ذہنی آزمائش سیزن 12 کے لئے آج  29 نومبر 2020ء کو کراچی کی ٹیم کی سلیکشن کی جائیگی۔ اس دوران Contestants سے سوالات و جوابات کا سلسلہ ہوگا۔ آڈیشن میں کامیاب ہونے والے عاشقان رسول کو ذہنی آزمائش سیزن 12 میں کراچی کی نمائندگی کا موقع دیا جائیگا۔

ذہنی آزمائش سیزن 12 کے آڈیشن میں تمام عاشقان رسول شرکت کرسکتے ہیں جبکہ آڈیشن میں حصہ لینے والوں کی عمر کم از کم 17 سال ہونی چاہیئے۔

واضح رہے کہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں آڈیشن کا آغاز دوپہر 2:00 بجے ہوگا۔

مزید معلومات کے لئےاس نمبر پر رابطہ کریں

03131200026


آج 28نومبر 2020ءکی صبح عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مرکزی جامعۃ المدینہ کے درجہ دورۃ الحدیث شریف میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ، اساتذہ کرام، ناظمین، اراکین مجلس جامعات المدینہ اور رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے شرکت کی۔

جانشین امیر اہل سنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے آیاتِ قرآنیہ، احادیث نبوی اور بزرگانِ دین کے تقوے پر مشتمل واقعات کی روشنی میں ”تقویٰ اور خوفِ خدا “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ جانشین امیر اہلِ سنت نے طلبہ کو تقویٰ اختیار کرنے اور فارغ التحصیل ہونے کے بعد بڑھ چڑھ مدنی کام کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔

واضح رہے کہ اس اجتماع پاک میں جامعات المدینہ پاکستان للبنین و للبنات کے طلبۂ کرام مدنی چینل کے ذریعے براہ راست شریک تھے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 27نومبر 2020ء کو جامع مسجد لطیف آبادیونٹ نمبر8 حیدر آباد میں سنتوں بھرے اجتماع انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی عبد الحبیب عطاری نے ”فضائل مسجد اور ایثار“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سیرت مصطفیٰصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔


27نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام رسول نگر میں عبد الرحمن جامی عطاری مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے محفلِ ذکر و نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ اور مرحوم کے عزیز و اقارب نے  شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے مرحومین کے لئے ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 27نومبر 2020 ءبروز جمعہ آل پاکستان جوڈیشنل ایمپلائز ایسوسی ایشن  کراچی ڈویژن کے تحت سٹی کورٹ میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سٹی کورٹ کے عہدیداران اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار و مبلغ دعوت اسلامی یوسف سلیم عطاری نے ”سیرت مصطفیٰ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں صحافی عمر اسلم کی والدہ اور چیئرمین مسلم لیگ ن میاں اسلم کی زوجہ کا رضائے الہی سے انتقال ہوگیا ۔

مرحومہ کی نماز جنازہ دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کی امامت میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ کے بعد رکن شوریٰ نے مرحومہ کے لواحقین سے تعزیت کی اور اہل خانہ کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائیں کیں۔


24 نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے  لاہور ڈیفنس میلاد کمیٹی حاجی اعجاز اور جسٹس میاں اسد سے ملاقات کی۔ رکن شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور ان دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 23نومبر 2020ء کو لاہور منٹ میں ریجن ذمہ دار کی رہائش گاہ اجتماع میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد منصور رضا عطاری نے ”اختیارات مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام 22 نومبر 2020ء بروز  اتوار بھاگٹانوالا تحصیل کوٹ مومن ضلع سرگودھا میں سنتوں بھرا اجتماع بسلسلہ شان رحمۃ للعالمین کا انعقاد کیا گیا جس میں زندگی کے مختلف شعبے سے تعلق رکھنے والے عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

سنتوں بھرا اجتماع بسلسلہ شان رحمت للعالمین میں مبلغ دعوت اسلامی مولانا عامر رفیق عطاری مدنی نےشان رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موضوع پر بیان کیا اور حاضرین کو خدمات دعوت اسلامی سے آگاہ کرتے ہوئے بعض شعبہ جات کا تعارف کروایا۔(رپورٹ: فضیل رضا عطاری رکن زون مجلس مدنی چینل عام کریں)


24نومبر2020ء کو شعبہ رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمامNational Institute of Child Health کراچی میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹرجمیل اظہر، رجسٹرار ڈاکٹرمحبوب اور پیرا میڈیکل ڈاکٹرز نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے ”آقاﷺ کی ہمدردی“ سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئےمدنی کاموں میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد مہشید عطاری، شعبہ تعلیم)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 24نومبر 2020ء کو یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو فیضان آن لائن اکیڈمی میں داخلہ لینے اورسیرتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔


مجلس تحقیقات شرعیہ جو کہ دار الافتاء اہل سنت کے علماء اور مفتیان کرام پر مشتمل ایک فورم ہے اور جدید  پیدا شدہ مسائل پر مقالہ جات لکھ کر علمی بحث اور تنقیح و تحقیق کے بعد مسئلہ کا حل نکالنا اس کا مقصد ہے۔

اس مجلس کے تحت 23 اور 24 نومبر 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ کراچی میں ایک سیمینار منعقد ہوا جس میں شیخ الحدیث مفتی قاسم عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی، مفتی علی اصغر عطاری مدنی، مفتی محمد فضیل رضا عطاری، مفتی محمد حسان عطاری مدنی، نگران مرکزی مجلس شوریٰ دعوت اسلامی مولانا محمد عمران عطاری اور دار الافتاء اہلسنت کے علمائے کرام نے شرکت کی۔

منعقدہ سیمینار میں ایامِ خاص میں امتحانات جیسی ضرورت و حاجت کے مواقع پر خواتین قلم سے قرآن پاک لکھ سکتی ہیں یا نہیں، اور مسئلہ فلیٹوں پر سلسلہ وار خرید و فروخت کے موضوع پر علمی کلام ہوا ۔

عنقریب دارالافتاء اہل سنت کی جانب سے فلیٹوں کے مسئلے کی تفصیل پر ویڈیو اپلوڈ کی جائیگی۔