21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں قائم صدر بازار میں دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے تحت نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں دیگر
تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران اوکاڑہ زون حاجی منیر عطاری نے شرکا کو
دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات بالخصوص فیضان آن لائن اکیڈمی اور جامعۃ المدینہ کے
حوالے سے بریفنگ دی جس پر انہوں نے اپنے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔