دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 11ستمبر 2020ء کو  بلوچستان کے شہر اوتھل میں فیضان مدینہ صابرین مسجد میں زونل نگران حاجی محمد امتیاز عطاری نے لسبیلہ کابینہ کا ماہانہ مدنی مشورہ لیا جس میں نگران کابینہ حاجی محمد گلفام عطاری اوتھل بیلہ کنراج کے ڈویژن نگران محمد ایوب عطاری، احسان عطاری ، رمضان عطاری اور اراکین کابینہ نے شرکت کی۔

زونل نگران حاجی محمد امتیاز عطاری نے جھوٹ کی مذمت کے بارے میں مدنی پھول دیتے ہوئے کہا کہ کسی چیز کے بارے میں خلاف حقیقت خبر دینا جھوٹ کہلاتا ہےچاہے وہ جان بوجھ کر ہو یا غلطی سے ۔

زونل نگران نے جھوٹ کی قسموں کے بارے میں کہا کہ اپنے قول کے ذریعے خلاف واقع خبر دے دوسرا اپنے فعل کے ذریعے عمل قول کے خلاف ہو یعنی کہے کچھ اور کرے کچھ ۔عقیدے میں جھوٹ میں اسطرح کہ غلط عقائد اختیار کرے مثلا خالق تو ایک ہے لیکن کسی کا عقیدہ یہ ہو کہ خالق چند ہیں تو یہ عقیدے کا جھوٹ ہوا ہر جھوٹ برا ہے لیکن عقیدےکا جھوٹ سخت براہے۔ ( رپورٹر محمد جہاں زیب عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ گوادرزون1)


دعوتِ اسلامی  کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 7ستمبر 2020ء کو گوادر و کوئٹہ زون کا مدنی مشورہ ہوا جس میں گوادر زون کے نگران حاجی محمد امتیاز عطاری، کوئٹہ زون کے نگران غلام محی الدین عطاری، لسبیلہ حب تربت کوئٹہ خضدار کے نگران کابینات حاجی محمد گلفام عطاری، عبدالرزاق مدنی عطاری، محمد حنیف عطاری ، لیاقت عطاری اور اراکین زون نے شرکت کی۔

رکن شوری حاجی محمد امین عطاری نے جھوٹ کی مذمت کے بارے میں مدنی پھول ارشاد فرماتے ہوئے کہا کہ کسی چیز کے بارے میں خلاف حقیقت خبر دینا جھوٹ کہلاتا ہےچاہے وہ جان بوجھ کر ہو یا غلطی سے ۔

رکن شوری نے جھوٹ کی قسموں کے بارے میں کہا کہ اپنے قول کے ذریعے خلاف واقع خبر دے دوسرا اپنے فعل کے ذریعے عمل قول کے خلاف ہو یعنی کہے کچھ اور کرے کچھ ۔عقیدے میں جھوٹ میں اسطرح کہ غلط عقائد اختیار کرے مثلا خالق تو ایک ہے لیکن کسی کا عقیدہ یہ ہو کہ خالق چند ہیں تو یہ عقیدے کا جھوٹ ہوا ، ہر جھوٹ برا ہے لیکن عقیدےکا جھوٹ سخت براہے۔ ( رپورٹر محمد جہاں زیب عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ گوادرزون1)

17 ستمبر 2020ء کو گورنر ہاؤس پنجاب میں اجلاس ہوا جس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، مختلف یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز، سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین مولانا بشیر فاروقی صاحب اور ان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ نگران مجلس پروفیشنلزمحمد ثوبان عطاری نے دعوت اسلامی ویلفیئر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

دعوت اسلامی کے وفد نے ان معززین کو کتاب ”معرفۃ القراٰن علیٰ کنز الایمان“ تحفے میں پیش کی۔


پچھلے دنوں کراچی کے علاقے D.H.Aمیں قائم مسجد فیضان اسلام میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام میں Learning Sessionکا سلسلہ ہوا جس میں D.H.A کے مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس سیشن میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے شرکاکو علمِ دین کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری بھی موجود تھے۔


پچھلے دنوں سیالکوٹ زون پھالیہ کابینہ پاہڑیانوالی ڈویزن  میں نگران کابینہ محمد آصف رضا عطاری کی والدہ ماجدہ کا رضائے الٰہی سے انتقال ہوا جس کی نماز جنازہ رکن شوری حاجی محمد اظہر عطاری نے پڑھائی ۔

نماز جنازہ میں نگران کابینہ گجرات عامر عطاری،نگران کابینہ منڈی بہاوالدین رفعت عباس عطاری،نگران کابینہ کھاریاں محمد اقبال عطاری، سادات اکرام، علمائے کرام ، وکلا ء ،صحافی اور علاقے بھر کی مذہبی, سیاسی ، سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

رکن شوری نے اس موقع پر والدہ کی شان بیان کرتے ہوئے کہا کہ ماں کے قدموں کے نیچے جنت ہے ، والدین کے چہرے کومحبت سے دیکھنے سے حج مبرور کا ثواب ملتا ہے۔

رکن شوریٰ نے مزید کہا کہ جب محبت کی نگاہ سے دیکھنے کا اتنا ثواب ہے تو خدمت میں کتنا ثواب ہو گا۔ جنکے والدین زندہ ہیں وہ اپنے والدین کی خدمت کریں۔ رکن شوری نے نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بھی اپنی قبر کی تیاری کرنی چاہیئے ۔(رپورٹ: طارق جاوید عطاری رکن زون مدنی چینل عام کریں مجلس سیالکوٹ زون)


مجلس دعوت اسلامی ویلفیئر کے زیر انتظام اسلام آباد کابینہ کے علاقہ بری امام میں 13 ستمبر 2020ء بروز اتوار بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں تھیلیسمیا کے مریض بچوں اور دیگر مریضوں کے لیے خون کا عطیہ جمع کیا گیا ۔

اس عظیم فلاحی خدمات کے موقع پر زندگی کے مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے ڈو نر ز نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے دعوت اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا۔ واضح رہے! اس بلڈ کیمپ پرتقریبا 54 بلڈ بیکز ڈونرز نے جمع کروائے اور اس فلاحی خدمات میں اپنا حصہ شامل کر کے خوشی کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری پاک آفس کارکردگی ذمہ دارمیڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمہ دار حاجی یوسف سلیم عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ صوبائی دار الحکومت کوئٹہ میں بلوچستان کے قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت سردار نور احمد بنگلزئی سے ملاقات کی۔ حاجی یوسف سلیم عطاری نے ان کے والدحاجی آزاد خان بنگلزئی  کے انتقال پر سردار نور احمدسے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

مجلس رابطہ کے ذمہ دار حاجی یوسف سلیم عطاری نے انہیں دعوت اسلامی ویلفیئر کی فلاحی خدمات کے متعلق بریفنگ دی جس پر سردار نور احمد بنگلزئی نے دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی خدمات کو سراہا۔


دعوت اسلامی کے وفد نے بلوچستان کے صوبائی دار الحکومت کوئٹہ میں پاکستان نیشنل پارٹی کے صدر و ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان سید احسان شاہ سے ملاقات کی۔ وفد  میں موجود مجلس رابطہ کے ذمہ دارمحمد یوسف سلیم عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیااور دعوت اسلامی ویلفیئر کے فلاحی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ دعوت اسلامی کے وفد نے سید احسان شاہ کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ آنے کی دعوت دی اور مکتبۃ المدینہ کی کتاب تحفے میں بھی دی ۔


وفد نے دعوتِ اسلامی کی  دینی و فلاحی خدمات کےمتعلق بریفنگ دی

تفصیلات کے مطابق 16 ستمبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے وفد نے کوئٹہ میں گورنر بلوچستان امان اللہ خان زئی سے ملاقات کی۔ مجلس رابطہ کے ذمہ دار یوسف سلیم عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے عالمی سطح پر ہونے والی دینی خدمات اور ویلفیئر کے فلاحی کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ امان اللہ خان زئی نے دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والے دینی وفلاحی کاموں کو سراہا۔ دعوت اسلامی کے وفد نے انہیں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کےوزٹ کی دعوت پیش کی۔ گورنر بلوچستان نے دعوت کو قبول کرتے ہوئے فیضان مدینہ جلد آنے کی یقین دہانی کروائی۔

دعوت اسلامی کی طرف سے گورنر بلوچستان امان اللہ خان زئی کو ماہنامہ فیضان مدینہ انگلش اور مکتبۃ المدینہ کے کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں قائم جامعۃ المدینہ کے طلبائے کرام کا مدنی حلقہ ہوا جس میں نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری  نے ”وقت کی اہمیت “ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا۔بعد ازاں محمد ثوبان عطاری نے مدرسۃ المدینہ آن لائن کا وزٹ بھی کیا۔

اسی طرح کامسیٹس اسلام آباد میں مدنی حلقہ ہوا جس میں کیوبیشن سینٹر کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے شکر کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوت اسلامی کی دینی خدمات پر بریفنگ دی۔


(کراچی اسٹاف رپورٹر) علمِ دین سے فیض یاب کرنے اور عاشقان رسول کی دینی تربیت کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہر جمعرات کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں آج بروز جمعرات رات 9:00 بجے عالمی مدنی مرکز مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری ”کیا گھرانہ میرے حضور کا ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔واضح رہے کہ یہ اجتماع مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔

تمام عاشقان رسول ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے اس اجتماع پاک میں ضرور شرکت کریں۔


مورخہ 11ستمبر 2020ء بروز جمعۃ المبارک  اوکاڑہ زون کے ڈویژن گیمبر میں میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام تھلیسیمیا اور ہیمو فیلیا کے بچوں کے لئے بلڈ کیمپ لگایا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے اپنے خون کے عطیات پیش کئے ۔

اس عظیم فلاحی خدمات کے موقع پر ڈو نر ز نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ دعوت اسلامی کا یہ بہت احسن کام ہے انہوں نے مزید کہا کہ امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ نے فلاحی کام شروع کر کے پوری دنیا کے مسلمانوں کا دل جیت لیا اللہ پاک امیراہلسنت کا سایہ ہم پر تادیر قائم و دائم فرمائے آمین ۔

دوسری جانب مورخہ 10ستمبر 2020ء بروز جمعرات اوکاڑہ زون کے حویلی لکھا ڈویژن میں تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا کے مریضوں کے لیے بلڈ کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں 112 اسلامی بھا ئیوں نے اپنے خون کے عطیات پیش کئے ۔

اس عظیم فلاحی خدمات کے موقع پر زندگی کے مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے ڈو نر ز نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ دعوت اسلامی کو اللہ مزید خدمات دین کی توفیق عطا کرے۔ (رپورٹ: محمد احمد ندیم عطاری زون ذمہ دار شعبہ تعلیم اوکاڑہ زون)