دعوت اسلا می جہاں ترقی کے اس دور میں جدید
تقاضوں کے مطابق شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے
میں مصروف عمل ہےوہیں علمِ دین کے تعلیمی ادارے جامعات المدینہ و مدارس المدینہ کے
ذریعے بھی امت کو علماء مہیا کررہی ہے۔اس وقت دعوت اسلامی مختلف ممالک میں 850 سے زائد جامعۃ المدینہ کے
ذریعے علمِ دین کی ترویج میں مصروف عمل ہےاور یہ سلسلہ مزید جاری ہے۔
اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئےپچھلے دنوں
کراچی کے علاقےدھوراجی میں واقع حبیبیہ
مسجد کے برابر میں جامعۃ المدینہ دار الحبیبیہ قائم کردیا گیاہے۔ جدید سہولیات سے
مزین اس جامعۃ المدینہ کے قیام کا مقصد
بالخصوص کالج و یونیورسٹیز کے اسٹوڈنٹس،
کاروباری حضرات اور دیگر اسلامی بھائی مختصر دورانیہ میں علمِ دین کی تعلیم حاصل
کرسکتے ہیں تاکہ ان کی دینی تعلیم اور کاروبار دونوں جاری رہیں اور یہ لوگ علمِ دین حاصل کرکے عالمِ
دین بن کرمعاشرے کی فلاح و بہبود میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ اس جامعۃ المدینہ میں
صبح 7:30 سے 10:30 تک درس و تدریس کا سلسلہ ہوتا ہے۔
اس موقع پر ناظم سید ثاقب عطاری مدنی کا کہنا
تھا کہ جامعۃ المدینہ کی کلاسز کو جدید تقاضوں کے مطابق تیار کیا گیا ہےتاکہ
اسٹوڈنٹس پُرسکون ماحول میں علمِ دین حاصل کرسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عنقریب ہم ملٹی میڈیا سسٹم پر بھی آرہے
ہیں اور اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ پروجیکٹر پر
دینی تعلیم دی جائیگی۔