آج 16 اگست کوایڈوکیٹس کے لئے سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا جائیگا، مولانا عمران عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے
.png)
آج 16 اگست 2020ء بروز اتوار رات 8:00 بجے مجلس
وکلاء کے تحت ایڈوکیٹس اور قانون کے شعبے سےوابستہ شخصیات کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
جائیگا۔ اس اجتماع پاک میں خصوصی بیان مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران
عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی سنتوں بھرا بیان فرمائیں۔ اس شعبے کے وابستہ
افراد سے درخواست ہے کہ اس اجتماع پاک میں
ضرور شرکت کریں۔
واضح رہے کہ یہ اجتماع نگران شوریٰ کے Official Facebook pageپر Liveہوگا۔
اس اجتماع پاک
میں شرکت کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:
بلوچستان کے
شہر حب چوکی فیضان مدینہ مگسی کالونی میں گوادر زون کا ماہانہ مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 8اگست 2020ء بروز
ہفتہ بلوچستان کے شہر حب چوکی فیضان مدینہ
مگسی کالونی میں گوادر زون کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوامدنی مشورے کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت
رسول مقبول سے کیا گیا اس مدنی مشورے میں کراچی ریجن کے عشر ذمہ دار محمود عطاری
نے بھی شرکت کی۔
نگران زون حاجی محمد امتیاز عطاری نے نگران کابینہ
و دیگر ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے کہا
کہ نگران کابینہ اپنی کابینہ کا عشر ذمہ دار اور ڈویژن نگران اپنی ڈویژن کا عشر
ذمہ دار ہے۔ ہر وقت عشر کے حوالے سے کوششیں کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
جبکہ اس موقع پر عشر ذمہ دار محمود عطاری نے کپاس اور چاول کے
عشر کے حوالے سے توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ
اس وقت تمام ذمہ داران اطراف کا جدول بنائیں۔(رپورٹ محمد جہانزیب عطاری مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ گوادر زون)
اسلام آباد میں انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی میں بیرون
ممالک کے اسٹوڈنٹس میں گوشت کی تقسیم کا
سلسلہ

وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں قائم انٹر
نیشنل اسلامک یونیورسٹی میں بیرون ممالک سے آئے ہوئے اسٹوڈنٹس میں دعوت اسلامی کی
مجلس بیرون ملک کے تحت عید قرباں کے موقع پر گوشت کی تقسیم کا سلسلہ ہوا جن میں
عرب شریف، رشین اسٹیٹس اور دیگر ممالک کے طلبہ شریک تھے۔ غیرملکی اسٹوڈنٹس نےعید
قرباں کے موقع پردعوت اسلامی کی طرف سے
ملنے والے گوشت کو قبول کیا اور ذمہ داران کا شکریہ کیا۔
واضح رہے کہ دعوت اسلامی جہاں دنیا بھر میں دین
اسلام کی اشاعت کرتے ہوئے نیکی کی دعوت کوعام کررہی ہے وہیں ان مواقعوں پر اپنے مسلمان
بھائیوں کی خیر خواہی بھی کرتی ہے ۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں قائم گورنر ہاؤس
میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے دعوت
اسلامی کے وفد نے ملاقات کی۔ دعوت اسلامی کے وفد میں نگران مجلس پروفیشنلز محمد
ثوبان عطاری، ریجن ذمہ دارمجلس لاہور کے ذمہ دار اور دیگر اسلامی بھائی موجود
تھے۔ دعوت اسلامی کے وفد نے گورنر پنجاب
کو دعوت اسلامی کے تحت عالمی وبا میں ہونے والی کاوشوں ، تھیلیسیمیااور دیگر امراض
میں مبتلا مریضوں اور بچوں کو خون کی فراہمی کی سلسلے میں ملک بھر میں چلائے جانے
والی بلڈ کمپین ، فلاحی کاموں اور دیگر مدنی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ گورنر
پنجاب نے دعوت اسلامی اور امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کاوشوں کا سراہا اور دعوت اسلامی کے وفد کو اپنے
تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔دعوت اسلامی کے وفد نے گورنر پنجاب کو ”صراط
الجنان فی تفسیر القران“ تحفے میں دی اور تعارف بھی پیش کیا۔

پچھلے دنوں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار
قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ملک
بھر شجر کاری کرنے کی ترغیب دلائی تھی۔
اسی سلسلے میں شیخوپورہ کابینہ میں مجلس مدرسۃ
المدینہ بالغان کے ڈویژن ذمہ دار محمد احمد رضا عطاری نے پودے لگاکر شجر کاری مہم
کا آغاز کیاجبکہ ڈویژن نگران نے علاقہ کھاریانوالہ میں مختلف اقسام کے پودے لگائےاور
دعائے خیر کی۔ اس موقع پر کھاریانوالہ کے ذمہ داران اور دیگر عاشقان رسول بھی
موجود تھے۔ (رپورٹ: محمد منیر
عطاری، مبلغ دعوت اسلامی)

دعوت اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے
نگران انجم رضا عطاری نے سندس فاؤنڈیشن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فانڈیشن کے صدر
اور انفارمیشن سیکرٹری تھیلیسیمیا پاکستان محمد یاسین خان سے ملاقات کی۔ نگران
مجلس نے انہیں سندس فاؤنڈیشن کے تمام اداروں میں کِڈز مدنی چینل کا ڈیٹا انٹر
کروانے کا ذہن دیا تاکہ فاؤنڈیشن میں آنے والے بچوں کی اخلاقی تربیت بھی ہو۔

8 اگست 2020ء کو رکن شوریٰ حاجی محمد امین
عطاری نے اسلام آباد ریجن کے نگران زون کے ہمراہ شہر کے اطراف علاقوں میں مدنی
کاموں کی مضبوطی کے لئے مدنی مشورہ فرمایا جس میں اطراف کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
رکن شوریٰ نے ذمہ داران کی تربیت کی اور
اطراف میں مدنی کاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ مدنی مشورے میں آئندہ کے اہداف بھی طے کئےگئے۔ اس موقع پرا راکین شوریٰ
حاجی وقار المدینہ اور حاجی محمد اظہر عطاری بھی موجود تھے۔

دعوت اسلامی کی
مجلس وقف مبلغ کے تحت 9 اگست 2020ء بروز
اتوار لاہور ریجن شمالی لاہور زون واہگہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن داروغہ والا
سلامت پورہ میں عید ملن اجتماع و مدنی مشورہ ہوا جس میں علاقہ اور حلقہ ذمہ داران
نے شرکت کی۔
مبلغ دعوت
اسلامی نگران کابینہ محمد ندیم عطاری نے احساس ذمہ داری کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا اور شرکا کو مل جل کر کام
کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے ۔ اس موقع پرنگران کابینہ محمد ندیم عطاری نےدعوت اسلامی کے لئے کھالیں
جمع کرنے میں نمایاں کار کردگی حاصل کرنے
ولے اسلامی بھائیوں کو تحائف تقسیم کیے۔(رپورٹ:محمد عمیر عطاری ڈویژن داروغہ
والا نگران)

دعوت اسلامی
کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے5اگست 2020ء بروزبدھ اے
ڈی سی (ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر) احمد کمال سے ملاقات کی اور ننکانہ میں رکن کابینہ اور
ڈویژن نگران ڈپٹی کمشنر ننکانہ کے درمیان
مدنی حلقہ لگایا اورشعبہ جات کا تعارف
کرواتے ہوئے حاضرین کو نیکی کی دعوت دی
اور امیر اہلسنت دامت برکاتہم عالیہ کے طریقے کار کے
مطابق مدنی کام کرنے کی ضرورت کے موضوع پر
مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ: رکن کابینہ حاجی نصر اقبال عطاری)
نگران مجلس تاجران اور ریجن ذمہ دار کی حاجی وقار
المدینہ عطاری سے ملاقات

پچھلے دنوں نگران مجلس تاجران محمد ندیم عطاری
اور ریجن ذمہ دار مجلس تاجران محمد سلیم عطاری نے رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ
عطاری سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات ذمہ داران نے مدنی کاموں کی کارکردگی پیش کی جس
پر رکن شوریٰ نے ذمہ داران کی تقرری کرنے
پر مدنی پھول ارشاد فرمایا اور ان کی تربیت کی۔

پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے تحت ایک اسلامی بھائی
عبد الحمید عطاری کے کارخانے میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں کارخانے کے مالک
سمیت دیگر اسلامی بھائیوں شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے ”شکر کے
فضائل“ پر مدنی پھول ارشاد فرمائے اور مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس
پر شرکا نے اپنی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
حاجی وقار المدینہ عطاری کا ضلع راولپنڈی روات کلر سیداں
میں بھی قائم کھال گودام کا وزٹ

دعوت اسلامی کے زیر انتظام ہر سال کی طرح اس سال
بھی اسلام آباد ریجن میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لئے 32 گودام بنائے گئے
ہیں۔ جن میں سے ایک گودام ضلع راولپنڈی روات کلر سیداں میں
بھی قائم ہے۔
6 اگست 2020ء کو مرکزی مجلس شوریٰ رکن حاجی وقار
المدینہ عطاری نے اس گودام کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے کھالوں کی تعداد اور نمک
لگانے کا جائزہ لیا۔ کھال گودام کے ذمہ دار محمد عمران عطاری نے رکن شوریٰ کو
گودام کی تمام صورتحال کی اپڈیٹ دی جبکہ رکن شوریٰ نے کھال گودام میں خدمت سرانجام
دینے والےعاشقان رسول کو کاؤنٹر تسبیح تحفے
میں دی اور روزانہ درود پاک پڑھنے کی
ترغیب بھی دلائی۔