17 جولائی 2020ء کو دعوت اسلامی کا وفد پنجاب اسمبلی پہنچا جہاں پنجاب اسمبلی کی لائبریری کو 21 دینی کتب تحفے میں پیش کیں جسے لائبریری ذمہ دار نے خوش دلی سے قبول کیا  اور اسمبلی کی لائبریری کا حصہ بنالیا۔

تحفے میں دی گئی کتب میں صراط الجنان ”تفسیر قراٰن“ کی 10 جلدیں، بہار شریعت کی 6 جلدیں، اللہ والوں کی باتیں کی 7 جلدیں، احیاء العلوم کی 5جلدیں، فیضان ریاض الصالحین کی 4جلدیں، قوت القلوب کی2جلدیں، عُیونُ الحِکایات کی 2جلدیں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سیرت مصطفیٰﷺ ،نیکی کی دعوت، فیضان نماز، فیضان صدیق اکبر رضی اللہ عنہ، فیضان فاروق اعظم، فیضان صدیقہ عائشہ رضی اللہ عنہا ، فیضان رمضان، جنت میں لے جانے والے اعمال، غیبت کی تباہ کاریاں، جہنم میں لے جانے والے اعمال، دین و دنیا کی انوکھی باتیں، حکایت اور نصیحتیں، مکاشفۃ القلوب اور فیضان سنت بھی تحفے میں دی گئی ہیں۔

مجلس رابطہ کے ذمہ داران نے پنجاب اسمبلی میں شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 20جولائی 2020ء بروز پیر احمدپورشرقیہ کابینہ کے نگران مظفرحسین عطاری نے  ذمہ داران کے ساتھ ضلع بہاولپور ڈیرہ نواب صاحب احمدپورشرقیہ میں زیر تعمیر جامعۃ المدینہ للبنات کا تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور ذمہ دار جامعہ حاجی نور محمد مہر اور اطراف ڈویژن نگران عمران عطاری کی اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی ۔ 


ملتان کی مشہور غلہ منڈی میں مجلس تاجران کے تحت ایک تاجر اخلاق احمد کی دکان پر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں مختلف کاروبارسے تعلق رکھنے والےتاجروں اور ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران مجلس تاجران پاکستان محمد ندیم عطاری نے تاجر اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دی۔ نگران مجلس نے ان اسلامی بھائیوں کو دنیاوی کاموں کے ساتھ ساتھ نیکی کے کاموں میں شرکت کا ذہن دیا اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔


تھیلیسیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں اور بچوں کو خون عطیہ کرنے کے سلسلے میں دعوت اسلامی کے تحت ملک بھر میں بلڈکیمپس کا انعقاد جاری ہے۔ پچھلے ہفتے صوبائی دارالحکومت لاہور پنجاب کے علاقے چائینہ اسکیم میں بھی بلڈکیمپ لگایاگیا جہاں اسلامی بھائیوں نے امیر اہلسنت کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے خون عطیہ کیا ۔

اس بلڈکیمپ کا علامہ مجاہدالرسول خان قادری صاحب (سنی تحریک پنجاب کے صدر و خلیفہ مجاز آستانہ عالیہ بریلی شریف) ، مولاناشفاقت علی ہمدمی صاحب (سنی تحریک لاہور کے جنرل سیکریٹری)، مولانانصیر احمد نقشبندی صاحب (خطیب جامع مسجد جلال چائینہ اسکیم لاہور) سمیت دیگر شخصیات نے بھی دورہ کیا اور دعوت اسلامی کی کاوشوں سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کااظہار کیا۔ نگران مجلس پروفیشنلز پاکستان نے بھی بلڈکیمپ میں خون عطیہ کرنے والے اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں کیں۔


راولپنڈی کی چمن زار کالونی میں  مقامی تاجر اسلامی بھائیوں کے درمیان نیکی کی دعوت کو عام کرنے کےلئے مدنی حلقہ ہوا جس میں مختلف کاروبار سے تعلق رکھنے والے تاجروں اور مجلس تاجران کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران مجلس تاجران نے ان اسلامی بھائیوں کو دنیاوی کاموں کے ساتھ دینی کاموں میں بھی حصہ لینے اور اپنی آخرت سنوارنے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر تمام اسلامی بھائیوں نے روزانہ کم از کم ایک گھنٹہ مدنی کاموں کو دینے کی نیت کی۔


پچھلے دنوں مولاناغلام مرتضیٰ ساقی صاحب (مہتمم جامعہ اجمیریہ مجددیہ ) کا پچھلے دنوں ہرنیا کا آپریشن ہو ا۔

اسی سلسلے میں دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء گوجرانوالہ کے رکن زون نے ڈویژن نگران سمیت دیگر ذمہ داران کے ہمراہ مولاناغلام مرتضیٰ ساقی کی رہائش گاہ جاکر مولاناغلام مرتضیٰ ساقی صاحب سے ملاقات کی اور ان سے عیادت کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کےلئے دعا ئیں کیں۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 23 اگست 2020ء بروز اتوار دوپہر 2:00 بجےعظیم الشان اساتذہ اجتماع منعقد ہونے جارہا ہے۔ اس اجتماع  پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی خصوصی بیان فرمائیں گے۔ شعبہ تعلیم کے تمام ذمہ داران سے درخواست ہے کہ اس اجتماع کی بھر پور تیاری کریں اور شعبہ تعلیم سے وابستہ اسلامی بھائیوں میں اس کی دعوت خوب عام کریں۔

یہ اجتماع پاک عالمی سطح پر بذریعہ مدنی چینل اور سوشل میڈیا پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔


تیس سے زائد کورسز دنیا بھر کے عاشقان رسول کو کرانے میں مصروف دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن نےموجودہ صورت حال میں سات دن پر مشتمل ایک اور مدنی کورس بنام ”قربانی کورس“ کا آغاز کرنے جارہی ہے۔ اس کورس میں قربانی کا فریضہ انجام دینے والے اسلامی بھائیوں کی شرعی مسائل کے حوالے سےرہنمائی کی جائیگی۔ سات دن کے اس کورس کا دورانیہ تقریبا تیس منٹ ہوگا۔

عاشقان رسول اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں اور کوشش کرکے اپنے دیگر دوست احباب کو بھی اس کی ترغیب دلائیں تاکہ وہ بھی سنت ابراہیمی کے شرعی مسائل جان سکیں۔

https://www.facebook.com/OnlineMadrasatulMadina


پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں مجلس وکلاء لاہور ریجن کے ذمہ دار نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ شیخوپورہ بارکا دورہ کیا اور سلطان محمود خان (ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرافسر رانا) سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی ویلفیئر کے فلاحی کاموں کا بتایا جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی دینی و دنیاوی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔بعد ملاقات اسی مقام پر اسٹاف کے درمیان مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں شرکا کو نیکی کی دعوت دی گئی۔

اسی طرح مجلس وکلاء کے ریجن ذمہ دار نے محمد شہزاد کے (اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ کورٹ)دفتر میں اسٹاف سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے امیراہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے نگران محمد قربان عطاری نے کراچی ریجن کے ذمہ داران کے ہمراہ  کراچی میں قائم کراچی پولیس آفس میں ایڈیشنل I.Gغلام نبی میمن سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں ملک و بیرون ملک دین اسلام کی خدمات کے سلسلے میں ہونے والے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں اور موجودہ صورت حال میں فلاحی کاموں بالخصوص پاکستان بھر میں تھیسلیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں اور بچوں کو خون کی فراہمی کے لئے لگائے جانے والے بلڈکیمپس کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔ ایڈیشنل I.G نے دعوت اسلامی کی خدمات کوخوب سراہا۔ ذمہ داران نے غلام نبی میمن کو امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی تصنیف اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔

اسی طرح نگران مجلس رابطہ محمد قربان عطاری اور کراچی ریجن کے ذمہ داران نے S.S.P ایسٹ ساجد امیر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے مدنی کاموں سمیت فلاحی سرگرمیوں کے حوالے آگاہی فراہم کی ۔ ساجد امیر نے بھی دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کااظہار کیا۔


گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے’’ٹریننگ اینڈ انسپیکشن ڈیپارٹمنٹ‘‘ کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں قائم دارالمدینہ کے تمام کیمپس کےپری پرائمری ،پرائمری اور سیکنڈری ٹیچرز کی آن لائن سمر ٹریننگ پروگرام کا سلسلہ ہوا۔ اس ٹریننگ میں اساتذہ کی ٹیچنگ اسکلز کو بڑھایاجارہاہے اور تدریسی مواد پر ان کی گرپ کو مضبوط کیا جا رہا ہےجن مضامین کی ٹریننگ ہو رہی ہے ان میں انگریزی ، ریاضی، سائنس اور معاشرتی علوم شامل ہیں۔اس ٹریننگ پروگرام میں دارالمدینہ میں بطور ٹیچر خدمات انجام دینے والے اسلامی بھائیوں کے ساتھ ساتھ اسلامی بہنیں بھی شامل ہیں۔


آج21 جولائی 2020ءبروز منگل  رات 10:00 بجے مدنی چینل کے آفیشل Facebook پیج پر روحانی علاج اور استخارے کا سلسلہ ہوگا جس میں رکن مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ محمد جنید عطاری مدنی عاشقان رسول کی پریشانی کےحل کے لئے روحانی علاج بتائیں گے جبکہ ہاتھوں ہاتھ استخارہ بھی کیا جائیگا۔

عاشقان رسول سے درخواست ہے کہ روحانی علاج اپنی پریشانی کے حل کے لئے اس سلسلے میں ضرور شرکت کریں۔

سلسلے میں شرکت کرنے کے لئے اس لنک پر کلک کیجئے:

https://www.facebook.com/MadaniChannelOfficial/