21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
آل پاکستان جوڈیشنل ایمپلائز ایسوسی ایشن کے تحت سٹی
کورٹ میں میلاد اجتماع کا انعقاد
Sat, 28 Nov , 2020
3 years ago
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 27نومبر 2020 ءبروز
جمعہ آل پاکستان جوڈیشنل ایمپلائز ایسوسی ایشن کراچی ڈویژن کے تحت سٹی کورٹ میں میلاد اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں سٹی کورٹ کے عہدیداران اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔
شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار و مبلغ دعوت
اسلامی یوسف سلیم عطاری نے ”سیرت مصطفیٰ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ
واٰلہٖ وسلَّم“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے
مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔