ذہنی آزمائش سیزن 12 کے لئے لاہور اور ڈیرہ غازی خان میں
آڈیشن کا سلسلہ ہوگا
.jpg)
مدنی چینل کا مقبول عام سلسلہ ”ذہنی آزمائش سیزن12“
کے لئے مختلف مقامات پر آڈیشن کا سلسلہ جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق 16 اکتوبر 2020ء بروز جمعہ
فیصل آباد میں، 17اکتوبر 2020ءبروز ہفتہ سیالکوٹ میں، 18 اکتوبر2020ء بروز اتوار
لاہور میں اور 19 اکتوبر 2020ء بروز پیر
ڈیرہ غازی خان میں آڈیشن (ٹیم سلیکشن) کا سلسلہ ہوگا۔
ذہنی آزمائش سیزن 12 کے آڈیشن میں تمام عاشقان
رسول شرکت کرسکتے ہیں جبکہ آڈیشن میں حصہ لینے والوں کی عمر کم از کم 17 سال ہونی
چاہیئے۔
واضح رہے کہ ان مقامات پر آڈیشن کا آغاز دوپہر
2:00 بجے ہوگا۔
تمام مقامات پر موٹیویشنل اسپیکر محمد ثوبان
عطاری بھی شرکت فرمائیں گے۔
مزید معلومات کے
لئےاس نمبر پر رابطہ کریں:03131200026
13 اکتوبر کو فیضانِ مدینہ فاروق آباد میں فاروق آباد کابینہ
کا سنتوں بھرا اجتماع

13 اکتوبر کو فیضانِ مدینہ فاروق آباد میں فاروق آباد کابینہ
کا سنتوں بھرا اجتماع
13 اکتوبر 2020ء بروز منگل فیضانِ
مدینہ فاروق آباد میں فاروق آباد کابینہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران جنوبی لاہور زون حاجی عبدالرشید عطاری نے سنتوں
بھرا بیان فرمایا۔ نگران جنوبی لاہور زون شرکا میں اعلیٰ امام احمد رضا رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت
سے متعلق مدنی پھول عطا فرمائے ۔
اجتماع میں پاک میں جامعۃ المدینہ
و مدرستہ المدینہ کے اساتذہ و ناظمین اور طلبہ سمیت شخصیات اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
جامعۃ المدینہ کے طلبہ نے عربی و انگلش میں بھی بیانات کئے۔
13 اکتوبر کو فیضانِ مدینہ فاروق آباد میں فاروق آباد کابینہ
کا مدنی مشورہ

13 اکتوبر 2020ء بروز منگل فیضانِ مدینہ فاروق
آباد میں فاروق آباد کابینہ کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں نگران جنوبی لاہور زون حاجی عبدالرشید عطاری نے شرکا کی تربیت فرمائی۔ نگران جنوبی لاہور زون
شرکا کو تقویٰ،پرہیزگاری،قناعت،شکر،صبر کے متعلق مدنی پھول عطا فرمائے ۔
مشورے میں اراکین کابینہ، ڈویژن اور
علاقائی ذمہ داران نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ مدنی مشورے میں نگران زون نے تحائف بھی تقسیم فرمائے۔
یوم رضا و دستار
فضیلت کے پروگرام میں ایم پی اے سندھ اسمبلی جمال الدین صدیقی کی شرکت

25
صفر المظفر کوعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں
یوم رضا و دستار فضیلت کے پروگرام میں ایم پی اے سندھ اسمبلی جمال الدین صدیقی اور ان کے کوآرڈینیٹر عبدالرزاق باجوہ نے شرکت
کی۔
اس دوران اراکین
شوری سید لقمان عطاری اور حاجی فضیل عطاری
سے بھی ملاقات کی اور مدنی چینل سے بات کرتے ہوئے اپنے تاثرات بھی دیئے۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران
مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی آج شام 7:00 بجے
اپنے Facebook پیج پرLive
سلسلہ فرمائیں گے جس میں عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات اشاد
فرمائیں گے۔
سلسلے میں شامل
ہونے کے لئے نیچے دیئے گئےلنک پر کلک کیجئے:
فیصل آباد ریجن میں نابینا اسلامی بھائیوں کے لئےمدرسۃ
المدینہ حفظ و ناظرہ کا افتتاح

اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوت
اسلامی زیر اہتمام حیدر آباد،ملتان اور کشمیر کے بعدفیصل آباد ریجن میں بھی نابینا
اسلامی بھائیوں کے لئے مدرسۃ المدینہ حفظ و ناظرہ کا افتتاح کردیا گیا۔
اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد فضیل عطاری بھی
موجود تھے ۔ رکن شوریٰ نے افتتاح کے موقع پر دعائے خیر بھی کی۔
ذہنی آزمائش سیزن 12 کے لئے ماہ نومبر میں مختلف مقامات
پر آڈیشن کا سلسلہ ہوگا

مدنی چینل کا مقبول عام سلسلہ ”ذہنی آزمائش سیزن12“
کے لئے مختلف مقامات پر آڈیشن کا سلسلہ جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق 3 نومبر 2020ء بروز منگل ایبٹ
آباد میں، 4نومبر 2020ء بروز بدھ ڈڈیال میں، 5نومبر 2020ء بروز جمعرات پشاور میں،
6نومبر 2020ء بروز جمعہ اسلام آباد میں، 7نومبر 2020ء بروز ہفتہ گوجرانوالہ میں، 8
نومبر 2020ء بروز اتوار اوکاڑہ میں، 9نومبر 2020ء بروز پیر لودھراں میں، 10 نومبر
2020ء بروز منگل ملتان میں، 11نومبر2020ء بروز بدھ خان پور میں اور 12 نومبر 2020ء
بروز جمعرات چشتیاں میں آڈیشن (ٹیم
سلیکشن) کا سلسلہ ہوگا۔
ذہنی آزمائش سیزن 12 کے آڈیشن میں تمام عاشقان
رسول شرکت کرسکتے ہیں جبکہ آڈیشن میں حصہ لینے والوں کی عمر کم از کم 17 سال ہونی
چاہیئے۔
واضح رہے کہ ان مقامات پر آڈیشن کا آغاز دوپہر
2:00 بجے ہوگا۔
مزید معلومات کے
لئےاس نمبر پر رابطہ کریں:03131200026

دعوت اسلامی کے تحت 14اکتوبر 2020ء کو خضدار
کابینہ کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں خضدار کابینہ کے ڈویژن نگرانوں نے شرکت
کی۔ نگران زون نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی کاموں کے حوالے سے ہدف دیا۔ مدنی
مشورے میں ہفتہ وار اجتماع کی تعداد میں اضافہ کرنے کا ذہن دیا گیا۔

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام خضدارکابینہ میں مجلس عطیات بکس کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں مجلس عطیات بکس کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دارمحمد ذیشان عطاری
نے شرکا کو کابینہ میں نیو عمومی آئرن بکس
لگوانے اور عطیات بڑھانے کے حوالے سے اہداف دیئے۔

دعوت اسلامی
107 سے زائد شعبہ جات میں دین متین کی
خدمت سرانجام دے رہی ہے جس میں ایک شعبہ
خدام المساجد و المدارس اور مجلس تعمیرات
کا بھی ہے جس کے تحت مختلف علاقوں میں مساجد اور مدارس بنانے کا سلسلہ رہتا ہے جبکہ بہت سے افراد دین اسلام کیلئے دعوت اسلامی کی خدمات سے متاثر ہوکر مساجد و مدارس کیلئے اپنی جگہیں وقف بھی کرتے ہیں۔
ایک ایسا ہی سلسلہ ملتان زون گلگشت کابینہ میں نیوگلگشت صدیقہ روڈ پرایک عاشق رسول کی جانب سے زمین کو وقف کیا گیا جس پر مدرستہ المدینہ اور
مسجدآفتاب مدینہ کی تعمیرات کی گئی۔ ان
کا افتتاح رکن شوریٰ حاجی محمد سلیم عطاری نے کیا جبکہ اس موقع پر نگران گلگشت کابینہ اور دیگر عاشقان رسول بھی موجود تھے۔ رکن شوریٰ
نےمدرسۃ المدینہ کی جگہ دینے والے اسلامی
بھائی کا شکریہ بھی ادا کیا اور ان کے مرحومین کے لئے دعائیں کیں۔
 - Copy.jpg)
ڈیرہ اسماعیل
خان قصوریہ ٹاؤن میں قصوریہ فیملی کے ایک فرد نے اپنے والد مرحوم کے ایصالِ ثواب
کے لئے دعوت اسلامی کو ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت
کا پلاٹ وقف کردی۔
نگران کابینہ
محمد عمران عطاری اور مجلس خدام المساجد والمدارس کے زون ذمہ دار نے زمین وقف کرنے
والے اسلامی بھائی محمد شفیق قصوریہ کے ہمراہ جاکر پلاٹ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر
زمین وقف کرنے والے اسلامی بھائی نے کہا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ
وَجَلَّ میں اپنے والد مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے یہ زمین جامعۃ المدینہ اور
مدرسۃ المدینہ بنانے کے لئے دعوت اسلامی کو وقف کردیا جبکہ دار المدینہ بنوانے کی
بھی نیت کی ہے۔ نگران کابینہ کا کہنا تھا کہ دعوت اسلامی اس وقف کردہ زمین پر
جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ بنائی گی جس میں بچے قرآن پاک اور عالم کورس کرنے
کی سعادت حاصل کریں۔

یکم صفر
المظفر 1442ء سے شروع ہونے والا مدنی چینل کا سلسلہ ”ذوق نعت سیزن 8“ مختلف مراحل
طے کرتے ہوئے اپنے اختتام کوپہنچا۔ اس مقابلے کا گرینڈ فائنل عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کے وسیع و عریض صحن میں 13 اکتوبر 2020ء کی شب منعقد ہوا۔
پروگرام کا
آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم سے کیاگیا۔ گرینڈ فائنل S.Z.A.B.I.S.T اور University of
Sindh کی ٹیموں کے درمیان ہوا۔ اس پروگرام میں اراکین شوریٰ حاجی عبد
الحبیب عطاری ،حاجی محمد امین عطاری، دیگر ذمہ داران اور کثیر تعداد میں عاشقان
رسول شریک تھے۔
دوران پروگرام امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس
عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا محبت بھرا پیغام بھی سنایا گیا۔
شاندار مقابلے بعد U.O.Sکی ٹیم نے گرینڈ
ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
پروگرام کے
بعد ان دونوں ٹیموں کے درمیان تحائف بھی تقسیم کئے گئے اور قرعہ اندازی کے ذریعے
ذوق نعت کے کوآرڈینیٹر محمد عاقب کو مدینہ شریف زاد ہَااللہ
شرفاً وَّ تعظیماً کا ٹکٹ بھی پیش کیا
گیا۔