دعوت اسلامی کی مجلس  ٹرانسپورٹ کے تحت پچھلے دنوں ماڑی پور کابینہ ساوتھ سینٹرل میں مدنی حلقہ بسلسلہ ذکر و نعت منعقد ہوا جس میں اسپئیر پارٹ مالکان کار مکینک سمیت دیگر ورکروں نے شرکت کی ۔

اجتماع و ذکر نعت میں مبلغ دعوت اسلامی محمد ذیشان مدنی عطاری نے شرکا کے درمیان میلاد النبی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو قرآن پاک کی تعلیمات کے مطابق زندگی کے شب و روز گزارنے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔ اس موقع پر ذیشان مدنی عطاری نے وہاں موجود شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے ساتھ جسمانی اور مالی تعاون کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:عبد الوہاب عطاری مجلس ٹرانسپورٹ ایسٹ ملیر زون )