دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین وقتاً فوقتاً مدنی کاموں کے سلسلے میں ملک بیرون کا سفر کرتے رہتے ہیں۔

اسی سلسلے میں رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری 5نومبر 2020ء سے 10 نومبر 2020ء تک پاکستان کے مختلف شہروں میں سفر کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق رکن شوریٰ 5نومبر 2020ء کوپشاور میں ”ذہنی آزمائش سیزن 12“ کے لئے آڈیشن کریں گے جبکہ 6نومبر 2020ء کو اسلام آباد میں، 7 نومبر 2020ء کو گوجرانوالہ میں، 8نومبر 2020ء کو فیصل آباد میں، 9 نومبر 2020ء کو لاہور میں اور 10 نومبر 2020ء کو ملتان میں سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔


مدنی چینل کا مقبول عام سلسلہ ”ذہنی آزمائش سیزن12“ کے لئے مختلف مقامات پر آڈیشن کا سلسلہ جاری ہے ۔

5نومبر2020ء کو شیل پیٹرول پمپ ، گلبہار 1نزد مدینہ مسجد پشاور میں آڈیشن (ٹیم سلیکشن) کا سلسلہ ہوگا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری ”ذہنی آزمائش سیزن12“ کی ٹیم کے لئے عاشقان رسول کو سلیکٹ کریں گے۔

ذہنی آزمائش سیزن 12 کے آڈیشن میں تمام عاشقان رسول شرکت کرسکتے ہیں جبکہ آڈیشن میں حصہ لینے والوں کی عمر کم از کم 17 سال ہونی چاہیئے۔

واضح رہے کہ ان مقامات پر آڈیشن کا آغاز دوپہر 2:00 بجے ہوگا۔

مزید معلومات کے لئےاس نمبر پر رابطہ کریں:03131200026


گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام واہگہ ٹاؤن کابینہ رحمت ٹاؤن میں جامع مسجد عبد اللہ، مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ للبنات ”فیضان زینب“ کے سنگ بنیاد رکھنے کا سلسلہ ہوا۔

اس سنگ بنیاد اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری، مقامی ذمہ داران دعوت اسلامی اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کو مساجد کی تعمیرات میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جبکہ رکن شوریٰ نے عاشقان رسول کے ہمراہ ذکر اللہ کی صداؤں میں مسجد و مدارس کا سنگِ بنیاد رکھا۔


یکم نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے تحت کوئٹہ زون کی جامع مسجد نورانی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کوئٹہ کابینہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں کراچی سے تشریف لائے ہوئے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی کام و ٹیلی تھون کے حوالے سے اہداف دیئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 4 نومبر 2020ء کو K-150بلاک پارک بلمقابل میکڈونلڈز جوہر ٹاؤن لاہور میں رات 8:00 بجے اجتماع میلاد کا انعقاد کیا جائیگا۔

اس اجتماع میلاد میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے اس اجتماع میلاد میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


دعوت اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے زیر اہتمام یکم نومبر 2020ء کو حلال پور کی جامع مسجد فیضان عطار میں میلاد اجتماع منعقد ہوا جس میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔

مجلس ائمہ مساجد کے ریجن ذمہ دار محمد اسد عطاری مدنی نے ”کمالات مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی کے کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 28اکتوبر 2020ء کو نیو کراچی کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ کے ناظمین نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے علاقائی دورہ اور یوم تعطیل اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی ۔ رکن شوریٰ نے قاری صاحبان کو اپنی کلاس کے طلبہ کے سرپرستوں کے ہمراہ ہر ماہ تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔

مدنی مشورے میں ماہ نومبر 2020ء میں ہونے والے ٹیلی تھون کے اہداف پر بھی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر کراچی ریجن مدنی قافلہ ذمہ دار ساجد عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کی مجلس زراعت و لائیواسٹاک کے زیر اہتمام علی پور القادر کالونی  کی جامع مسجد اقصیٰ میں اجتماع میلاد انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو سیرت مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق اپنی زندگی گزارنے اور ماہ نومبر 2020ء میں ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔


آج شام 7:00 بجے عثمانیہ ریسٹورنٹ ایبٹ آباد  میں یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس، ٹیچرز اور پروفیشنلز افراد کے لئے دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ”ٹریننگ سیشن“ کا انعقاد کیا جائیگا۔

اس ٹریننگ سیشن میں موٹیویشنل اسپیکر محمد ثوبان عطاری ”مسلسل جد و جہد“ کے موضوع پر خصوصی بیان فرمائیں گے۔

آج شام ہونے والے اس ٹریننگ سیشن میں اسٹوڈنٹس اور تمام پروفیشنلز افراد سے شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


2 نومبر 2020ء کو مجلس وکلاء دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے پریزیڈنٹ سیکرٹری اور ڈپٹی اٹارنی جنرل سمیت بار کے تمام ممبران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے سنت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب ارشاد فرمائی۔


2نومبر 2020ء کو بورڈ آفس لاہور کی مرکزی مسجد میں مجلس پروفیشنلز دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں بورڈ آفس کے تمام اسٹاف نے شرکت کی۔

مجلس پروفیشنلز کے نگران محمد ثوبان عطاری نے ”سیرت مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم “ پر سنتوں بھرا بیان کیا اور نیکی کی دعوت کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔


پچھلے دنوں پولیس لائنز گوجرانوالہ میں عظیم الشان  میلاد اجتماع منعقد کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ اجتماعِ پاک میں پولیس افسران اور پولیس جوانوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔

رکنِ شوریٰ نے سیرتِ رسولِ خدا پر روشنی ڈالتے ہوئے حاضرین کو اس کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب ارشاد فرمائی۔