سپرہائی وے کراچی پر
ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی کے بعد دوسری بڑی
مویشی منڈی پنجاب لاہور کے علاقے شاہ پور کانجراں میں سج گئی ہے جہاں ملک
کےمختلف شہروں سے مختلف نسل کے جانور وں
کو لانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایشیا ءکی دوسری بڑی منڈی ہونے کی وجہ سے یہاں کے انتظامات
کا بھی خاص خیال رکھا گیا ہے۔ اس منڈی میں بکرا،چھترا، بیل، اونٹ وغیرہ کو لایا
جاتا ہے۔
اسٹال لگانے والے بیوپاریوں کو اسٹالز اور دیگر
سہولیات مہیا کرنا لاہور ڈویژن کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ اسی ضمن
میں مجلس رابطہ لاہورزون کے ذمہ دار نےانتظامیہ
کے لوگوں سےملاقات کی اور منڈی میں آنے
والوں کے لیے حفاظتی تدابیر کے حوالے سے گفتگوکی۔
گفتگو میں اسسٹنٹ منیجر امجد خان نیازی نے اس حوالے سے ذمہ
داران کو بتایا کہ منڈی کا ایک ہی انٹری
پوائنٹ ہوگا جس پر ہمارے لوگ موجود ہوں گے جو کہ ماسک اور سوشل ڈسٹنس جتنا ہو سکا اس کی پابندی کروائیں گے، سینی
ٹائزر اور دیگر احتیاطی تدابیر کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گےاورآنے والوں کے لیے
ماسک لازمی ہو گا ماسک کے بغیر منڈی میں داخل ہونے نہیں دیا جائیگا۔مجلس رابطہ کے ذمہ دار نے
اسسٹنٹ منیجرامجد خان نیازی کو قربانی سے متعلق امیراہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ ”ابلق گھوڑے سوار“ اوردیگرکتب تحفے میں پیش کیں۔