دعوت اسلامی کے زیر اہتمام A,1ٹیوشن اکیڈمی نور پور تھل ضلع خوشاب میں مدنی حلقہ ہوا جس میں ٹیوشن کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ نگران میانوالی زون محمد زاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے تحت 10 اکتوبر 2020ء کو الحسین اکیڈمی، نور پور تھل ضلع خوشاب میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل علاقہ نے شر کت کی۔ نگران زون میانوالی محمد زاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی  کے زیر اہتمام 9 اکتوبر 2020ء بروز جمعۃ المبارک سیالکوٹ زون پھالیہ کابینہ پاہڑیانوالی میں عیادت کا سلسلہ ہوا جس میں رکن شوری حاجی اظہر عطاری نے نگران کابینہ پھالیہ ابو واصف محمد آصف رضا عطاری کی عیادت کی جن کا پچھلے دنوں روڈ ایکسیڈنٹ میں بازو ٹوٹنے کا معاملہ پیش آیا رکن شوریٰ نے نگران کابینہ کھاریاں محمد اقبال عطاری اور نگران کابینہ گجرات محمد عامر عطاری کے ہمراہ دعا ئے خیر کا اہتمام کیا۔(رپورٹ:طارق جاوید عطاری )


دعوت اسلامی کی مجلس عشر اطراف گاؤں کے تحت 11 اکتوبر 2020ء اتوار احمد پور شرقیہ ٹبی ہوت مہر میں ناظم یونین کونسل حاجی ضمیر احمد کھچی کے گھر پر مدنی حلقہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی محمد ارشد عطاری اطراف ڈویژن نگران احمدپور شرقیہ نے عشر کے متعلق آگاہ کیا جس پر حاجی ضمیر احمد نے کماد کا عشر دعوت اسلامی کودینے کی نیت کا اظہار کیا اور اپنے تاثرات دیئے۔


اپر سوات پریس کلب کے صحافیوں کی رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کی رہائش پر آمد ہوئی۔رکن شوریٰ نے انہیں خوش آمدید کہا اور ان سے ملاقات کی۔

رکن شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور ہفتہ وار اجتماع ومدنی مذاکرہ سمیت دیگر مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 11 اکتوبر 2020ء کو مومن پورہ واہگہ ٹاؤن میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی ذمہ داران سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے  جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کی تعمیرات مکمل کرنے پر اہل علاقہ کا شکریہ ادا کیا ۔

بیان کے اختتام پر رکن شوریٰ نے جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ للبنات فیضان فاطمۃ الزاہرہ کا افتتاح بھی کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 11 اکتوبر 2020ء کو مومن پورہ واہگہ ٹاؤن کابینہ میں مسجد و مدرسے کا افتتاح ہوا۔

اس موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور مدرسے و مسجد کی تعمیرات میں تعاون کرنے والے اسلامی بھائیوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ دیگر عاشقان رسول کو مسجدمیں نماز ادا کرکے اور مدرسے میں اپنے بچوں کو داخلہ کرواکر اس کو آباد کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کے بڑے بھائی مرحوم محمد ایازخانانی عطاری کے ایصالِ ثواب کے لئے 11 اکتوبر 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سوئم کا اہتما م کیا گیا جس میں مرحوم کے عزیز و اقارب سمیت اراکین شوریٰ، مختلف مجالس کے ذمہ داران اور دیگر عاشقان رسول شریک ہوئے۔

اس موقع پر نگران شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں مرنے سے پہلے اپنے فرائض ادا کرنے، آخرت کی تیاری کرنے، گناہوں سے نفرت کرنے اور نیکی کی طرف رغبت حاصل کرنے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

بیان کے بعد رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری کا کہنا تھا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دنیا بھر میں قائم دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات (مدارس و جامعات)میں نگران شوریٰ کے بڑے بھائی مرحوم ایاز خانانی عطاری کے لئے ایصال ثواب کا سلسلہ ہوا جس میں ہزاروں قرآن پاک اور مختلف پاروں کی تلاوت کی گئی جبکہ آیۃ الکرسی ،کلمہ طیبہ، درود پاک اور مختلف سورتوں کے ساتھ ساتھ دیگر اوراد وظائف بھی پڑھے گئے۔


مدنی چینل کا مقبول عام سلسلہ ”ذہنی آزمائش سیزن12“ کے لئے مختلف مقامات پر آڈیشن کا سلسلہ جاری ہے ۔

اسی سلسلے میں آج 12 اکتوبر 2020ء گجرات میں، 13 اکتوبر 2020ء بروز منگل واہ کینٹ میں جبکہ 14 اکتوبر 2020ء بروز بدھ سرگودھا میں آڈیشن (ٹیم سلیکشن) کا سلسلہ ہوگا۔

ذہنی آزمائش سیزن 12 کے آڈیشن میں تمام عاشقان رسول شرکت کرسکتے ہیں جبکہ آڈیشن میں حصہ لینے والوں کی عمر کم از کم 17 سال ہونی چاہیئے۔

واضح رہے کہ ان مقامات پر آڈیشن کا آغاز دوپہر 2:00 بجے ہوگا۔

تمام مقامات پر موٹیویشنل اسپیکر محمد ثوبان عطاری بھی شرکت فرمائیں گے۔

مزید معلومات کے لئےاس نمبر پر رابطہ کریں:03131200026


دعوت اسلامی  کی مجلس مدنی مذاکرہ کے تحت پچھلے دنوں ساہیوال میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ساہیوال کے اراکین کابینہ نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے ہر علاقے میں کم از کم ایک مقام پر مدنی مذاکرہ اجتماع کروانے ،مدنی مذاکرہ کے مقامات پر ذمّہ داران کا تقرر کرنے اور بَروَقت کارکردگی پیش کرنے سمیت شرکا کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے کلام کیا۔ جبکہ انتظامات کی بہتری کے لیے کوشش کرنے ، مدنی مذاکرہ کی دعوت عام کرنے جیسے کئی امور پر شرکا کی تربیت کرتے ہوئے اہداف طے کئے۔(رپورٹ: ذلفقار عطاری رکن زون)


یکم صفر المظفر 1442ء سے شروع ہونے والا مدنی چینل کا سلسلہ ”ذوق نعت سیزن 8“ مختلف مراحل طے کرتے ہوئے اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ آج رات اس مقابلے کا گرینڈ فائنل عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے وسیع و عریض صحن میں منعقد ہوگا جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

پہلے سیمی فائنل میں جیتنے والی ٹیم SZABISTاور دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم University of Sindh آج مدمقابل ہوں گی۔

یہ پروگرام حالیہ SOP,s کے مطابق ہوگا جبکہ شرکت کرنے کے لئے ٹوکن لازمی ہے۔ پروگرام کے اختتام پر لنگر رضویہ کا بھی اہتمام ہے۔

عاشقانِ رسول سے شرکت کی درخواست کی جاتی ہے۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری مختلف شہروں میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات میں خصوصی بیان فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق: 15اکتوبر 2020ء بروز جمعرات : مانسہرہ، 16 اکتوبر 2020ء بروز جمعہ: فیصل آباد، 17 اکتوبر 2020ء بروز ہفتہ: سیالکوٹ، 18 اکتوبر 2020ء بروز اتوار: لاہور اور19 اکتوبر 2020ء بروز پیر: ڈی جی خان