عید کے اس پُر مسرت موقع پر دعوت اسلامی کی  مجلس دعوت اسلامی ویلفیئر کے نگران شفاعت علی عطاری نے ذمہ داران کے ہمراہ امت مسلمہ کی ہمدردی اور غمگساری کے جذبے تحت کراچی میں واقع نیشنل انسٹیٹیوٹ چائلڈ ہیلتھ میں مریض بچوں سے عیادت کی اور ان کی دلجوئی کے لئے گفتگو کی اور دعائیں کرتے ہوئے گفٹ بھی تقسیم کئے۔بعد ازاں ویلفیئر ٹرسٹ کے ذمہ داران سول اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کی عیادت کی اور ان میں بھی گفٹ تقسیم کئے۔


دعوت اسلامی کے تحت تھیلیسیمیا اور دیگر مریضوں کے لئے پاکستان کے مختلف شہروں میں وقتاً فوقتاً بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہےجس میں عاشقانِ رسول اپنے خون کے عطیات جمع کراتے ہیں۔ اسی سلسلے میں گزشتہ روز 28 مئی بروز جمعرات صبح 9:30 بجے سےشام 5:00 بجے تک نارتھ کراچی 11,C میں بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں نیو کراچی، نارتھ کراچی، سرجانی اور اطراف کے عاشقان رسول نے خون کے عطیات دیئے۔


معروف عالم دین ،چیئر مین پنجاب قراٰن بورڈ، چیئر مین شعبہ امتحانات تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان ،رکن اسلامی نظریاتی کونسل اور مہتمم شمس العلوم جامعہ رضویہ کر اچی مولانا ابو الظفر غلام محمد سیالوی صاحب کورونا وبا کے سبب29 مئی2020 ء کو 72 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں ان کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی ۔ نماز جنازہ مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئر مین مفتی منیب الرحمن صاحب کی امامت میں کراچی میں ادا کی گئی۔

مرحوم 43 سال سے شمس العلوم جامعہ رضویہ نارتھ ناظم آباد سے وابستہ تھے۔ غلام محمد سیالوی صاحب کو شمس العلوم جامعہ رضویہ میں ہی سپرد خاک کر دیا گیا جہاں محکمہ صحت کراچی کے علاوہ مقامی انتظامیہ کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔

مولانا ابو المظفرغلام محمد سیالوی عیدالفطر سے چند روز قبل کراچی روانہ ہوئے ۔طبیعت خراب ہونے پر ٹیسٹ کرائے گئے تو کورونا مثبت نکل آیا۔ ابتدائی طور پر ان کے ادارہ میں ہی رکھتے ہوئے علاج معالجہ کی کوشش کی گئی۔ طبعیت زیادہ خراب ہونے پر انہیں ہسپتال شفٹ کر دیا گیا۔جہاں جمعۃ المبارک کی صبح خالق حقیقی سے جا ملے۔

مولانا غلام محمد سیالوی صاحب کو پہلی بار21نومبر2011 کو ایک سال کیلئے چیئر مین تعینات کیا گیا ، 2011سے تاحال بطور چیئر مین پنجاب قرٰن بورڈ انہیں ہر سال عہدے پر توسیع دی جاتی رہی ۔ رکنِ شوریٰ حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور مجلس دعوتِ اسلامی کے شب وروز کے اراکین مولانا غلام محمد سیالوی صاحب کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ پاک آپ کے درجات کو بلندیاں عطا فرمائے اور آپ کی دینی خدمات کو آپ کی نجات کا ذریعہ بنائے۔ آمین 


کراچی ریجن میں مجلس کفن دفن کے تحت یکم مئی سے شروع  ہونے والا سات دن کا آن لائن کفن دفن کورس اپنے اختتام کو پہنچا۔ کورس میں ہند،پنجاب اور کراچی ریجن کے کثیر تعداد میں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ کورس کے اختتام پر ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہوا جس میں کامیاب ہونیوالے اسلامی بھائیوں کو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ سند بھی دی جائیں گی۔

کورس کروانے والے معلمین ریجن ذمہ دار عبدالروف عطاری اور زون ذمہ دار یاسر عطاری نے شرکائے کورس کو عیادت تعزیت جنازے کو غسل دینے اور کفن کاٹنے اور پہنانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔


کراچی ریجن میں مجلس کفن دفن کے تحت سات دن کا کفن دفن کا آن لائن کورس جاری ہے جس میں کثیر تعداد میں اسلامی بھائی شرکت کررہے ہیں جس میں اب تک غسل دینے، کفن کاٹنے، پہنانے، عیادت اور تعزیت کے بارے میں مدنی پھول دیئے جاچکے ہیں۔

4 مئی کو ریجن ذمہ دار عبدالروف عطاری اور زون ذمہ دار یاسر عطاری نے شرکائے کورس کو عیادت تعزیت جنازے کو غسل دینے اور کفن کاٹنے اور پہنانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

کورس میں نگران کابینہ، کابینہ ذمہ داران، ڈویژن نگران، ڈویژن مشاورت، علاقہ مشاورت، حلقہ مشاورت اور ذیلی مشاورت ذمہ داران نے شرکت کی۔


دعوت اسلامی کے تحت ملک و بیرون ملک لوگوں کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی میں بھی اسلامی بھائی دن رات راشن کی پیکنگ اور پھر مختلف علاقوں میں گھر گھر پہنچانے میں مصروف ہیں۔ اسی سلسلے میں بروز جمعرات 6 رمضان المبارک کو ذمہ دار اسلامی بھائی عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی سےامدادی سامان لے کرمہران ٹاؤن کورنگی کے اطراف پہنچے اور  لوگوں میں راشن کے تھیلے، رقم کا لفافہ، پکا ہواکھانا اور سوٹ بھی تقسیم کئے ۔ اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی غلام جیلانی بھی ذمہ داران کے ہمراہ تھے۔ غلام جیلانی نے دعوت اسلامی کی ان فلاحی کاوشوں کو سراہا اور مدنی چینل پر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دوسری جانب کورنگی میں ہی ایک اور مقام ضیاء کالونی میں اسپیشل افراد یعنی گونگے، بہرے اور نابینا اسلامی بھائیوں میں بھی راشن، رقم، کھانا اور سوٹ بھی تقسیم کئے گئے جسے ان اسلامی بھائیوں نے خوب سراہا اور دعوت اسلامی کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔


الحمدللہ! دعوتِ اسلامی جہاں”مسجِد بھرو تحریک“ ہے وہاں”مسجِد بناؤ تحریک“ بھی ہے اور اسی سلسلے میں ایک مجلس بنام مجلس خدام المساجد والمدارس قائم کی گئی ہے  جو کہ ملک و بیرون ملک مساجد و مدارس کی تعمیرات کراتی ہے۔ مجلس خدام المساجد کے تحت سندھ کے شہر حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر بارہ میں ایک مسجد کا افتتاح کیاگیا۔ اس موقع پر علاقہ مکین، دعوت اسلامی کے نگران کابینہ، ذمہ داران اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی

مسجد کا نام جامع مسجد فیضان حلیمہ سعدیہ رکھا گیا ہے جس میں باقاعدہ پہلی عصر کی اذان دی گئی اور علاقہ مکینوں نے باجماعت نماز ادا کی، نگران کابینہ امامت کی، علاقہ مکینوں نے مسجد کے افتتاح پر خوشی کااظہار کیا۔

واضح رہے کہ مسجد کا اندرونی کام تقریباً تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جبکہ بیرون حصے پر تعمیرات کا سلسلہ تیزی سے جاری ہےجس کے بعد باہری حصے اور گنبد پر رنگ و روغن کا کام شروع کیاجائے گا۔


دعوت اسلامی کی  مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے بذریعہ انٹرنیٹ دعوت اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کے پاکستان سطح کے ذمہ داران کوموجودہ صورتحال ملک و بیرون ملک اسپیشل افراد میں فیضان نماز کورس اور عمومی اسلامی بھائیوں کو اشاروں کی زبان میں مختلف کورسز کروانے کا ذہن دیا۔

دوسری جانب رکن شوری ٰ و نگران فیصل آباد ریجن حاجی رفیع العطاری نے پنجاب کے شہر اوکاڑہ سے بذریعہ انٹرنیٹ ریجن کے زون، ڈویژن اور کابینہ نگران کو امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کے فرمان کے مطابق اپنے گھروں میں اذان دینے کے علاوہ رمضان المبارک میں مدنی عطیات اور عشر اکھٹا کرنے کے حوالےسے ترغیب دلائی۔


تبلیغ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے اسلامی بھائیوں کی طرف سے جس ہمدردی اور غمگساری کا مظاہرہ موجودہ صورت حال میں کیا جارہا ہے اس نے واقعی اسلام کی روح کو تازہ کردیاہے۔ دعوتِ اسلامی کی مجلس دعوت اسلامی ویلفیئر کے تحت امداد و خیر خواہی سے شروع ہونے والا ہمدردی و غمگساری کا یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

دعوت اسلامی کی مجلس دعوت اسلامی ویلفیئر کے تحت ساتویں روزے جمعۃ المبارک کو کراچی کے علاقے نیوکراچی کی شاہنواز بھٹو کالونی میں راشن اور کپڑوں کی تقسیم کا سلسلہ ہواجبکہ اس علاقے میں افطار کے لئے لوگوں کو کھانے کے پیکٹ بھی دئیے گئے۔دوسری جانب رمضان المبارک کی آٹھویں شب کو کراچی کے ہی ایک اور علاقے سرجانی ٹاؤن کے نورالدین گوٹھ میں بھی امدادی سامان تقسیم کیاگیا جس میں کھانا اور کپڑے بھی شامل تھے۔


شہر کراچی میں گرمی کی لہر جاری ہے محکمہ موسمیات نے کراچی میں پانچ مئی سے آٹھ مئی کے دوران ہیٹ ویو کی پیشین گوئی کی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق روزہ داروں کو اس موقع پر زیادہ احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔  گرمی کی شدید لہر اور روزے کے دوران دوپہر کے وقت گھر سے غیر ضروری باہر نہ نکلیں اگر نکلنا پڑے بھی تو سر ڈھانپ کر اور ہلکے کپڑوں کا استعمال کریں۔ ڈاکٹر فواد فاروق کا کہنا ہے کہ روزے کی حالت میں کوشش کریں کہ دھوپ میں زیادہ نہ نکلیں اور جو افراد باہر دھوپ میں کام کرتے ہیں تو وہ وقتاً فوقتاً چھائوں میں رہنے کی کوشش کریں کیونکہ جسم سے پسینہ خارج ہوا تو آپ کے جسم میں پانی کی کمی واقع ہونا شروع ہوجائے گی۔

ڈاکٹر فواد فاروق کا مزید کہنا تھا کہ گھر میں موجود خواتین جو باورچی خانے میں کھانا بنانے کی تیاری کررہی ہوتی ہیں وہ ایسی جگہ پر زیادہ نہ رہیں جہاں گرمی زیادہ ہو تو تھوڑی تھوڑی دیر کیلئے ٹھنڈی جگہ پر رہیں اور کوشش کریں کہ باورچی خانے میں یا گرم جگہ پر زیادہ نہیں رہیں۔

اگر کوئی گرمی کا شکار ہو جائے تو متاثرہ شخص کو فوری طور پر گرمی سے اے سی والے کمرے ، چھاؤں میں یا پنکھے والی جگہ پر لے جائیں۔اگر اس کے کپڑے چست ہیں تو انھیں ڈھیلا کر دیا جائے اور برف کو پلاسٹک کے لفافوں یا کپڑے میں ڈال کر جسم میں رکھا جائے اور اس کے جسم کے درجۂ حرارت کو کم کیا جائے اور اگر وہ ہوش میں نہیں تو اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جائے۔


دنیا بھر میں جس طرح اسلامی بھائیوں کے  ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات کاسلسلہ ہوتا ہے اسی طرح اسلامی بہنوں کے بھی ہفتہ وار اجتماعات کا سلسلہ ہوتا ہے ، اِن اجتماعات میں سنتوں بھرے بیانات کے ذریعے دین ِ اسلام کے احکامات عوام و خواص تک پہنچائے جاتے ہیں اور اُ ن کو باعمل مسلمان بننے کا ذہن دیا جاتا ہے۔ سنّتوں بھرے بیانات کی اسی اہمیت کے پیشِ نظر اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃ نے ایک ذیلی شعبہ ”بیاناتِ دعوتِ اسلامی“قائم کیاتاکہ بیانات میں مستند مواد، موثرترغیبات اورزندگی بدل دینے والے جملے شامل کرکے نیکی کی دعوت کو نہایت عمدہ طریقے سے لوگوں تک پہنچایا جاسکے۔

پاکستان میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کے بیانات کتابی صورت میں شائع کئے جاتے ہیں۔ اسی سلسلے میں رمضان المبارک تا ذوالحجہ الحرام 1441 کے بیانات کی کتاب بنام” اسلامی بیانات جلد 3“ کی تحریر کا کام مکمل ہوچکا ہے اور دعوتِ اسلامی کے ویب سائٹ پر اپلوڈ بھی کردی گئی ہے۔یاد رہے کہ 1441 کے پہلے 8 ماہ کے بیانات اسلامی بیانات جلد 1 اور جلد 2 کی صورت میں پہلے ہی شائع ہوچکے ہیں۔

مجلس المدینۃ العلمیہ کے محمد حامدعطاری مدنی نے اس کتاب کو تالیف کیا ہے۔

اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔

Download Now


دعوت اسلامی کے وفد نے سول سیکرٹریٹ  پنجاب لاہورمیں وزیر قانون راجہ بشارت سے ملاقات کی۔وفد نے وزیر قانون کوملک کی موجودہ صورتحال میں دعوت اسلامی کی جانب امدادی سرگرمیوں اور تھیلیسیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کیلئے خون کے عطیات جمع کرنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جس پر وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے وفد سے گفتگو میں دعوت اسلامی کی حالیہ کاوشوں کو سراہا اورامیر اہلسنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور دعوت اسلامی کے ذمہ داران کا اپنی اور پنجاب حکومت کی جانب سے شکر یہ ادا کیا اور ان کے اقدامات کی تعریف بھی کی۔

اس موقع پر دعوت اسلامی کے وفد نے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کوامیر اہلسنت کی تحریر کردہ تصنیف فیضان رمضان بھی تحفے میں پیش کی۔