سندھ کے شہر حیدرآباد کے نگران زون، شعبہ تعلیم اور مجلس ڈاکٹرز کے ذمہ داران نے لیاقت یونیورسٹی میں R.B.C اسپتال کے زیر انتظام چلنے والے بلڈفاؤنڈیشن کا دورہ کیا اور چیف ایگزیکٹو آفیسر علی ندیم اور دیگر سے ملاقاتیں کیں۔ نگران زون نے ملک بھر میں دعوت اسلامی کے تحت لگنے والے بلڈکیمپس کے حوالے سے آگاہ کیا اوربلڈفاؤنڈیشن کے تعاون سے جامشورو یونیورسٹی اور دیگر مقامات پر بلڈکیمپس لگانے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

ا س موقع پر نگران زون کا کہنا تھا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فرمان پر حیدرآباد ریجن کے تمام زون میں بلڈ کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا۔مقامی اسپتال کے عہدیداران نے حیدرآباد ریجن میں لگائے گئے بلڈ کیمپ کے حوالے سے امیر اہلسنت کا شکریہ ادا کیا اور سرٹیفیکیٹ بھی دیا ۔ ملاقات کے اختتام پر ذمہ داران کی جانب سے انہیں مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں پیش کیا گیا۔