3 جولائی 2020ء کو دعوت اسلامی کی مجلس جائزہ
کے تحت بذریعہ زوم مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس جائزہ کے ذمہ داران نے شر کت کی۔
نگران مجلس گلشیر عطاری نے مجلس آئمہ مساجد کے مختلف امور کا یومیہ ، ہفتہ وار اور
ماہانہ جائزہ لینے اور اس کی کارکردگی بنانے پر تبادلہ خیال ہوا ۔مدنی مشورے میں
ماہانہ جائزہ فارم کی بہتری اور ترمیم و تسحیق کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔
گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت
اسلام آباد ریجن میں آن لائن کفن دفن کورس
کا اختتام ہوا ۔ کورس کے اختتام پر بذریعہ زوم سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں کورس مکمل کرنے والے عاشقان
رسول نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی وقارالمدینہ عطاری نےسنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کی دنیا بھر میں مدنی کاموں
پر مدنی پھول دیئےاور غسل میت میں فی سبیل اللہ خدمات
سر انجام دینے کی نیت کی۔
دعوت اسلامی کے تحت ہر سال اجتماعی قربانی اور دعوت اسلامی کے جملہ اخرجات کے لیے قربانی کی
کھالوں کو جمع کرنے کا سلسلہ ہوتا ہے۔ کھالوں کو جمع کرنے کے لیے کثیر گاڑیوں، رکشوں اور دیگر ٹرانسپورٹ کی ضرورت پیش
آتی ہےجس میں ٹرانسپورٹ کے اخراجات ہوتے ہیں۔
اسی سلسلے میں مجلس ٹرانسپورٹ کے ذمہ داران کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس ٹرانسپورٹ پاکستان کے نگران ، اسلام آباد ریجن کے رکن
ریجن، اراکین زون اور اراکین کابینہ نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی وقار
المدینہ عطاری نے ذمہ داران کی تنظیمی و اخلاقی تربیت کی اور کھالوں کے سلسلے میں
آنے والے ٹرانسپورٹ کے اخراجات کو خود کفیل کرنے کے اہداف دیئے۔ رکن شوریٰ نے ذمہ داران کو مختلف شخصیات کے ہاں مدنی حلقہ لگانے کا ذہن دیا۔
آج رات اسلام آباد ریجن کے ذمہ داران کے مرحومین کے لئے ایصال ثواب اجتماع ہوگا، حاجی شاہد عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے
دعوت اسلامی کی مجلس ازدیاحب کے زیر اہتمام 7
جولائی 2020ء کی شب 9:45 بجے رکن شوریٰ
حاجی وقار المدینہ عطاری کے والد محترم، بڑے بھائی ، ان کے بھانجےاور اسلام
آباد ریجن کے تمام ذمہ داران کے مرحومین کے لئے آن لائن ایصال ثواب اجتماع ہونے
جارہا ہے۔ اس اجتماع پاک نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری Live Facebook پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس اجتماع پاک
میں شرکت کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:
https://www.facebook.com/WaqarulMadina26
https://www.facebook.com/Majlis-Izdiyad-e-Hub-112546597172843
رواں ہفتے لاہور شمالی
اور جنوبی زون میں بلڈ کیمپس کا انعقاد ہونے جارہا ہے
پچھلے کئی ماہ سے دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
تھیلیسیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کے لئے پاکستان کے مختلف شہروں میں
وقتاً فوقتاً بلڈ کیمپس کا انعقاد کیاجارہا ہے۔
اسی
سلسلے میں ماہ جولائی 2020ء کے رواں ہفتے
میں لاہور شمالی اور جنوبی زون میں بلڈ کیمپس کا انعقاد
ہونے جارہا ہے ۔ عاشقان رسول سے التجاء کی جاتی ہے کہ اس فلاحی کام میں دعوت
اسلامی کا ساتھ دیں اور دکھیاری امت کی خیر خواہی کے لئے اپنا بلڈ ڈونیٹ کریں۔
بلڈ کیمپس کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
میراں حسین زنجانی کابینہ، ڈویژن داتا نگر
مقام : آیان شادی ہال شیر شاہ روڈداتا نگر لاہور۔4 جولائی بروز ہفتہ شام 7:00
بجے
03228471763 ۔03324566150
داتا صاحب کابینہ ، ڈویژن گلشن
راوی
مقام: آقا بینکویٹ ہال مین گلشن راوی لاہور۔4
جولائی بروز ہفتہ شام 7:00 بجے
03224993776۔03004554807
ڈیفنس کابینہ، ڈویژن چونگی
مقام: چونگی امر سدھو لاہور۔ 5جولائی بروز اتوار
دوپہر 2:00 بجے
03214826923۔03208456373
اطراف متی تل کابینہ میں زمینداروں سے ملاقاتیں ، نیکی
کی دعوت پیش کی گئی
پنجاب کے شہر ملتان کی اطراف متی تل کابینہ میں دعوت اسلامی کی مجلس
عشر کے تحت نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔ نگران اطراف متی تل کابینہ نے ڈویژن ذمہ
دار کے ہمراہ زمیندارمحمدساجدسے ملاقات کی
اور انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات اور مدنی کاموں کا تعارف بتایاجس پر محمد
ساجد نے اپنی آموں کی فصل کا پورا عشر دعوت اسلامی کو پیش کرنے کی نیت کی۔
اسی طرح نگران کابینہ نے نظام آباد میں زمیندار محمد کاشف آصف کے
والد کی عیادت اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی اور انہیں نیکی کی دعوت دی۔
نگران کابینہ و ڈیژن ذمہ داران نے اطراف بند
بوسن میں ایک زمیندار اللہ دتہ کی رہائش گاہ جاکر ان سے ملاقات کی اور نیکی
کی دعوت دی جس پر اللہ دتہ نے بھی اپنی فصل کا عشر دعوت اسلامی کو دینے کی نیت کی۔
مجلس عشر کے نگران کابینہ نے زمیندارحاجی
محمد حق نواز سے بھی ملاقات کی اورانہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی
کے مختلف شعبہ جات اور مدنی کاموں کا تعارف پیش کیا جس پر محمد حق نواز نے عشر
دعوت اسلامی کو دینے کی نیت کی۔
حیدرآباد میں حیدرآباد دال ملز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی صلاح الدین اور ان کے بھائی حاجی
محمد زبیر عطاری سے دعوت اسلامی کی مجلس تاجران پاکستان کے نگران نے حیدرآباد زون
کے ذمہ داران کے ہمراہ ان کے دفتر میں جاکر ملاقات کی اور ان سے ان کی والدہ کے
انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا تعزیتی
پیغام بھی سنایا۔ نگران مجلس نے حاجی صلاح الدین کو دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے
حوالے سے بتایا کہ اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوت
اسلامی دنیا بھر میں دین اسلام کا کام کررہی ہے اور آپ بھی دعوت اسلامی کے مدنی
کاموں میں اپنا اپنا حصہ ملائیں۔مبلغ دعوت اسلامی نے یہ بھی ذہن دیا کہ کم از کم
دوگھنٹے دعوت اسلامی کو دیں اور نیکی دعوت میں دعوت اسلامی کا ساتھ دیں جس پرحاجی صلاح الدین نے دعوت اسلامی کا ساتھ دینے کے لئے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا ۔
دعوت اسلامی کی
مجلس مدنی قافلہ کے تحت 29جون2020ء بروز پیر فیصل آباد میں مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس
میں ڈویژن تا زون ذمہ دران نے شرکت کی ۔ مبلغ دعوت اسلامی محمد طاہر عطاری ریجن مدنی قافلہ ذمہ دار نے ذیلی
سطح تک تقرری مکمل کرنے کے حوالے سے شرکا
کو اہم نکات پیش کئے ۔(رپورٹ: محمد فیصل عطاری ڈویژن مدنی قافلہ ذمہ دار)
راولپنڈی میں قائم ایک نجی بلڈفاؤنڈیشن میں دعوت
اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔ ذمہ داران
نے توقیر عباس (فاؤنڈیشن
کے پروجیکٹ ڈائریکٹرکرنل ریٹائرڈ) سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ملک بھر میں لگائے گئے
بلڈکیمپس اور فلاحی کاموں کے حوالے سے بتایا جس پر توقیر عباس نے امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ اور دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور فیضان
مدینہ جی 11 آنے کی نیت کی۔
لاہور شمالی زون کی مجلس مدنی انعامات کے ذمہ داران کا آن لائن تربیتی
ٹریننگ سیشن ہوا جس میں شمالی زون کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار نے ویڈیو لنک کے ذریعے ذمہ داران کی
رہنمائی کی اور موجودہ صورتحال میں مدنی
کاموں کو کس طرح کیا جائے اور حکومتی ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے اور تمام تر
احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے مدنی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر ریجن
ذمہ دار نے مدنی انعامات کے رسالے سے
ان ذمہ داران کو محاسبہ بھی کرایااور ذمہ داران نے مدنی کاموں کو بڑھانےکی نیتیں بھی
کیں۔
30جون 2020ء کو مبلغ دعوت اسلامی و موٹیویشنل
اسپیکر محمد ثوبان عطاری نے پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم (وائس چانسلر یونیورسٹی
آف ہیلتھ سائنسز، پنجاب میں کرونا کے
حوالے سے فوکل پرسن) اور پروفیسرفریدون
(پلازمہ ڈونیشن کے انچارج)سے ملاقات کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے انہیں دعوت
اسلامی کی بلڈ ڈونیشن کیمپین اور پلازمہ ڈونیشن کے حوالے سے بریف کیاجس پر شخصیات نے دعوت اسلامی کے فلاحی کاموں کو سراہا
اور خوشی کا اظہار کیا۔
مفتی قاسم عطاری ”وقت کی اہمیت“ کے موضوع پر آج طلبہ سے اہم بیان فرمائیں گے
یکم جولائی 2020ء کو صبح 10:00 بجے جامعۃ
المدینہ کے اساتذۂ کرام اور طلبہ کے لئے مدنی چینل پر سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا جائیگا ۔ اجتماع پاک میں شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ”وقت کی
قدر کریں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
جامعۃ المدینہ کے اساتذۂ کرام اور طلبہ سے گزارش
ہے کہ اس اجتماع پاک میں ضرور بالضرور شرکت کریں۔