آج رات مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں حاجی
محمد اطہر عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے
(کراچی اسٹاف رپورٹر) عاشقان رسول کی دینی و اصلاحی تربیت کے لئے دعوتِ اسلامی کے
زیر اہتمام ہر جمعرات کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
اسی سلسلے میں آج 5نومبر 2020ء بروز جمعرات رات
8:30بجے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا جائے گا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری ”فکر ِامت“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں
گے۔
واضح رہے کہ یہ اجتماع مدنی چینل پر بھی براہ
راست نشر کیا جائیگا۔
تمام عاشقان رسول اپنے اپنے ڈویژن میں ہونے والے
دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں خود بھی شرکت کریں اور اپنے دوست احباب کو بھی
شرکت کی دعوت دیں۔
دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد
امین عطاری ان دنوں مدنی کاموں کے سلسلے میں کوئٹہ زون کے دورے پر ہیں۔
دوران دورہ خضدار کابینہ میں مدنی مشورے کا
سلسلہ ہوا جس میں خضدار کابینہ کے تمام مدرسین، ائمہ کرام، ڈویژن نگران اور اراکین
ریجن نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی محمد
امین عطاری نے مدنی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور مدنی قافلے میں سفر
کرنے کی ترغیب دلائی۔
بعد ازاں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے
جامعۃ المدینہ میں طلبہ کرام کے درمیان سنتوں بھرا بیان فرمایا اور تحائف تقسیم
کئے۔
حاجی یعفور رضا عطاری کی تاجرون سے ملاقات، ٹیلی تھون کی
ترغیب دلائی گئی
دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری نے 3 نومبر 2020ء کو لاہور کی شاہ عالم مارکیٹ اور رنگ محل مارکیٹ
کا دورہ کیا ۔ رکن شوریٰ نے مارکیٹ کے تاجروں سے ملاقات کی اور انفرادی کوشش کرتے
ہوئے 15نومبر 2020ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ لینے کی ترغیب دلائی
جس پر تاجروں نے ہاتھوں ہاتھ 140 یونٹ جمع کروائے اور آئندہ مزید یونٹس جمع کروانے کی نیت کی۔
5نومبر سے حاجی عبد الحبیب عطاری پاکستان کے
مختلف شہروں میں سفر کریں گے
دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین
وقتاً فوقتاً مدنی کاموں کے سلسلے میں ملک بیرون کا سفر کرتے رہتے ہیں۔
اسی سلسلے میں رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب
عطاری 5نومبر 2020ء سے 10 نومبر 2020ء تک پاکستان کے مختلف شہروں میں سفر کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق رکن شوریٰ 5نومبر 2020ء کوپشاور میں ”ذہنی آزمائش سیزن
12“ کے لئے آڈیشن کریں گے جبکہ 6نومبر
2020ء کو اسلام آباد میں، 7 نومبر 2020ء کو گوجرانوالہ میں، 8نومبر 2020ء کو فیصل
آباد میں، 9 نومبر 2020ء کو لاہور میں اور 10 نومبر 2020ء کو ملتان میں سنتوں بھرا
بیان فرمائیں گے۔
مدنی چینل کا مقبول عام سلسلہ ”ذہنی آزمائش سیزن12“
کے لئے مختلف مقامات پر آڈیشن کا سلسلہ جاری ہے ۔
5نومبر2020ء کو شیل پیٹرول پمپ ، گلبہار 1نزد
مدینہ مسجد پشاور میں آڈیشن (ٹیم سلیکشن) کا سلسلہ
ہوگا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری ”ذہنی آزمائش سیزن12“ کی ٹیم کے لئے عاشقان رسول
کو سلیکٹ کریں گے۔
ذہنی آزمائش سیزن 12 کے آڈیشن میں تمام عاشقان
رسول شرکت کرسکتے ہیں جبکہ آڈیشن میں حصہ لینے والوں کی عمر کم از کم 17 سال ہونی
چاہیئے۔
واضح رہے کہ ان مقامات پر آڈیشن کا آغاز دوپہر
2:00 بجے ہوگا۔
مزید معلومات کے
لئےاس نمبر پر رابطہ کریں:03131200026
گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام واہگہ
ٹاؤن کابینہ رحمت ٹاؤن میں جامع مسجد عبد اللہ، مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ للبنات ”فیضان
زینب“ کے سنگ بنیاد رکھنے کا سلسلہ ہوا۔
اس سنگ بنیاد اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے
رکن حاجی یعفور رضا عطاری، مقامی ذمہ داران دعوت اسلامی اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔
رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کو
مساجد کی تعمیرات میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جبکہ رکن شوریٰ نے عاشقان رسول کے
ہمراہ ذکر اللہ کی صداؤں میں مسجد و مدارس کا سنگِ بنیاد رکھا۔
یکم نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے تحت کوئٹہ
زون کی جامع مسجد نورانی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کوئٹہ کابینہ کے ذمہ داران نے
شرکت کی۔
مدنی مشورے میں کراچی سے تشریف لائے ہوئے مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی کام و ٹیلی تھون کے حوالے سے اہداف دیئے۔
4 نومبر کو K-150بلاک پارک لاہور میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا جائیگا، حاجی یعفور رضا عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 4 نومبر 2020ء کو K-150بلاک
پارک بلمقابل میکڈونلڈز
جوہر ٹاؤن لاہور میں رات 8:00 بجے اجتماع میلاد کا انعقاد کیا جائیگا۔
اس اجتماع میلاد میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔
تمام عاشقان رسول سے اس اجتماع میلاد میں شرکت
کرنے کی درخواست ہے۔
دعوت اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے زیر اہتمام
یکم نومبر 2020ء کو حلال پور کی جامع مسجد فیضان عطار میں میلاد اجتماع منعقد ہوا
جس میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔
مجلس
ائمہ مساجد کے ریجن ذمہ دار محمد اسد عطاری مدنی نے ”کمالات مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم“ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کیا اور شرکا کو نیکی کے کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 28اکتوبر 2020ء کو نیو
کراچی کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ کے ناظمین نے شرکت کی۔ مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے علاقائی دورہ اور یوم تعطیل اعتکاف
کرنے کی ترغیب دلائی ۔ رکن شوریٰ نے قاری صاحبان کو اپنی کلاس کے طلبہ کے سرپرستوں
کے ہمراہ ہر ماہ تین دن کے مدنی قافلے میں
سفر کرنے کا ذہن دیا۔
مدنی مشورے میں ماہ نومبر 2020ء میں ہونے والے ٹیلی
تھون کے اہداف پر بھی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر کراچی ریجن مدنی قافلہ ذمہ دار ساجد
عطاری بھی موجود تھے۔
دعوت اسلامی کی مجلس زراعت و لائیواسٹاک کے زیر
اہتمام علی پور القادر کالونی کی جامع
مسجد اقصیٰ میں اجتماع میلاد انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے شرکا کو سیرت مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کے مطابق اپنی زندگی گزارنے اور ماہ نومبر 2020ء
میں ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔
آج شام ایبٹ آباد میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا جائیگا،
محمد ثوبان عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے
آج شام 7:00 بجے عثمانیہ ریسٹورنٹ ایبٹ آباد میں یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس، ٹیچرز اور پروفیشنلز
افراد کے لئے دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ”ٹریننگ سیشن“ کا انعقاد کیا جائیگا۔
اس ٹریننگ سیشن میں موٹیویشنل اسپیکر محمد ثوبان
عطاری ”مسلسل جد و جہد“ کے موضوع پر خصوصی بیان فرمائیں گے۔
آج شام ہونے والے اس ٹریننگ سیشن میں اسٹوڈنٹس اور تمام پروفیشنلز افراد سے شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
Dawateislami