15 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کا ایک شعبہ تقسیم رسائل بھی ہے جس
کا کام گھر، دفتر، دکان، یونیورسٹیز اور جامعات و مدارس میں شیخ طریقت امیر
اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ اور مکتبۃ المدینہ کی کتب و رسائل تقسیم کروانا
ہے۔
اسی سلسلے میں ملتان کے علاقے حُسن آباد میں
شعبہ تقسیم رسائل کے تحت نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا ۔ نگران شعبہ تقسیم رسائل سید
حسنین عطاری نے دکانداروں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور اپنے مرحومین کے
ایصالِ ثواب کے لئے امیر اہل سنت اور مکتبۃ المدینہ کی کتب و رسائل تقسیم کرنے کا
ذہن دیا۔