4اکتوبر 2020ء بروز اتوار دوپہر 3:00 بجے ملک بھر میں تاجر اجتماع ہونے جارہا ہے۔ اس اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی بذریعہ مدنی چینل خصوصی بیان فرمائیں گے۔

تمام تاجر حضرات اس اجتماع پاک میں ضرور بالضرور شرکت کریں اور اپنے رفقاء کو اس کی دعوت بھی دیں۔


کرونا وائرس  سے متاثرین، تھیلیسیمیا و دیگر امراض کے مریضوں کے خون کی فراہمی اور بارش زدہ علاقوں میں فلاحی خدمات انجام دینے پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور Ministry of National Health Services Pakistan کی جانب سے دعوتِ اسلامی کو تعریفی لیٹر پیش کئے گئے۔

لاک ڈاؤن کی صورتحال میں دعوت اسلامی نہ صرف پاکستان بلکہ ترکی، انڈونیشیا، افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال اور ہندوستان سمیت کئی ممالک میں پریشان زدہ لوگوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہی اور امت محمدیہ کی غمخواری کرتے ہوئے ان میں پکے ہوئے کھانے، راشن اور نقد رقم تقسیم کیا۔

اسی لاک ڈاؤن میں جہاں لوگ مالی حوالے سے پریشان تھے وہیں دوسری طرف تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کے والدین خون کی فراہمی کے منتظر تھے۔ اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے دعوت اسلامی نے بلڈ کیمپس کے ذریعے ان کا ساتھ دیا اور رب عَزَّوَجَلَّ کو راضی کرتے ہوئے انہیں خون کی بوتلیں فراہم کیں ۔

لاک ڈاؤن کے معاملات چل ہی رہے تھے کہ حالیہ بارشوں نے پاکستان کے مختلف شہروں میں تباہی مچادی جس سے کئی علاقوں میں گھر ٹوٹ کر گِرگئےاور کافی گھروں میں 5 سے 6 فٹ اور بعض گھروں میں چھتوں تک پانی آگیا۔ان بارشوں میں کئی افراد اپنے خالق حقیقی سے بھی جاملے۔ اس صورتحال کے سبب مقامی لوگ کافی پریشانی کی زد میں آگئے۔

دعوت اسلامی ویلفیئر کی ٹیم اس صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ہنگامی طور پر فلاحی کام کرنے کے لئے جائے وقوعہ پر پہنچی۔ مجلس ویلفیئر کے اسلامی بھائیوں نے امت محمدیہ سے ہمدردی کرتے ہوئے ان تک پکا ہوا کھانا ، پینے کا صاف پانی اور نقد رقم پہنچایا۔

ان تمام فلاحی کاموں پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی صاحب نے دعوت اسلامی کے لئے تعریفی لیٹر جاری کیا ہے جس میں دعوت اسلامی ویلفیئر کی خدمات کو سراہا اور دعوت اسلامی کے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی۔

اسی طرح Ministry of National Health Services Pakistan کی جانب سے بھی ایک لیٹر جاری کیا گیا جس میں لاک ڈاؤن اور حالیہ بارشوں میں ہونے والے فلاحی کاموں کو سراہا گیا اور بالخصوص تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لئے خون کے ذریعے شاندار مدد کرنے پرتعریفی الفاظ کہے گئے۔

Appreciation Letterپڑھنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

https://www.dawateislami.net/gallery/17919


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوت اسلامی جہاں 108 سے زائد شعبہ جات میں کام کر رہی ہے وہیں ایک شعبہ مجلس اسپیشل افراد بھی ہے جس کے تحت گونگے،بہرے،نابینا اور معذور افراد کو نیکی کی دعوت دی جاتی ہے ۔

مجلس اسپیشل افراد نے پاکستان میں چار مقامات پر مدرسۃ المدینہ برائے نابینا افراد کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ان مدارس میں اسپیشل افراد کو قرآن پاک کی تعلیم مفت دی جائیگی جبکہ شعبہ زندگی سے منسلک مختلف کورسز بھی کروائیں جائیں گے جن میں کمپیوٹر کے کورسز خصوصی طور پر شامل ہیں۔

مدارس کے مقامات درج ذیل ہیں:

٭مدرسۃ المدینہ برائے نابیناافراد، ممتاز کالونی لطیف آباد چوک حیدر آباد

٭ مدرسۃ المدینہ برائے نابیناافراد،بلڈنگ اشاعت الاسلام عقب خانیوال پیٹرول پمپ ملتان

٭ مدرسۃ المدینہ برائے نابیناافراد، کوٹلی روڈ پلاک چکسواری کشمیر

٭ مدرسۃ المدینہ برائے نابیناافراد، مین بازار کالا باغ

مدرسۃ المدینہ برائے نابیناافرادمیں داخلہ لینے کے لئے ان نمبرز پر رابطہ کریں:

03024811716٭ 03235138219


حالیہ بارشوں میں جہاں مختلف علاقے تباہی کے زد میں آگئے وہیں خوشاب کے علاقہ پیل میں بھی شدید نقصان ہوا۔ علاقے پیل میں کثیر مکانات گرنےکے ساتھ ساتھ کئی لوگو ں کو موت نے آغوش میں لے لیا۔

دعوت اسلامی کی مجلس ویلفیئر کے تحت اراکین شوریٰ حاجی محمد جنید عطاری مدنی اور حاجی محمد رفیع العطاری نے مختلف ذمہ داران کے ہمراہ اس علاقے کا دورہ کیا اور پریشان زدہ لوگوں سے غمخواری کی۔ مجلس ویلفیئر کی جانب سے مقامی لوگوں میں پکے ہوئے کھانے اور نقد رقم بھی تقسیم کئے گئے۔


علم دین حاصل کرنے کے شوقین وہ حضرات جو دن بھر کام میں مصروف ہونے کے سبب علم دین حاصل نہیں کرسکتے۔

دعوت اسلامی کی مجلس جامعات المدینہ نے ان کی علمی پیاس کو بجھانے کے لئےپانچ سالہ درس نظامی نائٹ کلاسز کا آغاز کیا ہے۔ اب تک پاکستان کے چھ شہروں ( کراچی،حیدر آباد ،لاہور،واہ کینٹ، قصور،شیخوپورہ) میں اس کی 20 سے زائد برانچیں قائم ہوچکی ہیں جبکہ کراچی میں چھ مقامات پر یہ کورس کروایا جارہا ہے۔ان جامعات المدینہ میں مختلف شعبے( ڈاکٹر، تاجر ، وکیل، اسکول ٹیچر، گورنمنٹ جاب، پرائیویٹ جاب، اسٹوڈنٹس فیلڈ) سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائی علمِ دین حاصل کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ نائٹ کلاسز کا دورانیہ نماز عشاء کے بعد ڈھائی گھنٹے ہے ۔

کراچی میں درس نظامی نائٹ کلاسز کے مقامات درج ذیل ہیں۔

٭جامعۃ المدینہ کنز الایمان، نزد الصدف اسکوائرگرو مندر متصل جامع مسجد کنز الایمان

٭جامعۃ المدینہ فیضان شمع مدینہ مدنی کا لونی (دھوراجی کالونی) نزد مصطفیٰ مسجد

٭ جامعۃ المدینہ فیضان فیض مدینہ کریلا اسٹاپ سیکٹر5B\E

٭ جامعۃ المدینہ فیضان بلال اورنگی ٹاؤن نمبر 1 سیکٹر6\E

٭ جامعۃ المدینہ فیضان عشق رسول نزدجامع مسجد فیضان عطار کریم آباد، لیاقت آباد

٭ جامعۃ المدینہ فیضان بخاری متصل جامع مسجدمحمدی عقب ککڑی گراؤنڈ


آج 6ستمبر 2020ء بمطابق 18 محرم الحرام 1441ھ کو مفتی دعوت اسلامی حاجی محمد فاروق عطاری رحمۃ اللہ علیہ کے ایصال ِ ثواب کے لئے مجلس ازدیادحب کےFacebook page پر Live سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس اجتماع میں نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری خصوصی بیان فرمائیں۔ تمام عاشقان رسول اس اجتماع پاک میں ضرور بالضرور شرکت کریں ۔

اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

https://www.facebook.com/MajlisIzdiyadeHub


انبیاء علیہم السلام کے بعد انسانوں میں سب سے افضل جماعت صحابہ کرام علیہمُ الرِّضوان کی ہے۔ دینِ اسلام کے لئے صحابہ کرام کی خدمات ان گنت اور ناقابلِ فراموش ہیں۔

ان صحابہ کرام کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے آج رات9:00 بجے مدنی مذاکرے سے قبل براہِ راست مدنی چینل پر مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ”فضائلِ صحابہ“ پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔ترجمان دعوتِ اسلامی مولانا عبدالحبیب عطاری نے تمام عاشقان رسول سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اجتماع میں ضرور بالضرور شرکت کریں اور اپنے رفقاء کو بھی اس کی دعوت دیں۔


پچھلے دنوں لاہور پریس کلب میں دعوت اسلامی کی شجر کاری مہم کے تحت مختلف پھل اور پھول دار پودے لگائے گئے۔پودے لگانے کی تقریب میں پریس کلب لاہور کے جنرل سیکرٹری بابر ڈوگر، دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران لاہور ریجن حاجی م یعفور رضا عطاری، اور میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے ریجن ذمہ دار عثمان عطاری  سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

پریس کلب میں لگائے گئے پودوں کا ایصال ثواب پریس کلب کے مرحومین خاص طور پر بابر ڈوگر کی والدہ مرحومہ کےلئے کیا گیا جس پر سیکرٹری پریس کلب لاہور بابر ڈوگر نے دعوت اسلامی کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دعوت اسلامی اس وقت نہ صرف دین کے کام کر رہی ہے بلکہ معاشرتی طور پر بھی لوگوں کی خدمت کر رہی ہے جس کی واضح مثال تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا کے مریضوں کےلئے ملک بھر میں لگنے والے بلڈ کیمپس ہیں۔

اسی طرح سرسبزوشاداب پاکستان پروگرام کے تحت ایک ارب پودے لگانے کی مہم کا آج لاہور پریس کلب میں پودے لگا کر آغاز کردیا ہے جس کےلئے یہ مبارک آباد کے مستحق ہیں اور ہم اس مہم میں دعوت اسلامی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

واضح رہے ! دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران لاہور ریجن حاجی یعفور رضا عطاری نے مدنی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں موسم کی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں جہاں بارش نہیں ہوتی تھی وہاں اب بہت زیادہ بارشیں ہو رہی ہیں اور جہاں جنگلات تھے وہاں جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے اور دنیا کا درجہ حرارت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ساری دنیا میں شجر کاری پر زور دیا جا رہا اسی ضمن میں دعوت اسلامی نے سر سبز و شاداب پاکستان مہم کا آغاز کیا اور امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کے فرمان پر لاہور پریس کلب میں پودے لگا کر اس مہم کا آغاز کیا گیا ہے اور ناظرین کو بھی دعوت اسلامی کی اس مہم میں ساتھ دینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے تحت مدرسۃ المدینہ بالغان کے ڈویژن ذمہ داراحمد رضا عطاری وار برٹن میں امیرسنی علماء کونسل مولانا محمد اشفاق احمد رضوی صاحب سے ملاقات کی۔ مولانا صاحب نے وار برٹن میں ہونے والے دعوت اسلامی کی دینی خدمات کو خوب سراہااور مزید ترقی کے لئے دعائیں کیں ۔

واضح رہے کہ وار برٹن میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جامعۃ المدینہ امینیہ رضویہ محلہ عید گاہ، مدرسۃ المدینہ مدینہ مسجد، جامعۃ المدینہ للبنات مکہ کالونی، مدرسۃ المدینہ ویگن سٹینڈاور جامع مسجد فیضان سید الشہداء مکہ کالونی قائم ہے جبکہ مسجد غوث الاعظم حسن کالونی اور مسجد فیضان مدینہ زم زم محمدی کالونی زیر تعمیر ہے۔ اسی مقام پر دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مستحقین میں راشن کی تقسیم کاری، بلڈ ڈونیشن کیمپ اور شجر کاری کا سلسلہ جاری ہےنیز عنقریب واربرٹن میں کئی پلاٹس میں مدارس اور مساجد کی تعمیر شروع کی جائیگی۔


(ویب ڈیسک،کراچی) گزشتہ رات یومِ دعوتِ اسلامی کےسلسلے میں مدنی چینل پر براہِ راست خصوصی پروگرام نشر کیا گیا جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے خصوصی شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول سے ہوا جس کے بعد امیرِ اہلِ سنّت سے سوالات و جوابات کا سیشن کیا گیا۔

دعوتِ اسلامی کے ابتدائی ایام کے بارے میں بات کرتے ہوئے امیرِ اہلِ سنت کا کہنا تھا کہ میں سن1981میں نور مسجد کھارادرمیں امامت کرتا تھا، ایک روز علامہ شاہ احمدنورانی علیہ الرحمہ کی طرف سے مرحوم نعت خوان یوسف میمن کے چھوٹے بھائی میرے پاس ایک دعوت نامہ لے کر آئے ،اس میں لکھا تھا کہ ہم نے دعوتِ اسلامی کے بارے میں فلاں دن اجلاس رکھا ہے جس میں رئیس التحریر علامہ ارشد القادری صاحب سمیت دیگر علماو عمائدین شرکت کررہے ہیں، آپ نے بھی آنا۔

الغرض میں بھی وہاں پہنچا، نورانی میاں اور علامہ ارشد القادری علیہما الرحمۃ کی تنظیمی سوچ مدینہ مدینہ!! ان صاحبان کا یہی ذہن تھا کہ سیاست سے مکمل پاک ایک تحریک کا قیام عمل میں لایا جائے جو خالص دین کا کام کرے، نیکی کی دعوت دے، اُس تنظیم کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہ ہو! بس تبلیغ دین کا واحد مشن ہو۔اس اجلاس میں غزالیِ زماں علامہ سید احمد سعید کاظمی شاہ صاحب سمیت کئی علما و عمائدینِ اہلِ سنّت بھی موجود تھے، مگر اس اجلاس کا کوئی خاص نتیجہ نہ نکلا۔ خیر بعد میں کئی اور بھی مشورے ہوئے اور مجھے دعوتِ اسلامی کا امیر مقرر کردیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مولانا شفیع اوکاڑوی صاحب بھی محسنِ دعوتِ اسلامی ہیں، ان کے ہم پر بڑے احسانات ہیں، اوکاڑی صاحب نے سب سے پہلے اجتماع کے لئے اپنی مسجد گلزارِ حبیب سولجر بازاز پیش کی اور فرمایا کہ میری مسجد کو دعوتِ اسلامی کا مرکز بنائیں۔

امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے دعوتِ اسلامی کے ترقی میں پیش پیش افراد کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ دعوتِ میں قبلہ الحاج سید عبدالقادر شاہ صاحب عرف باپو شریف ان کا اہم رول ہے، ان کا بہت کردار ہے اور دعوتِ اسلامی کی ترقی میں ان کا جیسا تیسا حصہ ہے۔ اللہ ان کو غریقِ رحمت فرمائے،بے حساب مغفرت ان کا اور ان کی آل کا مقدر ہو۔

دعوتِ اسلامی کے سیاست میں آنے کے متعلق کئے گئے سوال کے جواب میں آپ کا کہنا تھا کہ خلفاء راشدین والی سیاست آ گئی تو پہلا سیاستدان الیاس قادری ہوگا، میں نے مجلس شوری کو پہلے سے لکھ کر دے دیا ہے، اگر تمھیں دعوت اسلامی کو توڑنا ہے تو کچھ بھی نہیں کرنا بس سیاست کا اعلان کردینا اپنے آپ دعوت اسلامی ختم ہو جائے گی۔

پروگرام میں اراکینِ شوریٰ نے اپنے اپنے شعبہ جات کی کارکردگی بھی بیان فرمائی۔ روح پرور پروگرام کے اختتام میں جانشین امیرِ اہلِ سنت مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے دعوتِ اسلامی کی ترقی، امیر اہلِ سنت کی لمبی عمر اور حالیہ بارشوں میں پریشان حال افراد کی خوشحالی کے لئے دعا بھی کروائی۔


(کراچی اسٹاف رپورٹر) دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہر جمعرات کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

آج بروز جمعرات رات 9:30 بجے مدنی چینل پر ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا جس میں جانشین امیر اہل سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ”صبر کی بہاریں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

واضح رہے! پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر جمعرات کو دعوت ِاسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ وار اجتماعات کا سلسلہ ہوتاہے جن میں شرکت کرنے والے عاشقان رسول تلاوت، نعت، بیانات اور رقت انگیز دعاؤں سے فیض یاب ہوتے ہیں لیکن موجودہ ملکی صورت حال کے باعث یہ اجتماعات گیدرنگ کی صورت میں منعقد نہیں ہورہے، فقط مدنی چینل پر سنتوں بھرا بیان نشر کیا جاتا ہے جسے عاشقانِ رسول گھر بیٹھے دیکھنے اور سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔


پچھلے دنوں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ملک بھر میں شجر کاری کرنے کی ترغیب دلائی تھی۔اسی سلسلے میں 24اگست 2020ء بروز پیر مصطفی آباد رائیونڈ کابینہ میں قائم جامعۃ المدینہ فیضان امام حسین میں نگرانِ جنوبی زون لاہور حاجی عبدالرشید عطاری نے پودے لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کیا اور دعائے خیر کی۔ اس موقع پر حاجی عبدالرشید عطاری نے مختلف عاشقان رسول سے ملاقاتیں بھی کیں۔ (رپورٹ: محمد ساجد عطاری مجلس کارکردگی ذمہ دار شیخوپورہ کابینہ)