دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے ذمہ داران نے
کراچی میں واقع ایک نجی یونیورسٹی I.B.A
Universityکا دورہ کیا۔ ذمہ داران
نے یونیورسٹی کے انتظامیہ سے ملاقات کی اور 23 اگست 2020ء کو ہونے والے ٹیچرز
اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ ذمہ داران نے انہیں یونیورسٹی کے لیکچرار
اور اسسٹنٹ پروفیسرتک اس اجتماع کی دعوت دینے کا ذہن دیا۔ انتظامیہ نے اس دعوت کو
اساتذہ تک دعوت پہچانے کی نیت کی اوریونیورسٹی میں مدنی کام کو فروغ دینےکے لئے
تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہر سال کی طرح اس
سال بھی یکم محرم الحرام سے 10 محرم الحرام تک مدنی مذاکروں کا سلسلہ ہوگا۔ ان
مدنی مذاکروں میں عاشقِ صحابہ و اہلِ بیت،
بانیِ دعوتِ اسلامی مولانا الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ
رسول کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔
واضح رہے کہ یہ مدنی مذاکرے موجودہ صورتِ حال کے پیشِ نظر گیدرنگ کی صورت میں نہیں ہوں گے،
عاشقانِ رسول اپنے گھروں میں رہتے ہوئے
مدنی چینل کے ذریعے امیرِ اہلِ سنت کےمدنی
پھولوں سے مستفیض ہوسکیں گے۔
ننکانہ کابینہ میں مدرسۃ المدینہ وجامعۃ المدینہ للبنین کی تعمیرات کا آغاز
دعوت اسلامی کے تحت فاروق آباد ننکانہ کابینہ
میں مدرسۃ المدینہ وجامعۃ المدینہ للبنین
کی تعمیرات کا سلسلہ شروع ہونے جارہا ہے۔ اس موقع پر نگران زون حاجی عبد الرشید
عطاری نے اینٹ رکھ کر تعمیرات کا آغاز کیا گیا اور دعائے خیر کی۔ (رپورٹ: محمد ساجد عطاری، مجلس کارکردگی
شیخوپورہ)
دعوت اسلامی کے تحت 14 اگست 2020ء کو گوجرانوالہ
زون حافظ آباد کابینہ میں عیدملن اجتماع ہوا جس میں نگران کابینہ، اراکین کابینہ،
علاقائی نگران، کھالیں جمع کروانے والے اسلامی بھائی، جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ
المدینہ کے ناظمین، مجلس اجتماعی قربانی اور کھال گودام کے اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔ نگران گوجرانوالہ زون عبد الوہاب عطاری نے علاقہ اور ڈویژن کی ماہانہ کارکردگی
کا تقابلی جائزہ لیااور مدنی کاموں کی دھومیں مچانے کی ترغیب دلائی۔ نگران زون نے
کھالوں کی نمایاں کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی پیش کئے۔
آج ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
میں قاری سلیم عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے
دعوتِ اسلامی کراچی(اسٹاف رپورٹر) دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہر جمعرات کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا جاتا ہے۔
20اگست 2020ء بروز جمعرات رات 9:30 بجے مدنی چینل
پر ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا جس میں رکن شوریٰ قاری سلیم
عطاری ”شان فاروق اعظم رضی اللہ عنہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
واضح رہے! پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر جمعرات
کو دعوت ِاسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ وار اجتماعات کا سلسلہ ہوتاہے جن میں شرکت
کرنے والے عاشقان رسول تلاوت، نعت، بیانات اور رقت انگیز دعاؤں سے فیض یاب ہوتے ہیں
لیکن موجودہ ملکی صورت حال کے باعث یہ اجتماعات گیدرنگ کی صورت میں منعقد نہیں
ہورہے، فقط مدنی چینل پر سنتوں بھرا بیان نشر کیا جاتا ہے جسے عاشقانِ رسول گھر بیٹھے
دیکھنے اور سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔
15اگست کو افتتاح بخاری کا سلسلہ، امیر اہل سنت نے پہلی حدیث
پڑھی اور تشریح فرمائی
15اگست 2020ء کو مدنی مذاکرے کے بعد براہ
راست مدنی چینل پر افتتاح بخاری کی پر وقار تقریب کاانعقاد کیا گیا جس میں ملک و
بیرون ملک میں قائم درجہ دورۃ الحدیث شریف (عالم کورس کی آخری کلاس) کےطلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ اس تقریب میں امیر
اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےبخاری شریف کی
پہلی حدیث پڑھی اور اس کی تشریح بیان فرمائی۔
ملک وبیرون ملک میں قائم جامعات المدینہ کے
حوالے سے رکن شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی کا کہنا تھا کہ اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ جامعات المدینہ بھی دعوت اسلامی کے دیگر شعبہ
جات کی طرح دن بدن ترقی کی طرف گامزن ہے۔ رکن شوریٰ نے مزید کہا کہ دعوت اسلامی اب
تک ملک بیرون ملک میں 845 جامعات المدینہ
قائم کرچکی ہےجن میں پڑھنے والے طلباء وطالبات کی تعداد 60 ہزار733 ہے۔
اب تک ان جامعات المدینہ سے 10 ہزار 841 طلباء
وطالبات درس نظامی مکمل کرچکے ہیں۔ ہر سال درس نظامی کی آخری کلاس دورۃ
الحدیث کی ابتداء میں ”افتتاح بخاری“
کا جبکہ آخر میں” ختم بخاری “کا سلسلہ ہوتا ہےاور اس کلاس میں حدیث شریف کی
کتابیں پڑھائی جاتی ہیں۔ رکن
شوریٰ نے کہا کہ اس سال درجہ دورۃ الحدیث شریف میں زیر تعلیم طلباء وطالبات کی
تعداد 2700 ہے۔ شعبان المعظم 1442 ھ میں دعوت اسلامی 2700 علماء کا تحفہ امت
محمدیہ کو پیش کرے گی۔
فیضانِ مدینہ ملتان کے امام صاحب محمد شہباز مدنی روڈ حادثے میں انتقال کرگئے
فیضانِ مدینہ ملتان میں گزشتہ ساڑھے چھ سال سے امامت کے فرائض انجام دینے والے جواں سال امام صاحب محمد شہباز عطاری مدنی روڈ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہوکر 13 اگست بروز جمعرات انتقال کرگئے۔اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن۔ ذرائع کے مطابق مرحوم شاہ جمال سے آتے ہوئے علی والا چوک ملتان شریف کے قریب حادثے کا شکار ہوئے۔
مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں کوٹ چھٹہ
جھوک اترا روڈ پیر محمد غوری بستی خلیل
آباد ناڑی دھمرایہ میں ادا کی گئی۔ ایک ذمہ دار اسلامی بھائی نے مجلس شب وروز کو بتایا کہ مرحوم کی وصیت تھی کہ
ان کی نماز جنازہ جامعۃ المدینہ ملتان کے استاد صاحب مولانا ایاز مدنی پڑھائیں
اور اسی وصیت کے مطابق مولانا ایاز مدنی صاحب نے مرحوم کی نمازِ جنازہ پڑھائی۔ نمازِ جنازہ
میں نگرانِ کابینہ ملتان، نگرانِ کابینہ ڈیرہ غازی خان، نگرانِ کابینہ کوٹ چھٹہ سمیت دیگر
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
فیصل آباد ریجن میں رکن ریجن، رکن زون اور دیگر ذمہ
داران کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے تحت 12 اگست 2020ء کو فیصل آباد
ریجن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن ریجن، رکن زون اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور
روزانہ محاسبہ کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ رکن شوریٰ نے شرکا کو اسلامی
بہنوں کے مدنی کاموں میں معاونت کرنے، محارم اجتماع کروانےاور محارم اسلامی
بھائیوں سے رابطے میں رہنے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کےتحت مدنی
مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار اور اراکین زون نے شرکت
کی۔ نگران مجلس ائمہ مساجد گل شیر عطاری نے سابقہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیااور
12 مدنی کاموں پر کلام کیا۔ نگران مجلس نے مساجد کو خود کفیل کرنے اور ہر مسجد میں
12 اسلامی بھائیوں کو 12 مدنی کاموں پر تقررکرنے کے حوالے سے اہداف دیئے۔ مدنی
مشورے میں ہر امام صاحب کو 12 مدنی کام کورس کروانے کا ذہن دیا بھی گیا۔
ٹول پلازہ
دنبہ گوٹھ فیضان مدینہ مسجد میں مدنی حلقہ اسحاق عطاری کی بیماری پر عیادت کا
سلسلہ
دعوت
اسلامی کےتحت پچھلے دنوں پاکستان کے شہر کراچی ایسٹ زون ٹول پلازہ دنبہ گوٹھ فیضان مدینہ
مسجد میں مبلغ دعوت اسلامی نگران کابینہ گڈاپ محمد خالد عطاری نے مدنی حلقہ لگایا
اور اور شرکا کو نیکی کی دعوت دی ۔
دوسری جانب نگران
گڈاپ کابینہ نے ڈویژن ٹول پلازہ دنبہ گوٹھ میں اسحاق عطاری کی بیماری پر انکے گھر جاکر عیادت
کی اور دعا کی جبکہ انہیں مدنی چینل دیکھنے
اور دیکھانے کا ذہن دیتے ہوئے دو اسلامی بھائی عارف و اسحاق کو آن لائن فیضان
نماز کورس میں داخلہ لینے کا ذہن دیا جس پر دونوں بھائیوں نے کورس کرنے کی نیت کا
اظہار کیا اس موقع پر محمد خالد عطاری نے اسحاق
عطاری سمیت دونوں بھائیوں کے ساتھ انکے
گھر مدنی چینل دیکھنے کا اہتمام کیا ۔(محمد خالد عطاری)
پچھلے دنوں ذمہ داران دعوت اسلامی نے قصور کابینہ
اور کابینہ فیروز پور روڈ کا دورہ
کیا جہاں موجود ذمہ داران سے کابینہ کی چھ مدنی کاموں کی
کارکردگی دینے اورشعبہ عطیات باکس کے تحت باکس رکھوانے پر خصوصی کلام کرتے ہوئے دو کابینہ کے رکن کابینہ کے ون ٹو ون مدنی
مشورے کئے۔
اس موقع پر قصور کے نگران کابینہ سے ٹیلی فونک
رابطے کا سلسلہ ہوا اور اپنے شعبہ کے تحت عطیات بکس رکھوانے کے متعلق بات چیت ہوئی مبلغ دعوت اسلامی نے فیروز پور روڈ
کابینہ میں سنتوں بھر ابیان کیا اور رکن
کابینہ کو مدنی کاموں کے حوالے سے ہدف دئیے۔ (رپورٹ:مجلس ڈاکٹر ہومیو
پیتھک شمالی لاہور زون)
شیخ محمد جعفر
قادری صاحب سے زونل نگران حاجی محمد امتیاز عطاری کی ملاقات
دعوت اسلامی
کے تحت پچھلے دنو ں زونل نگران حاجی محمد
امتیاز عطاری نے شیخ محمد جعفر قادری دامت برکاتہم العالیہ سے پیر سوائی
میں ملاقات کی اور دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی۔
قبلہ سائیں شیخ
محمد جعفر صاحب نے دعوت اسلامی کی دین متین کی خدمات اور ہر شعبہ جات میں سنتوں کو
عام کرنے کی عظیم خدمات کو خوب سراہا تے ہوئے دعاؤں سے نوازا جبکہ اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ اس پرفتن
دور میں امیر اہلسنت جس محنت ولگن سے دین کا کام کررہے ہیں وہ قابل تعریف ہے اللہ پاک امیر اہلسنت کی درازی عمر
بالخیر عطا کرے۔
واضح رہے !اس
موقع پر نگران کابینہ حاجی محمد گلفام عطاری ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد جہانزیب
عطاری مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ گوادر زون)