کراچی گلستان جوہر میں شخصیات اور ذمہ دارسے ملاقاتیں ،
تعزیت و عیادت کا سلسلہ
دعوت اسلامی کی مجلس تاجران کراچی ایسٹ ملیر کورنگی زون کے ذمہ دار نےدیگر
ذمہ داران کے ہمراہ گلستان جوہر میں نجی بینک کے ملازم کاشف بھائی کی رہائش گاہ
جاکرملاقات کی۔ذمہ داران نے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اظہار کرتے ہوئے امیر
اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا تعزیتی پیغام سنایا۔مجلس تاجران کے ذمہ داران
نے کاشف بھائی کی والدہ کے ایصال ثواب کے دعائے مغفرت کی اور انہیں اپنی والدہ کے
ایصالِ ثواب کے لئے مدنی کاموں میں شرکت کرنے اور مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کا
ذہن دیا۔
اسی طرح ذمہ داران اسلامی بھائیوں نے گلستان جوہر میں ہی مجلس تاجران کے ذمہ دار محمدپنہل عطاری سے ان کی رہائش گاہ جاکر عیادت کی۔ پنہل عطاری پچھلے دنوں کرونا وائرس کا شکار ہوکر شدید
علیل ہوگئے تھے۔ ذمہ داران نے ان کی مزید صحت یابی کے لئے دعائیں کیں۔
بعد ازاں مجلس تاجران کے ذمہ داران نے اسی مقام
پر ایک اور اسلامی بھائی محمد عاصم کے گھر جاکر ملاقات کی اور ان کے بھائی ذیشان
عطاری کے انتقال پر تعزیت اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی۔
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کراچی کے ذمہ داران
نے ساجد جوکھیو (رکن سندھ اسمبلی)اور حاجی گل حسن جوکھیو سے ان کے گاؤں میں ملاقاتیں کیں اور ان کی بھابھی کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی۔ اس
موقع پر دیگر اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔ ریجن ذمہ دار نے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں مرحومہ
کے ایصال ثواب کے لئے مدنی کاموں میں شرکت
کی ترغیب دلائی۔
اسی طرح مجلس رابطہ کراچی ریجن کے ذمہ داران نے
سوک سینٹر میں کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر میں ڈائریکٹر جنرل آصف اکرم سے
ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ اور ان میں ہونے والے
مدنی کاموں، فلاحی کاموں، تھیلیسیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کے لئے
پاکستان میں لگائے جانے والے بلڈکیمپس کے حوالےسے بتایا جس پر انہوں نے دین اسلام کی خدمت کیلئے دعوت اسلامی کی کاوشوں
کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کااظہار کیا۔
بعدا زاں مجلس رابطہ کے ذمہ داران نے ٹول پلازہ
صحرائے مدینہ میں واقع مزارات پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ ہوا۔
حیدرآباد کے سائٹ ایریا میں قائم ایک موٹر سائیکل
کمپنی میں دعوت اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔
نگران مجلس تاجران نے حیدرآباد زون کے ذمہ داران کے ہمراہ کمپنی
مالک عبداللطیف سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے مدنی
کاموں کے بارے میں بتایا ۔نگران مجلس نے عبداللطیف کو ذہن دیا کہ آپ بھی نیکی کی
دعوت میں عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کا ساتھ دیں۔ جس پر انہوں نےدعوت
اسلامی کے ساتھ مل کر دین کا کام کرنے کی نیت کی۔
لاہور شمالی زون میں پروفیشنل مجلس اور شعبہ تعلیم
کے زون و کابینہ ذمہ داران نے مختلف پرائیویٹ اسکولز اور فیکٹری
مالکان سے ملاقاتیں کیں جن میں فیصل ) پروفیسر پرائیویٹ اسکول )، حاجی شیر زمان (تاجر و فیکٹری
مالک) ، صداقت علی (پرنسپل پرائیویٹ اکیڈمی ) اور محمد زمان(تاجر و فیکٹری مالک) شامل تھے۔ذمہ
داران نے انہیں موجودہ صورت حال میں دعوت اسلامی کے تحت ملک و بیرون ملک میں ہونے والے فلاحی کاموں، تھیلیسیمیا اور دیگر
امراض میں مبتلا مریضوں اور بچوں کے لئے ملک بھر میں لگائے جانے والے بلڈکیمپس کے
حوالے سےمعلومات فراہم کیں اور انہیں ڈویژن داتا نگر بادامی باغ میں لگنے والے
بلڈکیمپ میں خود بھی خون عطیہ کرنے اور اپنے دوست احباب کو بھی اس کی ترغیب دلانے
کا ذہن دیا۔ شخصیات نےکیمپ پر آنے اور خون دینے کی بھی نیت کی اور دعوت اسلامی کے
لئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔
دعوت اسلامی کی
مجلس شعبہ تعلیم کے ذمہ دار رکن کابینہ محمد جمال مگسی عطاری نے 2 جولائی2020ءبروز
جمعرات کو بلوچستان کے شہر حب میں پرائیویٹ اسکولز لسبیلہ کے
صدر نواز علی برفت صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا جس پر صدر
نواز علی برفت نے دعوت اسلامی کے اوراقِ مقدسہ کے شعبہ کو کافی پسند کیا اور
مستقبل میں دعوتِ اسلامی کی سروسز کے
حوالے سے تعاون کا اظہارِخیال کیا۔(رپورٹ محمد جہاںزیب عطاری مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ
گوادر زون)
سنتوں کی عا لمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام 30 جون 2020ء بروز منگل کو پاکپتن زون کے ڈویژن عارف والا کے فیضان مدینہ میں
تھیلیسیمیا ،ھیموفیلیا اور دیگر مریضوں کے لیے
بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام کیا گیاجس میں تقریبا 87 عاشقان رسول نےاپنے خون کے عطیات
پیش کئے ۔
یادرہے !اس کیمپ پر علماء کرام، سیاسی اور سماجی شخصیات کی
بھی آمد ہوئی اور اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا
کہ امیر اہلسنت دامت
برکاتھم العالیہ اس دور کی عظیم ہستی ہیں اور ان کا مریضوں کےلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ لگانا ایک بہت بڑا کارنامہ اور بہت بڑی نیکی
ہے جبکہ خون کا عطیہ کرنے والو ں نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے آج سے ان شا ء اللہ عزوجل ہم امیراہلسنت
کے فرمان پر عمل کرنے کی نیت کرتے ہیں ۔( رپورٹ:محمد
احمد ندیم عطاری زون زمہ دار شعبہ تعلیم پاکپتن زون)
دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران
مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی آج بروز ہفتہ
رات 8:00 بجے اپنےFacebook پیج پر لائیو سلسلہ فرمائیں گے جس میں نگران
شوریٰ عاشقان رسول سے بات چیت کریں گے۔
سلسلے میں شامل
ہونے کے لئے نیچے دیئے گئےلنک پر کلک کیجئے:
مظفرگڑھ روہیلانوالی میں قائم ایک ڈیلر کے دفتر
میں دعوت اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں محمد سلیم
پہلوان اور دیگر تاجروں نے شرکت کی۔ نگران
مجلس تاجران پاکستان نےان اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں اپنی آخرت سنوارنے اور دین کے کام کرنے کے
لئے وقت دینے کا ذہن دیا ۔ حلقے میں شریک
شخصیات نے حالات کی بہتری کے ساتھ مدنی
قافلوں میں سفر کرنےاور ہر ماہ مدنی حلقہ کا اہتمام کرنے کی نیت کی ۔
پچھلے دنوں
فیصل آباد پنجاب میں نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمدشاہد عطاری کے
بڑے صاحبزادے رجب رضا عطاری کے یہاں بیٹی
کی ولادت ہوئی۔
اس موقع پر نگران پاکستان نے اپنی پوتی کے کان میں
اذان دی اور تحنیک یعنی گھٹی دیتے ہوئے مدنی پھول بھی ارشاد فرمائے۔حاجی محمد شاہد
عطاری نے بچی کا نام امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے رکھوانے اور
اس کی تربیت کے حوالے سے بھی مدنی پھول ارشادفرمائے۔آخر میں نگران پاکستان انتظامی
کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نےبچی کے
ناناجان کو مبارکباد دی اور وہاں موجود تمام اسلامی بھائیوں کو مٹھائی بھی کھلائی۔
میڈیاڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی لاہور ریجن کے ذمہ
دار نے صحافی افضل بھٹی سے کوٹ لکھپت میں ملاقات کی۔ ریجن ذمہ دار نے انہیں موجودہ
حالات میں دعوت اسلامی کے تحت ملک و بیرون ملک ہونے والے فلاحی کاموں کے حوالے سے
بتایا اور مکتبۃ المدینہ کی کتاب تحفے میں دیتے ہوئے اسے پڑھنے کی ترغیب دلائی۔ افضل بھٹی نے دعوت اسلامی کے اس اقدام کو خوب سراہا ۔
دعوت اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کے تحت پنجاب
کے شہر ڈیرہ غازی خان دریائے سندھ کے کنارے پر واقع بستی میں ایک اسپیشل اسلامی
بھائی کی عیادت کا سلسلہ ہوا جن کا پچھلے دنوں موٹرسائیکل پر ایکسیڈنٹ ہوگیا تھا۔
اس موقع پر دیگر اسلامی بھائی بھی موجود تھےجن کے درمیان مدنی حلقہ لگایا اور نیکی
کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔ ریجن ذمہ دار اور رکن زون
نے ان اسلامی بھائیوں کو اشاروں کی
زبان میں وضو کا طریقہ اور دیگر سنتیں اور آداب سکھائے اور دعوت اسلامی کے مدنی
ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔
اسی مقام پرایک درزی اسلامی بھائی کے کارخانے پر
بھی مجلس اسپیشل افراد کے تحت نیکی کی
دعوت کا سلسلہ ہوا۔ رکن ریجن مجلس اسپیشل
افراد نےاسپیشل اسلامی بھائیوں کو نمازوں کی پابندی کرنے، فضول باتوں سے
بچنے، اور علم دین حاصل کرنےکا ذہن بھی دیا۔
ملتان میں
قائم ملتان پریس کلب کے کانفرنس ہال میں دعوت اسلامی کے تحت سوشل ڈسٹینس کو ملحوظ
خاطر رکھتے ہوئے محفل نعت کا انعقاد کیاگیا جس میں محبوب ملک (چیئرمین پریس کلب)، مظہر سیال (سینئر صحافی)، خالد چوہدری (جنرل سیکریٹری)، ایاز شیخ
(نائب صدر)، اعجاز خان ترین، شکیل چوہدری، محمد شریف جوئیہ، عبداللہ
طارق اور پریس کلب کے دیگر ممبران سمیت دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ ریجن
ذمہ دارمیڈیاڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیااور دعوت اسلامی کے مدنی
کاموں کی معلومات فراہم کی۔ محفل نعت کے اختتام پر شرکا نے تھیلیسیمیا اور دیگرامراض
میں مبتلا مریضوں کے لئے ملک بھر میں لگائے جانے والے بلڈکیمپس اور دیگر فلاحی
کاموں کو خوب سراہا۔