دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے تاجران کراچی ریجن کے تحت مختلف شخصیات سے تعزیت اور عیادت کا سلسلہ رہا۔

کراچی کے ریجن و زون ذمہ داران نے کراچی کے علاقے ملیر میں محمد فیضان سے ملاقات کی اور ان کے والد محمد شکیل عطاری کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت بھی کی۔

اسی طرح مجلس رابطہ برائے تاجرن کراچی کے ریجن و زون ذمہ داران نے سہراب گوٹھ میں محمد زاہد کے گھر جاکر ان کی عیادت کی اور ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی جبکہ ریجن و زون ذمہ داران نے ناظم آباد میں کاشف صابرانی سے ملاقات کی اور ان کے بڑے بھائی سلمان صابرانی کے انتقال پر تعزیت اور دعا ئیں کیں ۔

مجلس رابطہ برائے تاجران کراچی کے ریجن و زون ذمہ داران خالدبن ولید روڈ پر رفیق گاڈٹ کےگھر پہنچے اور ان کی والدہ کے انتقال پر ان کے صاحبزادوں سے ملاقات کی اور مرحومہ کے انتقال پر تعزیت اور دعائے مغفرت کی۔

بعد ازاں ریجن و زون ذمہ داران نے گلزار ہجری میں ایک رئیل اسٹیٹ پر جاکر انیس قادری سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کے مدنی کاموں بالخصوص موجودہ صورت حال میں ہونے والے فلاحی کاموں کے حوالے سے بتایا اور انہیں مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔


کراچی کے علاقے شاہ فیصل  کالونی میں دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے ذمہ داران نے پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری سید اسرار علی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری علی حسن گبول، ممبر سپریم کونسل سید حارث حسین، ممبر سپریم کونسل سید محمد ذکی اور دیگر سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں دین اسلام کی خدمت کے لئے ہونے والے مدنی کاموں اور مختلف شعبہ جات کے حوالے سے بتایا۔ شعبہ تعلیم کے ذمہ داران نے ان شخصیات کو موجودہ صورت حال میں فلاحی کاموں، تھیلسیمیا اور دیگر امراض کے مریضوں کے لئے دعوت اسلامی کے تحت لگائے جانے والے بلڈکیمپس کے حوالے سے معلومات فراہم کی جس پر ان شخصیات نے دعوت اسلامی کی دین اسلام کے لئے خدمات کو سراہا اور نیک خواہشات کااظہار کیا۔

ریجن ذمہ دارنے ان شخصیات کو مختلف اسکولوں میں دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت بچوں میں دینی کاموں کیلئے خدمات پیش کرنے اور انہیں مدنی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی ویلفیئرٹرسٹ کے تحت  امدادی سامان کی تقسیم اور پکے ہوئے کھانوں کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری کے جاموٹ باڑا میں مجلس ویلفیئر ٹرسٹ کی ٹیم نے گھر گھر جاکر امدادی سامان اور پکا ہوا کھانا تقسیم کیا۔ اس حوالے سے مجلس ویلفیئر ٹرسٹ کے نگران شفاعت عطاری کا کہنا تھا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوت اسلامی ویلفیئرٹرسٹ روزانہ 16 ہزار بندوں کا کھانا تیار کرکے مختلف علاقوں میں تقسیم کررہی ہے۔


10 جون 2020ء کو دعوت اسلامی کی مجلس اجارہ  کے ذمہ داران کا بذریعہ ویڈیو لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور شعبے کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے شرکا کی تربیت فرمائی۔


اہل سنت کی عظیم علمی شخصیت، استاذ العلماء، مفسر قراٰن، شیخ الحدیث والتفسیر، مصنف ومحقق کتبِ کثیرہ حضرت علامہ مولانا عبد الرزاق بھترالوی صاحب 10 جون 2020ء کو اسلام آباد میں رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن

مفتی عبد الرزاق بھترالوی رحمۃ اللہ علیہ کی نماز جنازہ اسلام آباد میں سید عنایت الحق شاہ سلطانپوری صاحب کی امامت میں ادا کردی گئی جس میں علما و مفتیانِ کرام، جامعۃ المدینہ کے اساتذہ وطلبہ، مجلس رابطہ بالعلماء اوردعوت اسلامی کے دیگر ذمہ داران سمیت کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کےرکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور مجلس دعوت اسلامی کے شب و روز کے اراکین مفتی عبد الرزاق بھترالوی رحمۃ اللہ علیہ کے تمام سوگواروں سے تعزیت کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ رب العزت حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی دینی خدمات کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت عطا فرمائے اور اس کے وسیلے سے ان کے درجات کو بلند فرمائے۔ اٰمِیْن 


پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں قائم مدنی مرکزفیضان مدینہ میں فلاحی ادارے کے ڈائریکٹر سید سعد اللہ مرزا الیاس (P.R.O)، محمد نفیس (ایڈمنسٹریٹر)، زبیرشکور (اسسٹنٹ P.R.O) اور نوید عباس کی آمد ہوئی جہاں مجلس تعلیم کے نگران زون عرفان مدنی اور مجلس ڈاکٹر کے ریجن ذمہ داران نے ان کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سید سعد اللہ نے پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی جانب سے تھیلیسیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کیلئے خون عطیہ کرنے پر شکریہ ادا کیا اور ایک تعریفی سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا نیزدوران ملاقات میں 12، 13 اور 14 جون کو ایک مرتبہ پھر دعوت اسلامی کے تحت لگنے والے بلڈکیمپس کے حوالے سے گفتگوہوئی اور کیمپ لگانے کے لئےمقامات کا تعین بھی کیا۔

اسی طرح سندس فاؤنڈیشن فیصل آباد کے میسر حسین(B.D.S انچارج) اور ڈاکٹر وقاص نے بھی مدنی مرکزفیضان مدینہ فیصل آباد میں شعبہ تعلیم کےنگران زون عرفان مدنی، مجلس ڈاکٹر اور مجلس رابطہ کے ریجن ذمہ داران سے ملاقات کی اور پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی تحت لگائے گئے بلڈکیمپ پر اظہار تشکر کیا جبکہ آئندہ لگنے والے کیمپس کیلئے مقامات کا تعین بھی کیا۔


تبلیغ قراٰن وسنت کی عالمگیر مدنی تحریک دعوت اسلامی جہاں دین متین کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ وہیں فلاحی کاموں کا سلسلہ بھی جاری و ساری ہے۔تھیلیسیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کیلئے وقتاً فوقتاً ملک کے مختلف شہروں میں بلڈ کیمپس لگائے جارہے ہیں۔ جہاں عاشقان رسول پریشان حال مریضوں کے لئے خون کے عطیات جمع کرا رہے ہے۔

الحمدللہ اسی سلسلے میں صوبائی دارالحکومت لاہور پنجاب کے علاقے کینٹ صدر میں واقع ایک اسکول میں بھی بلڈ کیمپ کا انعقاد کیاگیا جہاں اسلامی بھائیوں نے ثواب کی نیت سے خون کے عطیات جمع کرائے۔ خون دینے والے اسلامی بھائیوں اور اسکول کے ذمہ دار احتشام اعوان نے دعوت اسلامی کی اس کاوش کو خوب سراہا ۔

کینٹ صدر لاہور میں لگنے والے اس بلڈ کیمپ کا دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی منصور علی عطاری، نگران کابینہ محمد رفیق عطاری اور دیگراسلامی بھائیوں کے ہمراہ دورہ کیا اور وہاں کے انتظامات کا جائزہ لیا نیز رکن شوریٰ نے خون دینے والے اسلامی بھائیوں کی سلامتی کیلئے دعا بھی فرمائی۔

اس بلڈ کیمپ میں مکتبۃ المدینہ اور مدنی چینل عام کریں مجلس کے تحت اسٹال بھی لگائے گئےاور آنیوالے عاشقان رسول کو موبائل اور میموری کارڈز میں مدنی چینل کا ڈیٹا لوڈ کر کے دیا گیا۔


آج10 جون 2020ء کو تھیلسیمیا اور دیگر مریضوں کے لئے دعوت اسلامی کے تحت گڑھی شاہو میں بلڈ ڈونیشن کیمپ جاری ہےجس میں مقامی عاشقان رسول کیمپ میں تشریف لاکر خون کا عطیہ دے رہے ہیں۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین حاجی یعفور رضا عطاری اور حاجی محمد منصور عطاری نے اس کیمپ کا وزٹ کیا اور خون کا عطیہ دینے والے اسلامی بھائیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعاؤں سے نوازا۔


9 جون 2020ء کو دعوت اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے ذمہ داران کا بذریعہ ویڈیو لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی  مولانا عبد الحبیب عطاری نے مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور شعبے کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے شرکا کی تربیت فرمائی۔


11جون 2020ء برو زجمعرات 9:30 بجے مدنی چینل پر  ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمداسد عطاری مدنی” دعا کے فضائل “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

واضح رہے! پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر جمعرات کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ وار اجتماعات کا سلسلہ ہوتاہے جن میں شرکت کرنے والے عاشقان رسول تلاوت، نعت، بیانات اور رقت انگیز دعاؤں سے فیض یاب ہوتے ہیں لیکن موجودہ ملکی صورت حال کے باعث یہ اجتماعات گیدرنگ کی صورت میں منعقد نہیں ہورہے، فقط مدنی چینل پر سنتوں بھرا بیان نشر کیا جاتا ہے جسے عاشقانِ رسول گھر بیٹھے ملاحظہ کرتے ہیں۔


مجلس مدرسۃالمدینہ شعبہ خودکفالت کے تحت8 جون2020ء بروزپیر کراچی ریجن درسۃالمدینہ للبنین کےتمام خادمین وبواب اسلامی بھائیوں کی 6مقامات پرتربیت کاسلسلہ ہوا جس  میں شعبہ خودکفالت ریجن سطح کےذمہ دارنےمدرسۃالمدینہ عثمانِ غنی گلستان جوہرمیں سینٹرل کابینہ کےخادمین وبواب اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی جس پر اسلامی بھائیوں نےبھی مجلس کی طرف سےدیےگےکام کواچھےانداذسےکرنےکی نیت کی۔(رپورٹر۔ ابواسید مخدوم سید شفیق الرحمان عطاری شعبہ خودکفالت مدرسۃالمدینہ کراچی ریجن)


5جون 2020ء کو مجلس رابطہ برائے تاجران کے ذمہ داران کا بذریعہ ویڈیو لنک مدنی مشورہ ہواجس میں نگران مجلس رابطہ برائے تاجران حاجی محمد اسد عطاری اور اراکین مجلس نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور شعبے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔