گجرات اور راولپنڈی
میں بلڈ کیمپس کا انعقاد، بلڈ کیمپس میں شخصیات کی آمد

گجرات میں دعوت اسلامی کے تحت تھیلیسیمیا اور دیگرامراض
میں مبتلا مریضوں کو خون کی فراہمی کے سلسلے میں بلڈکیمپ لگایاگیاجہاں اسلامی بھائیوں
نے خون عطیہ کیا ۔نجی بلڈفاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو حاجی سرفرازاحمد سمیت دیگر شخصیات نے دورہ کیا۔ رکن شوریٰ حاجی
محمد اظہر عطاری نے ان سے ملاقات کی اور
ملک بھر میں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی بلڈکیمپین کے حوالے سے بتایا۔
اسی طرح روالپنڈی کینٹ کی ایئرپورٹ ہاؤسنگ
سوسائٹی میں بھی دعوت اسلامی کے تحت بلڈکیمپ کا انعقاد کیاگیا جہاں عاشقان رسول نے
خون کے عطیات جمع کروائیں۔
بلڈکیمپ
کا رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق، سابق رکن صوبائی اسمبلی عارف عباسی اور ایئرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین چوہدری شہزاد سمیت دیگر شخصیات نے دورہ
کیا۔ شخصیات نے دعوت اسلامی کی اس فلاحی خدمات کو خوب سراہا اور اپنے نیک خواہشات
کا اظہار کیا۔

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام 26جولائی 2020ء بروز اتوار اطراف
ستگھرہ ضلع اوکاڑہ 30ڈی میں مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں حلقہ ذمہ
داران نے شرکت کی ۔مبلغ دعوت اسلامی محمد لیاقت علی عطاری نے گاؤں سطح کے ذمہ
داران کاتقرر کیا اور مدنی کاموں کو بڑھانے ،ہفتہ وار اجتماع اور مدنی
مذاکرہ میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے، دوسروں کوبھی دعوت دینے اور قربانی کی کھالوں کےلئے خوب کوششیں کرنے کے حوالے سے شرکا کی تربیت
فرمائی ۔(رپورٹ:اویس عطاری)
سیالکوٹ زون
کے ہفتہ وار اجتماع ومدنی مذاکرہ کے اراکین کابینہ کا مشورہ

دعوت اسلامی کے
زیر اہتمام 25جولائی 2020ء بروز ہفتہ مجلس ہفتہ وار اجتماع ومدنی مذاکرہ اسلام
آباد ریجن کے سیالکوٹ زون کی گجرات کابینہ کے شہر گجرات میں مدنی مشورے کا اہتمام
ہوا جس میں سیالکوٹ زون کے ہفتہ وار اجتماع ومدنی مذاکرہ کے اراکین کابینہ نے شرکت
کی۔
نگران مجلس
ہفتہ وار اجتماع ومدنی مذاکرہ حاجی سید ناصر عطاری اور پاکستان مجلس ہفتہ وار
اجتماع ومدنی مذاکرہ کے رکن حافظ علی رضا عطاری نے ہفتہ وار اجتماع ومدنی مذاکرہ
بذریعہ مدنی چینل دیکھنے اور عاشقان رسول کو دکھانے اور لاک ڈاؤن کھلنے کے بعد
ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ مجلس کو فعال کرنے کےحوالے
سے مدنی پھول ارشاد فرما تے ہوئے مدنی
کاموں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے اہداف دیئے۔ (رپورٹ:
محمد ذوالقرنین عطاری رکن کابینہ مجلس ہفتہ وار اجتماع ومدنی مذاکرہ)
30 جولائی 2020ء کو حاجی عبد الحبیب عطاری ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں خصوصی بیان
فرمائیں گے

دعوتِ اسلامی کراچی(اسٹاف رپورٹر) دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام ہر جمعرات کو بعد نمازِ مغرب ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
30 جولائی 2020ء برو زجمعرات، رات 9:30 بجے مدنی چینل پر ہفتہ وارسنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا جس میں رکن شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری ”عید کا انداز“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان فرمائیں گے۔
واضح رہے! پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر جمعرات کو دعوت ِاسلامی
کے زیر اہتمام ہفتہ وار اجتماعات کا سلسلہ ہوتاہے جن میں شرکت کرنے والے عاشقان
رسول تلاوت، نعت، بیانات اور رقت انگیز دعاؤں سے فیض یاب ہوتے ہیں لیکن موجودہ
ملکی صورت حال کے باعث یہ اجتماعات گیدرنگ کی صورت میں منعقد نہیں ہورہے، فقط مدنی
چینل پر سنتوں بھرا بیان نشر کیا جاتا ہے جسے عاشقانِ رسول گھر بیٹھے دیکھنے اور
سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔
مجلس مدنی مذاکرہ اور مجلس ہفتہ واراجتماع کےرکن ریجن واراکین زون کا مشورہ

دعوت
اسلامی کی مجلس مدنی مذاکرہ مجلس
اور ہفتہ واراجتماع کے تحت 22جولائی2020ء
بروز بدھ اوکاڑہ میں مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں مجلس مدنی مذاکرہ اور مجلس
ہفتہ واراجتماع کےرکن ریجن واراکین زون نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت
اسلامی رکن شوری حاجی رفیع عطاری نے مدنی چینل پر ہونے والے دونوںسلسلوں (مدنی مذاکرہ
و ہفتہ وار اجتماع)کی تشہیر کرنے کے لئے خوب دعوت دینے، ذیلی شرکا کی تعداد میں اضافہ کرنے،کارکردگی بروقت جمع کروانے اور ذمہ داران کی تقرری مکمل کرنے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے ۔(محمد شفیق
عطاری ریجن ذمہ دار)
I.T ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کی جانب سے قربانی کلیکشن موبائل ایپلی کیشن
متعارف کروادی گئی

T ڈیپارٹمنٹ
دعوت اسلامی کی جانب سے عید قرباں کے خاص موقع پر قربانی کلیکشن موبائل ایپلی کیشن متعارف کروائی گئی ہے جس میں آپ امیر
اہلسنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتب
اور فتاویٰ سمیت ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے
تاکہ آپ اپنے جانور کی قربانی شرعی تقاضو
ں کے مطابق ادا کرسکیں۔
اس حوالے سے I.Tڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے ذمہ دار کا کہنا تھا
کہ قربانی کے حوالے سے مسلمانوں کی رہنمائی
کیلئے قربانی کلیکشن موبائل ایپلی کیشن
بنائی گئی ہے جس میں آپ قربانی سے متعلق کتب، فتاویٰ اور ویڈیوزدیکھ کر اپنی
قربانی کو درست طریقے سے ادا کرسکتے ہیں۔ذمہ دار اسلامی بھائی کا مزید کہنا تھا کہ
اس موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے ملک و بیرون ملک کے فرزندان اسلام گھر بیٹھے آن لائن اجتماعی قربانی میں حصہ بھی
لے سکتے ہیں۔
عاشقان رسول قربانی کلیکشن موبائل ایپلی کیشن ڈاؤن
لوڈ کریں اور آن لائن اجتماعی قربانی میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ قربانی کےفضائل و احکامات سے متعلق جانیں۔
قربانی کلیکشن
موبائل ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈکرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے
نگران مجلس اسپیشل افراد کی محمد آصف عطاری اور محمد
عدیل عطاری سے ملاقات

ملتان کے علاقےممتاز آباد میں دعوت اسلامی کی
مجلس اسپیشل افراد کے تحت ممتاز آباد مارکیٹ میں ایک اسلامی بھائی محمد آصف عطاری
کی دکان پرنگران مجلس اسپیشل افراد نے نیکی
کی دعوت دی اور محمد آصف عطاری سے ان کی
والدہ کے انتقال پر تعزیت کی اور ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔بعد ازاں نگران
مجلس نے ایک اسلامی بھائی محمد عدیل عطاری کی رہائش گاہ جاکر ان کے والدصاحب کی عیادت
کی اورانکی جلد صحت یابی کے لئے دعا ئیں بھی
کیں ۔

دعوت اسلامی کے نگران بن قاسم زون نے زمیندار رئیس
مشتاق بگھیاڑ سےساکرومیں ملاقات کی۔ اس
موقع پر دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ نگران زون نے ان اسلامی بھائیوں کودعوت اسلامی کاتعارف پیش کرتے ہوئے مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ کا تعارف پیش کیا اور انہیں بھی نیکی کے کاموں
میں اپنا حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر رئیس مشتاق بگھیاڑ نے دعوت اسلامی کو
مسجد، مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ کیلئے زمین دینے کی نیت کی۔ نگران زون نے
ان شخصیات کو مدنی مرکزفیضان مدینہ آنے کی بھی دعوت بھی پیش کی۔ اس موقع پر مدنی
چینل عام کریں مجلس کے رکن زون نے بھی مدنی چینل کے بارے بتاتے ہوئے انہیں مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی اور ان شخصیات کو عشرادا کرنے کا ذہن دیا ۔
مجالس ڈاکٹر اور وکلاء کے ذمہ داران کی ایڈوکیٹ ملک غلام
اصغر سے ملاقات

نیکی کی دعوت
کو عام کرنےکے لئے دعوت اسلامی کی
مجلس وکلاء اور مجلس ڈاکٹر زکے ذمہ داران
نے نائب صدر فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار ملک غلام اصغر ایڈوکیٹ سے ان کے دفتر میں جا کر ملاقات کی۔ ملاقات میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ملک غلام اصغر کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات
کا تعارف پیش کیا اور انہیں حالیہ ملکی صورتحال میں پیش آنیوالی لوگوں کی تکالیف
اور ان کی خیر خواہی کیلئے مجلس ویلفیئر دعوت اسلامی نے جس طرح دکھیاری امت کی
خدمت کی اس حوالے سے بریفنگ دی۔ ملک غلام
اصغر کا دعوت اسلامی کے تحت ہونیوالے مدنی کاموں کو سراہتے ہوئے کہنا
تھا کہ دعوت اسلامی نے خون کے عطیات کیلئے جو مہم شروع کی ہوئی ہے وہ قابل ستائش ہے اور مدنی چینل کے ذریعے
جو دین کی باتیں سکھائی جاتی ہیں وہ بہت
اچھی ہیں۔

پنجاب کے شہر ہارون آباد میں قائم ایک پرائیویٹ کمپنی میں دعوت
اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت مدنی حلقہ
لگایا گیا جس میں کمپنی کے ڈائریکٹر کاشف ثناء، ڈائریکٹر فاروق ثناء پروڈکشن مینیجر
عالم کمبوہ اور عملے کے دیگر افراد نے شرکت کی۔
نگران
مجلس تاجران پاکستان محمد ندیم عطاری نے ان اسلامی بھائیوں میں سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں دین اسلام کے
لئے دنیا بھر میں دعوت اسلامی کےبڑھتے ہوئے مدنی کاموں کے حوالے سے بتایا۔ نگران
مجلس نے انہیں دین کی خدمت کے لئے اپنا وقت نکالنے کی ترغیب دلاتے ہوئے مدنی ماحول
سے وابستہ ہونے اور مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیا جس پر کمپنی ڈائریکٹرز نے مدنی چینل دیکھنے اور دیگر
نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کی نیتیں کیں۔
مسجد فیضان مکہ مدینہ میں شاہدرہ کابینہ کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ

شاہدرہ لاہور
میں قائم سٹی مسجد فیضان مکہ مدینہ میں شاہدرہ کابینہ کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضاعطاری نے ان اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرمائی۔
مدنی مشورے میں آن لائن کفن دفن کورس اوردیگر مختلف کورسز کے حوالے سے
کلام ہوا۔ رکن شوری نےعید قرباں پر اجتماعی
قربانی اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے اہداف دئیے اور کابینہ میں 12
مدنی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔
وادی سون سکیسر میں ایک اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پر مدنی حلقے میں حاجی وقار المدینہ عطاری کی شرکت

پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام وادی سون
سکیسر میں ایک اسلامی بھائی غلام مصطفیٰ عطاری کی رہائش گاہ پر مدنی حلقے کا سلسلہ
ہوا ۔ مدنی حلقے میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے ”حسن
اخلاق“ کے موضوع پر عاشقان رسول کو مدنی پھول دیئے۔ بعد ازاں رکن شوریٰ نے
غلام مصطفیٰ عطاری کے باڑے کا وزٹ کیا
جہاں غلام مصطفیٰ عطاری نے جانوروں کی خوراک، پانی اور نسلوں کے حوالے سے بریفنگ
دی۔اس موقع پر رکن شوریٰ نے جانوروں کے ساتھ رحم کرنے اور انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کا ذہن دیاجس
پر غلام مصطفیٰ عطاری نے اپنی اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد شعیب
رضا عطاری، معاون رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری)