7 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام واٹر سپلائی روڈ سرگودھا
میں محمد وسیم عطاری کی رہائش گاہ پر شخصیات کا مدنی حلقہ ہوا
جس میں مختلف سماجی و کاروباری شخصیات نے شرکت
کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ
عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کو درود شریف پڑھنے کی ترغیب
دلائی۔ اس موقع پر رکن شوریٰ کا کہنا تھا کہ جب بھی ہمیں مسائل درپیش آئیں اس میں
اور اس کے علاوہ بھی روزانہ معمول بناکر پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر درود
پاک پڑھنا چاہیئے۔ رکن شوریٰ نے شرکا کو مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور
عاشقانِ رسول کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔