یکم نومبر کو صفانوالہ چوک مزنگ میں اجتماع ذکرو نعت کا
انعقاد کیا جائیگا، حاجی یعفور رضا عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے
.jpg)
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام میلاد ہاؤس مہتہ
سٹریت صفانوالہ چوک مزنگ میں یکم نومبر 2020ء کو اجتماع ذکرو نعت کا انعقاد کیا
جائیگا۔ اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری خصوصی
بیان فرمائیں گے۔
مقامی عاشقان رسول اور ذمہ داران سے اس اجتماع
پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں
مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران جنوبی لاہور زون حاجی عبدالرشید عطاری،نگران کابینہ،ڈویژن
نگران سمیت علاقائی نگران نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے میں رکن شوریٰ حاجی یعفور عطاری نے ذیلی حلقے کی
مضبوطی اور تقرری پر کلام کرتے ہوئے شرکا کوپیشگی جدول کے مطابق مدنی کام
کرنے، خود کو فعال کرنے اور دعوت اسلامی کے لئے ٹیلی تھون مدنی عطیات مہم
بھرپور جمع کرنے کے متعلق اہم نکات دیئے۔ (رپورٹ:غلام جیلانی
عطاری علاقائی نگران شہر فاروق آباد)

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ماڑی اٹک واہ کینٹ
زون میں ایک اسلامی بھائی محمد خرم عطاری کی رہائش گاہ پر شخصیات کا مدنی حلقہ ہوا جس میں تاجران، بزنس کمیونٹی، مختلف سماجی
اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے حسن اخلاق کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوت اسلامی کےمختلف مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔مدنی
حلقے کے اختتام پر شخصیات کو مکتبۃ المدینہ کا شائع کردہ کتب سیرت مصطفیٰصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم، عجائب القراٰن اور رسائل تحفے میں پیش کیا گیا۔

دعوت اسلامی کے تحت میاں میر کابینہ میں ڈویژن
مغلپورہ، صدر اور گڑھی شاہو میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار مجلس
خود کفالت محمد عبد القادر عطاری نے شرکا کو نیکی کی دعوت دی اور میلاد شریف منانے
کا ذہن دیا جبکہ 200 مدنی پرچم لگانے کی نیت بھی کروائی۔
.jpg)
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 17 اکتوبر 2020ء کو
اطراف علی پور چٹھہ حضرت کیلیانوالہ شریف میں مدنی حلقہ ہوا جس میں فش فارمز
شخصیات نے شرکت کی۔ نگران کابینہ محمد فیاض عطاری نے ”صحابہ کرام کا عشق رسول“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکاکو شریعت کی پابندی کرنے اور دعوت اسلامی
کے ساتھ مالی تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔

گزشتہ دنوں ملتان زون رائٹرز کالونی میں قائم جامع مسجد نظام مصطفیٰ میں دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام ”مدنی قاعدہ کورس “کا آغاز ہوا جس میں علاقے کے
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس کورس میں مجلس فیضان مدینہ ملتان زون محمد شفیق
عطاری بطور معلم خد مت سر انجام دے رہے ہیں۔
.jpg)
اعلیٰ حضرت امام اہل سنت احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کے
102ویں سالانہ عرس کے سلسلے میں پاکستان کے مختلف شہروں میں قائم ”دار المدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول
سسٹم“ کے کیمپس میں عرس اعلیٰ حضرت جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس موقع پر اسٹوڈنٹس نےاپنی کلاسز میں تلاوت، نعت، منقبت اعلیٰ
حضرت، تقاریر اور کوئز پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اسٹوڈنٹس نے اپنی تقاریر
میں اعلیٰ حضرت کے بچپن، حیرت انگیز حافظے، عشق رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور
دینی خد مات کو بیان کیا۔
.jpg)
اسلام آباد کے علاقے غوری ٹاؤن محلہ شریف آباد میں مسجد کی تعمیرات کے لئے سنگ بنیاد اجتماع
کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی
عاشقان رسول نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے
سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو تعمیرات میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔
واضح رہے کہ مسجد کی تعمیرات کے لئے 10 مرلے کی
یہ جگہ دوبھائیوں کی جانب سے ان کے والد حافظ عبد الرشید مرحوم کے ایصالِ ثواب کے
سلسلے میں پیش کی گئی جس کا نام ”فیضان غوث الاعظم“ رکھا گیا ہے۔
.jpg)
کراچی کے علاقے ڈالمیہ میں قائم جامع مسجد کنز
الایمان میں دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے زیر اہتمام 7دن کے ”فیضان نماز
کورس“ ہوا۔ کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو نماز کے فرائض و واجبات،احکام ، وضو
اور تیمم کا طریقہ سکھایا گیا۔
کورس کے اختتام مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
محمد علی عطاری نےان اسلامی بھائیوں میں سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ رکن شوریٰ
نےشرکاکو نماز کی پابندی کرنے، نیک اعمال کرنے اور مزید کورسز کرنے کی نیتیں بھی
کروائیں۔

16 اکتوبر بروز منگل بعد نماز عشاء مکہ مسجد ڈویژن
تلک جاڑی حیدرآباد میں محفل نعت بسلسلہ اعراس مبارک حضرت سید افسر علی شاہ نقشبندی قادری و والدۂ ماجدہ امیر اہل سنت کا انعقاد کیا گیا۔
محفلِ پاک میں جامعۃ المدینہ کے استاد
مبلغ دعوت اسلامی مولانا سجّاد مدنی نے اولیاء کرام کی سیرت پر بیان فرمایا ۔
محفلِ پاک میں علماء ،آئمہ کرام
اور کثیر عاشقان رسول کی شرکت رہی ۔ (رپورٹ: سہیل رضا حیدرآباد کابینہ )

پچھلے دنوں عرس اعلیٰ حضرت و استقبال
ربیع الاول کے سلسلے میں تکونی مسجد ہیرہ آباد ڈویژن تلک چاڑی حیدرآباد کابینہ
حیدرآباد زون میں محفل نعت کا انعقادکیا گیا جس میں مبلغ محمد احمد عطاری نے اعلیٰ
حضرت کی سیرت پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔
محفلِ نعت میں نگران ڈویژن مشاورت
سمیت عاشقان رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی
۔ (رپورٹ: سہیل
رضا عطاری)
.jpg)
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 2
اکتوبر 2020ء کو کراچی کے علاقے ناظم آباد کابینہ سے ایبٹ آباد کے لئے ایک ماہ کا
مدنی قافلہ روانہ ہوا۔ اس مدنی قافلے میں نگران کابینہ حاجی محمد رضا عطاری اور کابینہ ذمہ دار مدنی قافلہ علی عطاری سمیت
دیگر عاشقان رسول شریک ہیں۔
دوران مدنی قافلہ رکن شوریٰ حاجی امین قافلہ
عطاری نے ایک ماہ کے مسافرین کو مدنی پھولوں سے نوازا جبکہ رکن شوری نے مدنی
قافلوں کی سمتوں کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف مساجد کا دورہ کیا۔ دوران مدنی قافلہ مختلف
مقامات پر مدنی حلقے لگائے گئے۔