دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کے بڑے بھائی مرحوم محمد ایازخانانی عطاری کے ایصالِ ثواب کے لئے 11 اکتوبر 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سوئم کا اہتما م کیا گیا جس میں مرحوم کے عزیز و اقارب سمیت اراکین شوریٰ، مختلف مجالس کے ذمہ داران اور دیگر عاشقان رسول شریک ہوئے۔

اس موقع پر نگران شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں مرنے سے پہلے اپنے فرائض ادا کرنے، آخرت کی تیاری کرنے، گناہوں سے نفرت کرنے اور نیکی کی طرف رغبت حاصل کرنے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

بیان کے بعد رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری کا کہنا تھا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دنیا بھر میں قائم دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات (مدارس و جامعات)میں نگران شوریٰ کے بڑے بھائی مرحوم ایاز خانانی عطاری کے لئے ایصال ثواب کا سلسلہ ہوا جس میں ہزاروں قرآن پاک اور مختلف پاروں کی تلاوت کی گئی جبکہ آیۃ الکرسی ،کلمہ طیبہ، درود پاک اور مختلف سورتوں کے ساتھ ساتھ دیگر اوراد وظائف بھی پڑھے گئے۔