دعوت اسلامی کی مجلس
امامت کورس کے زیر اہتمام یکم اکتوبر 2020ء سے ملک کے مختلف شہروں میں ” امامت
کورس(رہائشی)“ کا آغاز ہوگیا ہے ۔ کراچی، حیدر آباد، ملتان، فیصل آباد، لاہور
اور اسلام آباد میں یہ کورس کروائے جارہے ہیں جبکہ ان مقامات پر ہونے والے امامت
کورسز میں داخلوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
اس حوالے سے امیر اہل
سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا کہنا تھا کہ دعوت اسلامی کا امت پر بہت بڑا
احسان ہے ورنہ آج تک سنا نہیں گیا کہ امامت کورس بھی کوئی کرواتا ہو۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے مزید کہا کہ دعوت اسلامی امامت کورس کرنے والے
کو قیام اور طعام کی سہولتیں بھی فراہم کرتی ہے۔
داخلے کے خواہشمند
اسلامی بھائی مزید معلومات کے لئے اس E:mailایڈریس پر رابطہ کریں[HA1] :
imamatcoursepak@dawateislami.net
امامت کورس کے حوالے
سے امیر اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا
پیغام سننے کے لئے Watch
video کے بٹن پر
کلک کیجئے:
آج بعد نماز عصر حضرت علی روڈ لاہور میں سنگ بنیاد
اجتماع ہوگا، حاجی یعفور رضا عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے
آج 7اکتوبر 2020ء بعد نماز عصر سگیاں بائی پاس
حضرت علی روڈ لاہور میں جامع مسجد فیضان بغداد و جامعۃ المدینہ کے سنگ بنیاد کے
سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
کیا جائیگا۔
اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔
تمام ذمہ داران اور مقامی اسلامی بھائی اس
اجتماع میں ضرور بالضرور شرکت کریں۔
آج دوپہر 2بجے لاہور ہائی کورٹ میں وکلاء اجتماع ہوگا،
حاجی یعفور رضا عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے
آج 7اکتوبر 2020ء کو دوپہر 2:00 بجے عرس داتا علی
ہجویری رحمۃ
اللہ علیہ کے موقع پرلاہور
ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میں وکلاء اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔
اس وکلاء اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن
حاجی یعفور رضا عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔
لاہور ہائی کورٹ کے تمام وکلاء سے اس اجتماع میں
شرکت کی درخواست کی جاتی ہے۔
آج شام ساڑھے پانچ بجےمظفر گڑھ میں پروفیشنلز اجتماع ہوگا،
محمد ثوبان عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے
آج 7اکتوبر 2020ء کو شام 5:30 بجے گارڈن میرج کلب،
گارڈن روڈ مظفر گڑھ میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ڈاکٹرز، وکلاء، ججز اور ٹیچرز
کے لئے پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا ۔ آج شام ہونے والے اس اجتماع پاک
میں نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس شعبے سے وابستہ تمام افراد سے اس اجتماع پاک
میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
18اکتوبر کو اسٹوڈنٹس اجتماع ہوگا، حاجی امین
عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے
دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام
18 اکتوبر 2020ء کو دوپہر 2:15 بجے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں
یونیورسٹیز، کالجز، کوچنگ سینٹرز اور اسکول سے وابستہ اسٹوڈنٹس کے لئے اسٹوڈنٹس
اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔ اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد
امین عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔
تمام اسٹوڈنٹس اور شعبہ تعلیم سے وابستہ اسلامی
بھائیوں سے شرکت کی درخواست ہے۔
واضح رہے کہ یہ اجتماع عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی میں SOP,sکے مطابق ہوگا۔
دعوت اسلامی کی مجلس جامعۃ المدینہ کے زیر
اہتمام جامعۃ المدینہ کاہنہ نو میں مدنی مشورہ ہوا جس
میں لاہور ریجن کے طلبہ و اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ نگران مجلس جامعات المدینہ
للبنین محمد ظفر عطاری مدنی نے خارجی مطالعہ اور اخلاقیات کے حوالے سے طلبہ کی ذہن
سازی کی اور مدنی کاموں کے حوالے سے کلام کیا۔
دعوت اسلامی کی مجلس پروفیشنلز کے نگران محمد
ثوبان عطاری نےاسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور افضل چامڑیا سے ملاقات کی۔
محمد ثوبان عطاری نے شاہ محمود قریشی کو دعوت
اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور انہیں دعوت اسلامی
کے مدنی کاموں تعاون کرنے کی درخواست کی۔
اس موقع پر چیئرمین سیلانی ویلفیئر مولانا بشیر
فاروقی صاحب بھی موجود تھے۔
محمد ثوبان عطاری کی N.U.TECH میں وائس
چانسلر اور دیگر فیکلٹی سے ملاقات
دعوت اسلامی کی مجلس پروفیشنلز کے نگران محمد
ثوبان عطاری نے N.U.TECH اسلام آباد کی ایک Stat of the art university کا دورہ کیا جہاں انہوں
نے وائس چانسلر اور دیگر فیکلٹی سے ملاقات کی۔ محمد ثوبان عطاری نے انہیں دعوت
اسلامی کی دینی خدمات سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے بعد محمد ثوبان عطاری نے ادارے کے
مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کیا۔
اس موقع پر چیئرمین سیلانی ویلفیئر مولانا بشیر
فاروقی صاحب بھی موجود تھے۔
دعوت اسلامی کی مجلس پروفیشنلز کے نگران محمد
ثوبان عطاری نے چیئرمین C.D.Aعامر علی سے ملاقات کی۔ محمد ثوبان عطاری نے
انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا اور مختلف امور پر بات چیت
کی۔
اس موقع پر چیئرمین سیلانی ویلفیئر مولانا بشیر
فاروقی صاحب بھی موجود تھے۔
آج 6اکتوبر 2020ء کی شب 9:00 بجے دعوت اسلامی کے
آفیشل Facebookپر Liveروحانی علاج اور استخارہ کا سلسلہ ہوگا۔
دکھیاری امت کی خیر خواہی کے جذبے کے تحت جنید عطاری
مدنی پریشان حال اسلامی بھائیوں کو روحانی علاج بتائیں گے جبکہ اس سلسلےمیں ہر نیک و جائز کام کے لئے استخارہ بھی کیا
جائیگا۔
اپنی پریشانی کے
حل اور روحانی علاج کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:
دعوت اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں
کے رکن مجلس محمد ارشد عطاری نے اسلام آباد میں ایک غیر مسلم شخص پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے اسلام کی دعوت
پیش کی۔ غیر مسلم شخص نے اسلام سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا۔
نئے اسلامی بھائی نےرکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ
عطاری سے ملاقات کی ، رکن شوریٰ نے اسلام قبول کرنے والے اسلامی بھائی کا نام محمد
حارث رکھا اور سلسلہ قادریہ عطاریہ میں بیعت بھی فرمایا۔
دعوت اسلامی کی مجلس عشر کے تحت میر پور کشمیر
زون پوناچڑکابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس عشر کے مقامی ذمہ داران نے شرکت
کی۔ مجلس عشر اسلام آباد کے ریجن ذمہ دارمحمد محسن عطاری نے شعبے کے حوالے سے
گفتگو کی اور ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔
Dawateislami