دعوت اسلامی کی مجلس وقف مبلغ کے زیر اہتمام 12 نومبر 2020ء کو پنجاب کے علاقے بدوکے میں ایصالِ ثواب کے لئے قل شریف کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام، تاجران، مقامیS.H.Oاور اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔

نگران کابینہ ڈسکہ حاجی عثمان طاہر عطاری نے ”فکر آخرت “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو نماز کی پابندی کرنےاور درود پاک کی کثرت کرنے کی ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ امتحان  2020ء کا انعقاد کیا گیا۔ تنظیم المدارس نے نتائج کااعلان کرتے ہوئے پوزیشن ہولڈرز کی فہرستیں جاری کردی ہیں۔

پوزیشن ہولڈرز میں دعوت اسلامی کے جامعات المدینہ میں پڑھنے والے طلبہ بھی نمایاں مارکس حاصل کرکے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں جن کی تفصیلات درج ذیل ہے:

جامعۃ المدینہ اشاعت اسلام منیر آباد ضلع ملتان درجہ خاصہ کے طالبعلم محمد سہیل بن نذرنے الشہادۃ الثانویۃ الخاصہ میں پہلی پوزیشن ، جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ شاہ رکن عالم کالونی ضلع ملتان درجہ دورۃ الحدیث کے طالبعلم سعد حارث بن نیاز علی قریشی نے الشہادۃ العالمیۃ فی العلوم العربیۃ والاسلامیۃ میں دوسری پوزیشن، جامعۃ المدینہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی درجہ دورۃ الحدیث شریف کے طالبعلم اویس اختر بن اختر حسین نے الشہادۃ العالمیۃ فی العلوم العربیۃ والاسلامیۃ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام نواب شاہ کابینہ کے ڈویژن پڈعیدن میں شخصیات اجتماع ہوا ۔

اس اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد فاروق جیلانی عطار ی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اورشرکا کو 15 نومبر 2020ء کو ہونے والے ٹیلی تھون مہم کے حوالے سے ترغیب دلائی۔


10نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام رضا مسجد لانڈھی کورنگی کابینہ میں تربیتی سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ کے مدرسین اور ناظمین نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر کئی اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔ 


9 نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے تعلیمی ادارے جامعۃ المدینہ ولیکا سائٹ ایریا کراچی میں تربیتی اجتماع ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نےسنتوں بھرا بیان کیا اور طلبہ کرام کو 15 نومبر 2020ء کو ہونے والے ٹیلی تھون کے لئے بھر پور کوشش کرنے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر رکن مجلس جامعۃ المدینہ سید ساجد عطاری مدنی بھی موجود تھے۔


8نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کوٹ غلام محمد حیدر آباد میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے سیرت مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سیرت مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔


10 نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے تعلیمی ادارے جامعۃ المدینہ کنز الایمان گرو مندر کراچی میں تربیتی اجتماع ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نےسنتوں بھرا بیان کیا اور طلبہ کرام کو 15 نومبر 2020ء کو ہونے والے ٹیلی تھون کے لئے بھر پور کوشش کرنے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر رکن مجلس جامعۃ المدینہ سید ساجد عطاری مدنی بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10نومبر 2020ء کو خانیوال میں تاجر اجتماع ہوا جس میں بزنس کمیونٹی سےتعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے ”مالدار صحابی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ٹیلی تھون میں بھر پور تعاون کرنے ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس جامعۃ المدینہ للبنین کے تحت8 نومبر 2020ء بروز  اتوار ننکانہ فیضان مدینہ جنوبی لاہور زون میں سرپرست اجتماع منعقد ہوا جس میں ریجن ذمہ دار مجلس مدنی بستہ،زون ذمہ دار جامعتہ المدینہ للبنین،طلباء کرام ، سرپرست سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

سرپرست اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی مولانا نوید مدنی عطاری ریجن ذمہ دار مجلس جامعۃ المدینہ للبنین نے شرکا کے درمیان صدقے کے فضائل پر سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو دعوت اسلامی کے مدرستہ المدینہ و جامعۃ المدینہ کے لئے15 نومبر 2020کو ہونے والے ٹیلی تھون میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:غلام جیلانی عطاری مجلس مدنی قافلہ رکن کابینہ)


دعوت اسلامی کی مجلس آئمہ مساجد واور مجلس فیضان مدینہ کے تحت پسرورکھرانہ موڑ میں  مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ کے تمام آئمہ کرام اور زون و ریجن ذمہ دار نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی امجد رضا عطاری نگران کابینہ نے شرکا کے درمیان عدل و انصاف کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے 12مدنی کام بالخصوص مدرستہ المدینہ بالغان ،مدنی مذاکرہ،مدنی قافلہ اور خود کفالت جیسے مختلف مدنی کام کے متعلق شرکا کو مدنی پھول دیئے اور ٹیلی تھون کے اہداف دئیے۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام اسلامی بہنوں میں ہر بدھ کے دن سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا جاتا ہے جس میں مبلغاتِ دعوتِ اسلامی سنتوں بھرا بیان کرتی ہیں اور بعض مواقع پر دعوتِ اسلامی کے بڑی سطح کے ذمہ داران کا بذریعہ لنک بیان ہوتا ہے جسے دنیا بھر میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شریک اسلامی بہنیں پردے میں رہتے ہوئے سنتی ہیں۔

آج بدھ 11 نومبر 2020ء کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 02:30 بجے مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمدعمران عطاری مدظلہ العالی اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں بذریعہ لنک سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام ذمہ داران اپنے گھر کی اسلامی بہنوں کو اس ہفتہ وار اجتماع میں ضرور شرکت کروائیں۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جناح اسپتال لاہور میں اجتماع میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں اسپتال کے عہدیداران، ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مریضوں سے احسن انداز میں پیش آنے کا ذہن دیتے ہوئے انہیں مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔