مجلس تحقیقات شرعیہ جو کہ دار الافتاء اہل سنت کے علماء اور مفتیان کرام پر مشتمل ایک فورم ہے اور جدید  پیدا شدہ مسائل پر مقالہ جات لکھ کر علمی بحث اور تنقیح و تحقیق کے بعد مسئلہ کا حل نکالنا اس کا مقصد ہے۔

اس مجلس کے تحت 23 اور 24 نومبر 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ کراچی میں ایک سیمینار منعقد ہوا جس میں شیخ الحدیث مفتی قاسم عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی، مفتی علی اصغر عطاری مدنی، مفتی محمد فضیل رضا عطاری، مفتی محمد حسان عطاری مدنی، نگران مرکزی مجلس شوریٰ دعوت اسلامی مولانا محمد عمران عطاری اور دار الافتاء اہلسنت کے علمائے کرام نے شرکت کی۔

منعقدہ سیمینار میں ایامِ خاص میں امتحانات جیسی ضرورت و حاجت کے مواقع پر خواتین قلم سے قرآن پاک لکھ سکتی ہیں یا نہیں، اور مسئلہ فلیٹوں پر سلسلہ وار خرید و فروخت کے موضوع پر علمی کلام ہوا ۔

عنقریب دارالافتاء اہل سنت کی جانب سے فلیٹوں کے مسئلے کی تفصیل پر ویڈیو اپلوڈ کی جائیگی۔