20جولائی 2020ء بروز پیر بعد نماز مغرب دعوت اسلامی کے زیر اہتمام واہگہ ٹاؤن کابینہ نایاب پارک اجتماع والی مسجد میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا جائیگا ۔ نگران شمالی لاہور زون حاجی محمد نعیم عطاری اراکین کابینہ، نگران ڈویژن مشاورت، نگران علاقائی مشاورت، ناظمین مدرسۃ المدینہ للبنین، ناظمین جامعۃ المدینہ للبنین، ڈویژن ذمہ داران مدرسۃ المدینہ بالغان اور تمام ائمہ مساجد کو مختلف نکات پر مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے۔

مدنی مشورے کے نکات درج ذیل ہیں: ٭12 مدنی کام ٭ذمہ داران کی تقرری ٭ قربانی کی کھالیں ٭مدنی عطیات ٭رسالہ مطالعہ کارکردگی ٭ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ


دعوت اسلامی دنیابھر میں 107 سے زائد شعبہ جات میں دین متین کی خدمت سرانجام دے رہی ہے ان شعبہ جات میں سے اہم ترین شعبہ مدارس المدینہ ، جامعۃ المدینہ ہے جس کے ذریعے ہرسال ہزاروں علماء و حفاظ فارغ التحصیل ہوتے ہیں ۔ ان جامعات اور مدارس المدینہ کو چلانےکے لئے بھاری اخراجات کی ضرورت پیش آتی ہے جو دعوت اسلامی مختلف ایونٹس میں عاشقان رسول کے دیئے گئے مدنی عطیات  سے پوری کرتی ہے۔

مختلف ایونٹس میں سے ایک ایونٹ ذوالحجۃ الحرام بھی ہے جس میں دعوت اسلامی اپنے اخراجات کو چلانے کے لئے قربانی کی کھالیں جمع کرتی ہے اور اس کھال سے آنے والے آمدنی کو جامعات المدینہ اور مدارس المدینہ سمیت دیگر نیک کاموں میں استعمال کرتی ہے۔

عاشقان رسول سے درخواست ہے کہ قربانی کی کھالیں جمع کرنے اور کروانے میں دعوت اسلامی کا ساتھ دیں۔

دعوت اسلامی نے قربانی کی کھالیں دینےوالے عاشقان رسول کے لئے سہولت کے طور پر ایک سروس کا آغاز کیا ہےجس کے ذریعے دعوت اسلامی کے ذمہ داران آپ کے گھر آکر قربانی کی کھالیں وصول کرسکیں گے۔

اپنی قربانی کی کھالیں دینے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئےاور معلومات درج کرکے Submintکردیں:

https://bit.ly/DawateislamiQurbaniKhalenBooking2020


مدنی چینل اپنے ناظرین کے لئے لارہا ہے ایک عظیم الشان سلسلہ بنام ”قربانی کیوں ضروری ہے؟“ جس میں نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری ناظرین کو قربانی کے حوالے مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے۔

یہ سلسلہ 19 جولائی 2020ء بروز اتوار دوپہر 3:00 بجے مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔

تمام عاشقان رسول اس سلسلے کو ضرور دیکھیں اور قربانی کے متعلق ضروری معلومات سے آگاہی حاصل کریں۔



دعوت اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے ذمہ داران نے قصور کابینہ قادرآباد چوک کی ایک موبائل مارکیٹ میں میموری کارڈ فلرز سے ملاقاتیں کیں۔ ذمہ داران نے انہیں Dawateislami digital appڈاؤن لوڈ کرکے دیئے اور تمام کارڈ فلرز کو مدنی چینل پرہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس تاجران کےزیر اہتما م 19 جولائی 2020ءبروزاتوار شام 4:00 بجے گوجرانوالہ زون میں تاجر اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری بذریعہ زوم خصوصی بیان فرمائیں گے۔


دعوت اسلامی کی مجلس تاجران کےزیر اہتما م آج 18 جولائی 2020ءبروزہفتہ شام 6:00 بجے لاہور جنوبی زون میں تاجر اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا ۔ اس اجتماع پاک میں  مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری بذریعہ زوم خصوصی بیان فرمائیں گے۔


دعوت اسلامی کی مجلس تاجران کےزیر اہتما م آج 18 جولائی 2020ءبروزہفتہ شام 4:00 بجے لاہور شمالی  زون میں تاجر اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری بذریعہ زوم خصوصی بیان فرمائیں گے۔


16جولائی 2020ء برو زجمعرات رات 9:30 بجے مدنی چینل پر  ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری ”رشتہ داروں کے ساتھ اچھا سلوک کیجئے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

واضح رہے! پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر جمعرات کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ وار اجتماعات کا سلسلہ ہوتاہے جن میں شرکت کرنے والے عاشقان رسول تلاوت، نعت، بیانات اور رقت انگیز دعاؤں سے فیض یاب ہوتے ہیں لیکن موجودہ ملکی صورت حال کے باعث یہ اجتماعات گیدرنگ کی صورت میں منعقد نہیں ہورہے، فقط مدنی چینل پر سنتوں بھرا بیان نشر کیا جاتا ہے جسے عاشقانِ رسول گھر بیٹھے ملاحظہ کرتے ہیں۔


دعوت اسلامی کے زیر  اہتمام کراچی ریجن میں اس سال آن لائن اجتماعی قربانی کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس کے تحت شہر بھر کے کسی بھی علاقے سے کوئی بھی شخص اپنی بکنگ ہمارے Bookerاسلامی بھائی کے ذریعے با آسانی کرواسکتا ہے۔

اس سلسلے میں 13 جولائی 2020ء بروز پیر عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں Bookerاسلامی بھائیوں کی بکنگ کے حوالے بذریعہ ویڈیو سوفٹ ویئر چلانے کی ٹرینگ کی گئی۔

عاشقان رسول سے درخواست ہے جلداز جلد آن لائن اجتماعی قربانی میں حصہ ملائیں

مکمل گائے: 84000

گائےفی حصہ: 12000

اجتماعی قربانی میں حصہ لینے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کرکے آن لائن فارم کو پرُ کریں:

https://www.dawateislami.net/onlinequrbani/


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 14 جولائی 2020ء بروزمنگل لاہور ریجن فیضان مدینہ بائی پاس فاروق آباد میں مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں کابینہ، ڈویژن،علاقہ اور ذیلی تا حلقہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

جنوبی لاہور زون کے نگران حاجی عبدالرشید عطاری نے اجتماعی قربانی میں تعاون کرنے، قربانی کی کھالوں کو جمع کرنے، گھریلو صدقہ بکس اور 12 مدنی کام کے حوالے سے شرکا کی تربیت فرماتے ہوئے دعوت اسلامی کے لئے اجتماعی قربانی کو بڑے پیمانے پر کرنے اور کھالوں میں 100 فیصد اضافہ کرنے کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے۔(رپورٹ:غلام جیلانی عطاری مجلس مدنی قافلہ کابینہ)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام12جولائی 2020ءبروز اتوارتھیلیسیمیا اور دیگر مریضوں کے لیے دیپالپور کی ایک گاؤں 39D میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں تقریباً 73عاشقان رسول نے اپنے خون کے عطیات پیش کئے ۔

واضح رہے! نگران زون حاجی سرفراز عطاری نے کیمپ کا وزٹ کیا اور متعلقہ ذمہ داران کی کاوشوں کو سرہاتے ہوئے خوشی کا اظہار فرمایا۔ (رپورٹ: محمد احمد ندیم عطاری ،زون ذمہ دار شعبہ تعلیم پاکپتن زون)


آج ایک بار پھر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپرہوگا جس کے باعث خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوجائے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آج پاکستانی وقت کے مطابق دن کے 2 بجکر 27 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آئے گا۔

سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے پوری دنیا کے مسلمان قبلے کی سمت کا درست تعین قطب نما کے بغیر بھی کرسکتے ہیں۔ایسی صورت حال میں سورج خانہ کعبہ کے متوازی یعنی ایک ہی خط عمود پر آجاتا ہے جس کی وجہ سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دیتا۔

خیال رہے کہ رواں سال دوسری بار سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آئے گا،اس سے قبل 27 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آیا تھا۔

واضح رہے! کل مورخہ 16 جولائی کو بھی پاکستانی وقت کے مطابق دن کے 2 بجکر 27 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔