پچھلے دنوں
لاہور پریس کلب میں دعوت اسلامی کی شجر کاری مہم کے تحت مختلف پھل اور پھول دار
پودے لگائے گئے۔پودے لگانے کی تقریب میں پریس کلب لاہور کے جنرل سیکرٹری بابر
ڈوگر، دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران لاہور ریجن حاجی م یعفور
رضا عطاری، اور میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے ریجن ذمہ دار عثمان عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
پریس کلب میں
لگائے گئے پودوں کا ایصال ثواب پریس کلب کے مرحومین خاص طور پر بابر ڈوگر کی والدہ
مرحومہ کےلئے کیا گیا جس پر سیکرٹری پریس کلب لاہور بابر ڈوگر نے دعوت اسلامی کاشکریہ
ادا کرتے ہوئے کہا کہ دعوت اسلامی اس وقت نہ صرف دین کے کام کر رہی ہے بلکہ معاشرتی
طور پر بھی لوگوں کی خدمت کر رہی ہے جس کی واضح مثال تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا کے
مریضوں کےلئے ملک بھر میں لگنے والے بلڈ کیمپس ہیں۔
اسی طرح سرسبزوشاداب پاکستان پروگرام کے تحت ایک
ارب پودے لگانے کی مہم کا آج لاہور پریس کلب میں پودے لگا کر آغاز کردیا ہے جس
کےلئے یہ مبارک آباد کے مستحق ہیں اور ہم اس مہم میں دعوت اسلامی کے
شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
واضح رہے ! دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے
رکن و نگران لاہور ریجن حاجی یعفور رضا عطاری نے مدنی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں موسم کی تبدیلیاں
رونما ہو رہی ہیں جہاں بارش نہیں ہوتی تھی وہاں اب بہت زیادہ بارشیں ہو رہی ہیں
اور جہاں جنگلات تھے وہاں جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے اور دنیا کا درجہ حرارت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ساری دنیا
میں شجر کاری پر زور دیا جا رہا اسی ضمن میں دعوت اسلامی نے سر سبز و شاداب
پاکستان مہم کا آغاز کیا اور امیر اہلسنت دامت برکاتہم
العالیہ کے فرمان پر لاہور پریس کلب میں پودے لگا کر اس مہم کا آغاز کیا گیا ہے
اور ناظرین کو بھی دعوت اسلامی کی اس مہم
میں ساتھ دینے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے تحت مدرسۃ المدینہ بالغان کے
ڈویژن ذمہ داراحمد رضا عطاری وار برٹن میں امیرسنی علماء کونسل مولانا محمد اشفاق
احمد رضوی صاحب سے ملاقات کی۔ مولانا صاحب نے وار برٹن میں ہونے والے دعوت اسلامی
کی دینی خدمات کو خوب سراہااور مزید ترقی کے لئے دعائیں کیں ۔
واضح رہے کہ وار برٹن میں دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام جامعۃ المدینہ امینیہ رضویہ محلہ عید گاہ، مدرسۃ المدینہ مدینہ مسجد، جامعۃ
المدینہ للبنات مکہ کالونی، مدرسۃ المدینہ ویگن سٹینڈاور جامع مسجد فیضان سید الشہداء مکہ کالونی قائم
ہے جبکہ مسجد غوث الاعظم حسن کالونی اور مسجد فیضان مدینہ زم زم محمدی کالونی زیر
تعمیر ہے۔ اسی مقام پر دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مستحقین میں راشن کی تقسیم کاری،
بلڈ ڈونیشن کیمپ اور شجر کاری کا سلسلہ جاری ہےنیز عنقریب واربرٹن میں کئی پلاٹس میں مدارس اور مساجد کی تعمیر شروع کی
جائیگی۔
(ویب ڈیسک،کراچی) گزشتہ رات یومِ
دعوتِ اسلامی کےسلسلے میں مدنی چینل پر
براہِ راست خصوصی پروگرام نشر کیا گیا جس میں بانیِ دعوتِ
اسلامی مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے خصوصی شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ
رسولِ مقبول سے ہوا جس کے بعد امیرِ اہلِ سنّت سے
سوالات و جوابات کا سیشن کیا گیا۔
دعوتِ اسلامی کے ابتدائی ایام کے بارے میں بات کرتے ہوئے امیرِ اہلِ سنت کا کہنا تھا
کہ میں سن1981میں نور مسجد کھارادرمیں امامت کرتا تھا، ایک روز علامہ شاہ
احمدنورانی علیہ
الرحمہ کی طرف سے مرحوم نعت خوان یوسف میمن کے چھوٹے بھائی میرے پاس ایک دعوت نامہ لے کر آئے ،اس میں لکھا تھا کہ ہم نے دعوتِ اسلامی کے
بارے میں فلاں دن اجلاس رکھا ہے جس میں رئیس التحریر علامہ ارشد القادری صاحب سمیت دیگر علماو عمائدین شرکت کررہے ہیں، آپ نے بھی آنا۔
الغرض میں بھی وہاں پہنچا، نورانی میاں اور علامہ
ارشد القادری علیہما
الرحمۃ کی تنظیمی سوچ مدینہ مدینہ!! ان صاحبان کا یہی ذہن
تھا کہ سیاست سے مکمل پاک ایک تحریک
کا قیام عمل میں لایا جائے جو خالص دین کا
کام کرے، نیکی کی دعوت دے، اُس تنظیم کا
سیاست سے کوئی لینا دینا نہ ہو! بس تبلیغ دین کا واحد مشن ہو۔اس اجلاس میں غزالیِ زماں علامہ سید احمد سعید کاظمی شاہ صاحب سمیت کئی علما و عمائدینِ اہلِ سنّت بھی موجود تھے، مگر اس اجلاس
کا کوئی خاص نتیجہ نہ نکلا۔ خیر بعد میں
کئی اور بھی مشورے ہوئے اور مجھے دعوتِ اسلامی کا امیر مقرر کردیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مولانا شفیع اوکاڑوی صاحب بھی
محسنِ دعوتِ اسلامی ہیں، ان کے ہم پر بڑے
احسانات ہیں، اوکاڑی صاحب نے سب سے پہلے اجتماع کے لئے اپنی مسجد گلزارِ حبیب سولجر بازاز پیش کی اور فرمایا کہ میری مسجد کو
دعوتِ اسلامی کا مرکز بنائیں۔
امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے دعوتِ اسلامی کے ترقی میں پیش پیش افراد کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ دعوتِ میں قبلہ الحاج سید عبدالقادر شاہ صاحب
عرف باپو شریف ان کا اہم رول ہے، ان کا
بہت کردار ہے اور دعوتِ اسلامی کی ترقی میں ان کا جیسا تیسا حصہ ہے۔ اللہ ان
کو غریقِ رحمت فرمائے،بے حساب مغفرت ان کا اور ان کی آل کا مقدر ہو۔
دعوتِ اسلامی کے سیاست میں آنے کے متعلق کئے گئے سوال کے جواب
میں آپ کا کہنا تھا کہ خلفاء راشدین والی سیاست آ گئی تو پہلا سیاستدان الیاس قادری ہوگا، میں نے مجلس شوری کو پہلے سے لکھ کر دے دیا ہے، اگر تمھیں دعوت
اسلامی کو توڑنا ہے تو کچھ بھی نہیں
کرنا بس سیاست کا اعلان کردینا اپنے آپ
دعوت اسلامی ختم ہو جائے گی۔
پروگرام میں اراکینِ شوریٰ نے اپنے اپنے شعبہ
جات کی کارکردگی بھی بیان فرمائی۔ روح پرور پروگرام کے اختتام میں جانشین امیرِ
اہلِ سنت مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے دعوتِ اسلامی کی ترقی، امیر اہلِ سنت کی لمبی عمر اور
حالیہ بارشوں میں پریشان حال افراد کی خوشحالی کے لئے دعا بھی کروائی۔
آج رات ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں جانشین امیر اہل سنت خصوصی
بیان فرمائیں گے
(کراچی اسٹاف رپورٹر)
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہر جمعرات کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
جاتا ہے۔
آج بروز جمعرات رات 9:30 بجے مدنی چینل پر ہفتہ
وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا جس میں جانشین امیر اہل سنت مولانا
حاجی عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ”صبر کی بہاریں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان فرمائیں گے۔
واضح رہے! پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر جمعرات
کو دعوت ِاسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ وار اجتماعات کا سلسلہ ہوتاہے جن میں شرکت
کرنے والے عاشقان رسول تلاوت، نعت، بیانات اور رقت انگیز دعاؤں سے فیض یاب ہوتے ہیں
لیکن موجودہ ملکی صورت حال کے باعث یہ اجتماعات گیدرنگ کی صورت میں منعقد نہیں
ہورہے، فقط مدنی چینل پر سنتوں بھرا بیان نشر کیا جاتا ہے جسے عاشقانِ رسول گھر بیٹھے
دیکھنے اور سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔
مصطفی آباد
رائیونڈ کابینہ میں قائم جامعۃ المدینہ فیضان امام حسین میں شجر کاری مہم کا آغاز
پچھلے دنوں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار
قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ملک
بھر میں شجر کاری کرنے کی ترغیب دلائی
تھی۔اسی سلسلے میں 24اگست 2020ء بروز پیر مصطفی
آباد رائیونڈ کابینہ میں قائم جامعۃ المدینہ فیضان امام حسین میں نگرانِ جنوبی زون
لاہور حاجی عبدالرشید عطاری نے پودے لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کیا اور دعائے خیر
کی۔ اس موقع پر حاجی عبدالرشید عطاری
نے مختلف عاشقان رسول سے ملاقاتیں بھی کیں۔ (رپورٹ: محمد ساجد عطاری مجلس کارکردگی ذمہ دار
شیخوپورہ کابینہ)
دعوت اسلامی
کی مجلس فیضان مدینہ ، مجلس مالیات اور مجلس آئمہ کے ذمہ داران کا 25اگست 2020ء بروز منگل فیضان مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان میں مشترکہ اجلاس
ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی ریجن ذمہ دار محمد رمضان مدنی عطاری نے شرکا کو دعوت اسلامی کے مدنی کام بڑھانے کے متعلق ذہن دیتے ہوئے آمدن و اخراجات کے حوالے سے مدنی
پھول دیئے۔ اس موقع پر حاضرین نے ان مدنی
پھولوں پر عمل کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ:فضل الرحمان
عطاری زون ذمہ دار مجلس فیضان مدینہ)
دعوت اسلامی
کی مجلس مالیات کے تحت 25اگست2020ء بروز منگل نگران مجلس مالیات پاکستان
محمد مزمل عطاری نے بذریعہ زوم رسید بکس
ڈیپارٹمنٹ کے ریجن ذمہ داران کا مدنی
مشورہ کیا جس میں محمد مزمل عطاری نے شرکا کو چرم قربانی کی رسید بکس کی تقسیم کاری کے متعلق
مدنی پھول دیتے ہوئے جدول کا جائزہ کیا اور ای رسید کے نفاذ کے اہداف طے کئے ۔(رپورٹ: غلام
الیاس عطاری ملتان پاکستان ذمہ دار رسید بکس ڈیپارٹمنٹ)
دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں سےایک شعبہ
عربی ڈیپارٹ بھی ہے۔ جن کے اجیر اسلامی بھائی میڈیا، سوشل میڈیا، پرنٹ میڈیا، عربی
ویب سائٹس و دیگر ذرائع سے لوگوں کو نیکی
کی دعوت دیتے ہیں اور اسلام کا پیغام عربی بولنے یا سمجھنے والے تک پہنچانے کی
کوشش کرتے ہیں۔ ان اجیروں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کیلئے مجلس مدنی چینل اور
عربی ڈیپارٹ نے پاکستان میں موجود اجیروں کا آن لائن کورس کا انعقاد کیا۔ ہالینڈ
میں مقیم عربی مبلغ نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجیروں کی علمی اور عملی صلاحیتوں کو
بڑھانے خصوصاً content کو بہتر سے بہتر کرنے سے متعلق اہم معلومات
فراہم کیں۔
اس کورس کے حوالے سے H.O.D شعبہ عربی ڈیپارٹمنٹ ٹرانسلیشن کا کہنا تھا کہ اجیروں کیلئے اس کورس کا
مقصد عربی ترجمہ اور عربی content کو بہتر بنانا اور شعبے میں مزید بہتری لانا ہے تاکہ وہ اپنے
کام میں ماہر ہوکر دین اسلام کی خدمت کرسکیں۔
دعوتِ اسلامی کے تحت زون ذمہ داران کامدنی مشورہ
ہوا جس میں بہاولپور، مظفر گڑھ، شجاع آباد،ملتان، وہاڑی اور ڈی جی خان کے زون ذمہ
داران شریک ہوئے۔ نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد
عطاری نے اسلامی بھائیوں کو 12 مدنی کاموں کو مزید بہتر بنانے اور بڑھانےکے حوالے
سے ذہن ۔ نگران پاکستان نے انہیں قافلے میں سفر کرنےاور زلفیں رکھنے کی ترغیب
دلائی۔
حاجی
محمد شاہد عطاری نے مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا اور
امیر اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور
سیدی قطب مدینہ رحمۃ
اللہ علیہ کے ایصالِ ثواب کےلئے
درخت لگائے۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام لاہور چیمبر آف کامرس
میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں چیمبر کے بزنس مین افراد نے شرکت
کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان
فرمایا۔ اس موقع پر نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری اور نگران مجلس رابطہ
برائے تاجران محمد اسد عطاری بھی موجود تھے۔
آج 2 ستمبر 2020ء کو دنیا بھر میں ”یوم دعوت اسلامی “ منایا جائیگا جس میں رات عشاء کے بعد مدنی چینل پر ہونے والے خصوصی پروگرام میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ دعوت اسلامی کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے۔
اس پروگرام میں جانشین امیر اہل سنت مولانا عبید
رضا عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی اور نگران شوریٰ مولانا
محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی سمیت اراکین شوریٰ و دیگر ذمہ داران شرکت کریں
گے۔
تمام عاشقان رسول سے درخواست کی جاتی ہے کہ مدنی
چینل کے ذریعے اس پروگرام میں ضرور بالضرور شرکت کریں۔
سیکٹر8داتا نگر اورنگی ٹاؤن کی مدینہ مسجد میں حاجی عبد
الحبیب عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے
دعوت اسلامی کےزیر اہتمام 2ستمبر 2020ء بروز بدھ بعد نماز عشاء سیکٹر8داتا نگر اورنگی ٹاؤن کراچی کی جامع مسجد مدینہ میں
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے
رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔
Dawateislami