الحمد للہ عزوجل   عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی دنیا کے 200 ممالک میں 108 شعبہ جات کے ذریعے دین اسلام کی خدمت سرانجام دے رہی ہے۔ اسی سلسلے کو مزید آگے بڑھانے کےلئے 13 ستمبر2020 کو گوجرانولہ زون کی دو کابینات کامونکی کابینہ اور گوجرانولہ غربی کابینہ کا مدنی مشورہ مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانولہ میں ہوا جس میں نگران کابینہ ، اراکین کابینہ اورڈویژن نگران سمیت علاقہ نگران نے شرکت کی۔

نگران زون مولانا عبد الوہاب عطاری نے حاضرین کے درمیان جھوٹ کی مذ مت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو ، کارکردگی جمع کروانے ، تقری مکمل کرنے،مدنی کاموں کو بڑھانے ، مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور مدنی انعامات کا رسالہ پُر کرکے جمع کروانے جیسے کئی اہم مدنی پھول دیئے ۔(رپورٹ: محمد شہریار عطاری کامونکی کابینہ مجلس کارکردگی )


ضلع سوات مدین خیبرپختونخواہ کے قریب کافی اونچائی پر واقع ایک پہاڑی علاقہ تیرات درہ موجود ہے۔

پچھلے دنوں آسمانی بجلی گرنےاور پہاڑی میں موجود جھیل کا بند ٹوٹنے کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے باعث مقامی لوگوں کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ، جس میں گھرٹوٹنے کے ساتھ ساتھ کئی افراد اس حادثےمیں انتقال کرگئے۔

پریشانی کی اس گھڑی میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری اور دعوت اسلامی ویلفیئر کے نگران شفاعت علی عطاری دیگر ذمہ داران کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچےجہاں انہوں نے مقامی اسلامی بھائیوں سے غمخواری کرتے ہوئے انتقال کرجانے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کی اور ان کے لئے ایصالِ ثواب کیا۔ مجلس ویلفیئرکے اسلامی بھائیوں نے پریشان زدہ لوگوں میں راشن اور نقد رقم تقسیم بھی کیا۔اس موقع پر مقامی اسلامی بھائیوں کا کہنا تھا کہ اب تک صرف دعوت اسلامی ویلفیئر ہی امدادی سامان لیکر پہنچی ہے۔


15ستمبر 2020ء سے دار المدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا ہےاور محدود نشستوں پر داخلے جاری ہیں۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے پیدا ہونے والی معاشی صورتحال کے پیش نظر مجلس دار المدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم نے داخلوں پر خصوصی رعایت دیدی ہے۔ عاشقان رسول اپنے قریبی کیمپس میں Seatموجود ہونے کی صورت میں آپ بھی اس خصوصی رعایت سے فائدہ اٹھاسکتےہیں۔

Online Registrationکے لئےاس ویب سائٹ کا وزٹ کیجئے:

www.darulmadinah.net

مزید معلومات کے لئے اس میل ایڈریس پر رابطہ کریں:

info@darulmadinah.net


16 ستمبر2020ءبروز بدھ دعوت اسلامی کی مجلس پروفیشنلز کے نگران محمد ثوبان عطاری راولپنڈی میں مختلف مقامات پر ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات میں خصوصی بیانات  فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق محمد ثوبان عطاری دارالمدینہ،6thروڈ، راولپنڈی میں رات 7:00 بجے (Self confidenc)کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جبکہ یاسین مسجد، امر پور، راولپنڈی میں رات 8:45 بجے(Power of Thoughts) کے موضوع پر بیان ہوگا۔


پچھلے دنوں وطن عزیز پاکستان کو سرسبز بنانے اور  امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےفرمان پر عمل کرتے ہوئے پتوکی شہر میں شجر کاری مہم کا سلسلہ ہوا ۔ شجر کاری میں نگران مجلس حفاظتی امور محمد عادل عطاری نے سیکورٹی مجلس کے اسلامی بھائیوں کے ہمراہ شجر کاری مہم میں حصہ لیا اور درخت لگائے۔


دعوت اسلامی کے نگران زون حاجی عبد الرشید عطاری کی وارٹن آمد ہوئی ۔ نگران زون نے وارٹن کے علاقے لیبر کالونی چاندنی کوٹ میں ہونے والے شجر کاری مہم میں حصہ لیا اور درخت لگائے۔

اس موقع پر نگران زون کا کہنا تھا کہ وطن عزیز پاکستان کو سرسبز بنانے اور امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے زیر اہتمام وارٹن میں شجر کاری مہم کا سلسلہ جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق دعوت اسلامی واربرٹن کے تحت ہر کالونی میں 500 لگائے جائیں گے جبکہ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ترغیب دلانے کے بعد سے اب تک واربرٹن میں 11 ہزار پودے لگائے جاچکے ہیں اور مزید یہ سلسلہ آگے کی طرف گامزن ہے۔


13ستمبر2020ء کو امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےفرمان پر عمل کرتے ہوئے جامعہ فیضان عطار ڈیفنس لاہورمیں شجر کاری مہم کا سلسلہ ہوا ۔ شجر کاری میں فیصل حاکم بھٹی، محمد ادریس عطاری، محمد شرافت عطاری، محمد شبیر عطاری اور جامعۃ المدینہ کے اساتذہ کرام نے حصہ لیا اور درخت لگائے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے نگران زون اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ خوشاب پہنچے جہاں انہوں نے اطراف کے علاقے چٹہ، سکیسر اور کھیوڑہ میں فلاحی کاموں میں حصہ لیا۔ رکن شوریٰ نے سیلاب کے متاثرین میں امداد تقسیم کیں۔

اسی طرح بارش اور سیلاب کے باعث سب سے زیادہ نقصان خیبرپختونخوا کے علاقے سوات میں ہوا جہاں سیکڑوں کی تعداد میں مکانات اور دکانیں تباہ ہوگئیں۔ لاکھوں عاشقان رسول بے گھر ہوگئے۔

دعوت اسلامی ویلفیئر کی جانب سے اپرسوات کے علاقے شاہ گرام میں عاشقان رسول کی امدادکا سلسلہ ہوا۔ نگران کابینہ اپرسوات اور مدین پریس کلب کے صدرمحمد معطرعلی نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ اس علاقے میں جاکر سیلاب سے متاثرہ اسلامی بھائیوں میں راشن اور دیگر اشیائے ضروریہ تقسیم کیں جس پر متاثرین سیلاب نے دعوت اسلامی کے لئے دعائیں کیں۔


17 ستمبر 2020ء بروز جمعرات بعد نمازمغرب دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فیضان مکہ مدینہ رحمٰن سٹی شاہدرہ لاہور میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اجتماع کے اختتام پر رکن شوریٰ فیضان مکہ مدینہ مسجد کا افتتاح بھی فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسولSocial distanceکے ساتھ اس اجتماع پاک میں ضرور شرکت کریں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 14 ستمبر 2020ء کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی سینٹرل لائبریری میں تربیتی سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں یونیورسٹی کے متعلقہ افراد نے شرکت کی۔ مجلس پروفیشنلز کے نگران محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔

اجتماع کے اختتام پر محمد ثوبان عطاری نے Chief Liabrarian سے بھی ملاقات کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس پروفیشنلز کے زیر اہتمام 14 ستمبر 2020ء کو بہاولپور میں سنتوں بھرا بیان کیا جس میں I.T Professionals نے شرکت کی۔ نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں دعوت اسلامی کی آئی ٹی خدمات کے متعلق آگاہی فراہم کی۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 14 ستمبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ خانقاہ شریف بہاولپور میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں اساتذہ نے شرکت کی۔ مجلس پروفیشنلز کے نگران محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ دوران بیان اچھا استاد بننے اور اسٹوڈنٹس کی تربیت کرنےکے حوالے سے گفتگو کی۔