رکنِ شوریٰ اور دیگر ذمہ داران کے مرحومین کے لئے ایصالِ
ثواب اجتماع کا اہتمام
دعوت اسلامی دنیا بھرمیں 108سے زائد شعبہ جات میں دین اسلام کی خدمات سر
انجام دے رہی ہے۔ انہیں میں ایک شعبہ مجلس ازدیاحب بھی ہےجس کا کام وقتا فوقتاً
ذمہ داران دعوت اسلامی اور عاشقان رسول کے
ہاں مدنی حلقے لگانا، ذمہ داریوں کو تقسیم
کرنا اور عاشقان رسول کے مرحوم عزیزوں کے
لیے ایصال ثواب اجتماعات کروانا ہے۔
اسی شعبے کے تحت 7 جولائی 2020ء کو رکن شوریٰ
حاجی محمد وقار المدینہ عطاری اور اسلام آباد ریجن کے ذمہ داران کے مرحومین کے لیے
مجلس ازدیاحب کے فیس بک پیج پر لائیو ایصال
ثواب اجتماع کا سلسلہ ہوا۔اس اجتماع پاک میں نگران پاکستان انتظامی حاجی محمد شاہد
عطاری نے” مرحومین
کے لئے ایصالِ ثواب کرنے اور اس کے فوائد “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔ نگران
پاکستان نے عاشقان رسول کو اپنے مرحوم عزیزوں کے لئے ایصالِ ثواب کرنے کی ترغیب دلائی۔ اجتماع کے اختتام پر فاتحہ
خوانی، ذکرودرودشریف اور مرحومین کو کثیر ایصالِ ثواب پیش کیا گیا۔اس موقع پر رکن
شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری بھی موجود تھے۔