زون)

اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوت
اسلامی 107 سے زائد شعبہ جات کے ذریعے دنیا بھر میں دھومیں مچارہی ہے اسی کا ایک
شعبہ مجلس رابطہ بھی ہے جو سیاسی ،سماجی
سمیت دیگرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقات کر کے دعوت اسلامی
کا پیغام ان تک پہنچاتی ہے۔
پچھلے دنوں مجلس رابطہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے لاہور کی ریسکیو 1122 کا دورہ کیا جہاں
انہیں اصغر علی جوئیہ(A.D.C.R)، ڈاکٹررضوان(D.Gریسکیو 1122)، محمد شاہد (ڈسٹرکٹ
آفیسر لاہور ریسکیو 1122) و دیگر اہلکاروں نے خوش آمدید کہا۔مجلس کے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے افسران و اہلکاروں
کو موجودہ صورتحال میں دعوت اسلامی نے کس انداز میں ویلفیئرکے ذریعے اپنی خدمات لوگوں تک پہنچا ئیں اس پر آگاہی دی
۔جس پرریسکیو1122 کے افسران نےدعوت اسلامی
کی کارکردگی کوخوب سراہا ۔

گزشتہ روز راولپنڈی کے علاقے پنڈورا میں مولانا محمد فاروق عثمانی سیالوی صاحب کی
رہائش گاہ پر حکومتی ایس او پیز کا مکمل خیال رکھتے ہوئے دعوت اسلامی کے تحت شخصیات
مدنی حلقے کا انعقاد کیاگیا۔ مدنی حلقے میں تلاوت اور نعت کا سلسلہ ہوا جبکہ نگران
کابینہ نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شخصیات کو دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات،
مدنی چینل کی نشریات اور موبائل ایپلی کیشنز کا تعارف پیش کیا۔ نگران کابینہ نے ان
اسلامی بھائیوں کو موجودہ صورت حال میں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے فلاحی کاموں اور بلڈڈونیشن کیمپس کے حوالے سے
بتایا اور تمام اسلامی بھائیوں کو اپنے اپنے گھروں میں مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔مدنی حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں نے
دعوت اسلامی کی دینی خدمات اور فلاحی کاموں کو سراہتے ہوئے اپنے نیک خواہشات
کااظہاربھی کیا ۔

عاشقان رسول کی عالمگیر مدنی تحریک دعوت اسلامی
روز اول سے ہی دین متین کو عام کرنے کےلئے کوشاں ہے اور اس کے ذمہ داران کی یہ
کوشش رہتی ہے کہ دنیا کے کونے کونے میں مدنی مرکز
فیضان مدینہ قائم کئے جائیں تاکہ اس کے ذریعے زیادہ سے زیادہ وہاں کے رہائشیوں
کے دلوں میں دین کی محبت کو پروان چڑھایا جاسکے۔
اسی سلسلے میں دعوت اسلامی کے تحت وہاڑی میں چھ کینال
رقبہ پر ڈبل اسٹوری مدنی مرکز فیضان مدینہ
کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے جس کی تعمیر
کے بعد عاشقان رسول پانچ وقت کی نماز وں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ قراٰن پاک کی تعلیم
حاصل کرسکیں گے۔

دنیا بھر میں خدمت دین میں مصروف عاشقان رسول کی
مدنی تحریک دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین حاجی مولانا عبد الحبیب
عطاری اور حاجی محمد علی عطاری نے بذریعہ ویڈیو لنک بنگلہ دیش مشاورت کا مدنی مشورہ لیا ۔ اراکین شوریٰ نے انہیں 12
مدنی کاموں کو بڑھانے اور مدنی عطیات کے حوالے سے رہنمائی فرمائی۔

رکن شوریٰ حاجی بلال رضا عطاری نے راولپنڈی میں قائم مدنی مرکز
فیضان مدینہ سے بذریعہ ویڈیو لنک بیرون ملک کے ذمہ داران کی رہنمائی فرمائی۔ رکن شوریٰ نے موجودہ صورتحال میں مدنی کاموں
کو آگے بڑھانےاور انفرادی کوششوں کے حوالے مدنی پھول دیئے۔