دعوتِ اسلامی کے جامعات المدینہ اور مدارس المدینہ کے لئے 15 نومبر2020ء سے عطیات مہم (ٹیلی تھون)  کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیلی تھون (Telethon) میں پاکستانی کرنسی کے اعتبار سے ایک یونٹ 10 ہزار روپے کا رکھا گیا ہے۔ یاد رہے کہ دعوت اسلامی کے تحت ہزاروں جامعات و مدارس المدینہ لاکھوں طلبہ کو بالکل مفت دینی تعلیم دی جارہی ہے، جس کے سالانہ اربوں روپے کے اخراجات ہیں۔ انہی اخراجات کو پورا کرنے کیلئے دعوتِ اسلامی 15 نومبر2020ء کو ٹیلی تھون کرنے جارہی ہے۔

ملک وبیرون ملک کے تمام عاشقان رسول دین اسلام کی تبلیغ و اشاعت کے لئے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اس میں تعاون کرنے کے لئے بھر پور کوششیں کریں۔

مزید معلومات کے لئے ان نمبرز اور E:mailرابطہ کریں:

0311-1212142+00447393123786

donations@dawateislami.net

بیرون ملک کے عاشقان رسول بھی اپنے اپنے ممالک کی کرنسی کے اعتبار سے اس ٹیلی تھون میں یونٹ جمع کرواسکتے ہیں، جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

Unit

Currency

Country

Unit

Currency

Country

9500

NPR

Nepal

100

AUD

Australia

110

NZD

New Zealand

25

BHD

Bahrain

600

NOK

Norway

5000

BDT

Bangladesh

25

OMR

Oman/Muscat

120

CAD

Canada

10000

PKR

Pakistan

460

CNY

China

240

QAR

Qatar

12000

LKR

Sri Lanka

250

SAR

Saudi Arabia

450

DKK

Denmark

90

SGD

Singapore

70

EURO

Europe

1000

ZAR

South Africa

900

SRD

Suriname

80000

KRW

South Korea

520

HKD

Hong Kong

3500

SDG

Sudan

950000

IDR

Indonesia

650

SEK

Sweden

2700000

IRR

Iran

150000

TZS

Tanzania

7000

JPY

Japan

2000

THB

Thailand

7000

KES

Kenya

500

TRY

Turkey

20

KWD

Kuwait

240

AED

U.A.E

5000

KGS

Kyrgyzstan

65

GBP

U.K

47000

MWK

Malawi

100

USD

U.S.A

280

MYR

Malaysia

240000

UGX

Uganda

2500

MUR

Mauritius

1150

ZMW

Zambia

5000

MZN

Mozambique


ٹھٹھائی کمپاؤنڈلائٹ ہاؤس کراچی میں قائم جامع مسجد عثمان غنی میں 23 اکتوبر 2020ء بروز جمعۃ المبارک دوپہر 12:30 بجے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

واضح رہے کہ مسجد فیضان عثمان غنی میں جمعہ کی نماز 1:15 بجے ادا کی جائیگی۔


(کراچی اسٹاف رپورٹر) عاشقان رسول  کی دینی و اصلاحی تربیت کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہر جمعرات کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں آج 22اکتوبر 2020ء بروز جمعرات رات 8:30بجے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

واضح رہے کہ یہ اجتماع مدنی چینل پر بھی براہ راست نشر کیا جائیگا۔

تمام عاشقان رسول اپنے اپنے ڈویژن میں ہونے والے دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں خود بھی شرکت کریں اور اپنے دوست احباب کو بھی شرکت کی دعوت دیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام میلاد ہاؤس مہتہ سٹریت صفانوالہ چوک مزنگ میں یکم نومبر 2020ء کو اجتماع ذکرو نعت کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔

مقامی عاشقان رسول اور ذمہ داران سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران جنوبی لاہور زون حاجی عبدالرشید عطاری،نگران کابینہ،ڈویژن نگران  سمیت علاقائی نگران نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں رکن شوریٰ حاجی یعفور عطاری نے ذیلی حلقے کی مضبوطی اور تقرری پر کلام کرتے ہوئے شرکا کوپیشگی جدول کے مطابق مدنی کام کرنے، خود کو فعال کرنے اور دعوت اسلامی کے لئے ٹیلی تھون مدنی عطیات مہم بھرپور جمع کرنے کے متعلق اہم نکات دیئے۔ (رپورٹ:غلام جیلانی عطاری علاقائی نگران شہر فاروق آباد)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ماڑی اٹک واہ کینٹ زون میں ایک اسلامی بھائی محمد خرم عطاری کی رہائش گاہ پر شخصیات کا مدنی حلقہ  ہوا جس میں تاجران، بزنس کمیونٹی، مختلف سماجی اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے حسن اخلاق کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوت اسلامی کےمختلف مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔مدنی حلقے کے اختتام پر شخصیات کو مکتبۃ المدینہ کا شائع کردہ کتب سیرت مصطفیٰصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم، عجائب القراٰن اور رسائل تحفے میں پیش کیا گیا۔


دعوت اسلامی کے تحت میاں میر کابینہ میں ڈویژن مغلپورہ، صدر اور گڑھی شاہو میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار مجلس خود کفالت محمد عبد القادر عطاری نے شرکا کو نیکی کی دعوت دی اور میلاد شریف منانے کا ذہن دیا جبکہ 200 مدنی پرچم لگانے کی نیت بھی کروائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 17 اکتوبر 2020ء کو اطراف علی پور چٹھہ حضرت کیلیانوالہ شریف میں مدنی حلقہ ہوا جس میں فش فارمز شخصیات نے شرکت کی۔ نگران کابینہ محمد فیاض عطاری نے ”صحابہ کرام کا عشق رسول“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکاکو شریعت کی پابندی کرنے اور دعوت اسلامی کے ساتھ مالی تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


گزشتہ دنوں ملتان زون رائٹرز کالونی  میں قائم جامع مسجد نظام مصطفیٰ میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ”مدنی قاعدہ کورس “کا آغاز ہوا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس کورس میں مجلس فیضان مدینہ ملتان زون محمد شفیق عطاری بطور معلم خد مت سر انجام دے رہے ہیں۔


اعلیٰ حضرت امام اہل سنت احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کے 102ویں سالانہ عرس کے سلسلے میں پاکستان کے مختلف شہروں میں قائم ”دار المدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم“ کے کیمپس میں عرس اعلیٰ حضرت جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس موقع پر اسٹوڈنٹس نےاپنی کلاسز میں تلاوت، نعت، منقبت اعلیٰ حضرت، تقاریر اور کوئز پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اسٹوڈنٹس نے اپنی تقاریر میں اعلیٰ حضرت کے بچپن، حیرت انگیز حافظے، عشق رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور دینی خد مات کو بیان کیا۔


اسلام آباد کے علاقے غوری ٹاؤن محلہ شریف آباد میں مسجد کی تعمیرات کے لئے سنگ بنیاد اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو تعمیرات میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔

واضح رہے کہ مسجد کی تعمیرات کے لئے 10 مرلے کی یہ جگہ دوبھائیوں کی جانب سے ان کے والد حافظ عبد الرشید مرحوم کے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں پیش کی گئی جس کا نام ”فیضان غوث الاعظم“ رکھا گیا ہے۔


کراچی کے علاقے ڈالمیہ میں قائم جامع مسجد کنز الایمان میں دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے زیر اہتمام 7دن کے ”فیضان نماز کورس“ ہوا۔ کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو نماز کے فرائض و واجبات،احکام ، وضو اور تیمم کا طریقہ سکھایا گیا۔

کورس کے اختتام مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نےان اسلامی بھائیوں میں سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ رکن شوریٰ نےشرکاکو نماز کی پابندی کرنے، نیک اعمال کرنے اور مزید کورسز کرنے کی نیتیں بھی کروائیں۔