دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 18 اکتوبر 2020ء کو دوپہر 2:15 بجے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں یونیورسٹیز، کالجز، کوچنگ سینٹرز اور اسکول سے وابستہ اسٹوڈنٹس کے لئے اسٹوڈنٹس اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔ اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔

تمام اسٹوڈنٹس اور شعبہ تعلیم سے وابستہ اسلامی بھائیوں سے شرکت کی درخواست ہے۔

واضح رہے کہ یہ اجتماع عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں SOP,sکے مطابق ہوگا۔


دعوت اسلامی کی مجلس جامعۃ المدینہ کے زیر اہتمام جامعۃ المدینہ کاہنہ نو میں مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور ریجن کے طلبہ و اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ نگران مجلس جامعات المدینہ للبنین محمد ظفر عطاری مدنی نے خارجی مطالعہ اور اخلاقیات کے حوالے سے طلبہ کی ذہن سازی کی اور مدنی کاموں کے حوالے سے کلام کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس پروفیشنلز کے نگران محمد ثوبان عطاری نےاسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  اور افضل چامڑیا سے ملاقات کی۔

محمد ثوبان عطاری نے شاہ محمود قریشی کو دعوت اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور انہیں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں تعاون کرنے کی درخواست کی۔

اس موقع پر چیئرمین سیلانی ویلفیئر مولانا بشیر فاروقی صاحب بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کی مجلس پروفیشنلز کے نگران محمد ثوبان عطاری نے N.U.TECH اسلام آباد کی ایک Stat of the art university کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وائس چانسلر اور دیگر فیکلٹی سے ملاقات کی۔ محمد ثوبان عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی خدمات سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے بعد محمد ثوبان عطاری نے ادارے کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر چیئرمین سیلانی ویلفیئر مولانا بشیر فاروقی صاحب بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کی مجلس پروفیشنلز کے نگران محمد ثوبان عطاری نے چیئرمین C.D.Aعامر علی سے ملاقات کی۔ محمد ثوبان عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا اور مختلف امور پر بات چیت کی۔

اس موقع پر چیئرمین سیلانی ویلفیئر مولانا بشیر فاروقی صاحب بھی موجود تھے۔


آج 6اکتوبر 2020ء کی شب 9:00 بجے دعوت اسلامی کے آفیشل Facebookپر Liveروحانی علاج اور استخارہ کا سلسلہ ہوگا۔

دکھیاری امت کی خیر خواہی کے جذبے کے تحت جنید عطاری مدنی پریشان حال اسلامی بھائیوں کو روحانی علاج بتائیں گے جبکہ اس سلسلےمیں ہر نیک و جائز کام کے لئے استخارہ بھی کیا جائیگا۔

اپنی پریشانی کے حل اور روحانی علاج کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

https://www.facebook.com/dawateislami.net


دعوت اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے رکن مجلس محمد ارشد عطاری نے اسلام آباد میں ایک غیر مسلم  شخص پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے اسلام کی دعوت پیش کی۔ غیر مسلم شخص نے اسلام سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا۔

نئے اسلامی بھائی نےرکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری سے ملاقات کی ، رکن شوریٰ نے اسلام قبول کرنے والے اسلامی بھائی کا نام محمد حارث رکھا اور سلسلہ قادریہ عطاریہ میں بیعت بھی فرمایا۔


دعوت اسلامی کی مجلس عشر کے تحت میر پور کشمیر زون پوناچڑکابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس عشر کے مقامی ذمہ داران نے شرکت کی۔ مجلس عشر اسلام آباد کے ریجن ذمہ دارمحمد محسن عطاری نے شعبے کے حوالے سے گفتگو کی اور ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔


4اکتوبر 2020ء کو پاکستان سمیت دیگر ممالک میں مجلس تاجران کے زیر اہتمام تاجر اجتماع کا انعقاد کیا گیا ۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے بذریعہ مدنی چینل سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ اس تاجر اجتماع میں بزنس مین، فیکٹری مالکان سمیت دیگر تاجروں نے شرکت کی۔

ملک و بیرون ملک میں منعقد ہونے والے اجتماعات کے مقامات کی تفصیلات درج ذیل ہے:

پاکستان

کراچی میں 15مقامات پر، حیدر آباد میں 365 مقامات پر،ملتان میں 120 مقامات پر،فیصل آباد میں 590 مقامات پر، لاہور میں 400مقامات پر،اسلام آباد میں 240مقامات پر

بیرون ملک

تھائی لینڈمیں 2 مقامات پر، ساؤتھ کوریامیں 4مقامات پر،ہانگ کانگ میں8مقامات پر، جاپان میں 3مقامات پر،چائنہ میں5مقامات پر،ساؤتھ افریقہ میں 3مقامات پر


دعوت اسلامی کی مجلس پروفیشنلز کے زیر اہتمام 9 اکتوبر 2020ء بروز جمعۃ المبارک عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔

اس اجتماع پاک میں مفتی علی اصغر عطاری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ”حضور ﷺ کا اندازِ زندگی“ کے موضوع پر خصوصی بیان فرمائیں گے۔

اس شعبے سے وابستہ افراد اس اجتماع پاک میں ضرور شرکت کریں۔

واضح رہے کہ یہ اجتماع مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی آج 4اکتوبر 2020ء کی شام 7:00 بجے اپنے Facebook پیج پر لائیو سلسلہ فرمائیں گے جس میں عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات اشاد فرمائیں گے۔

سلسلے میں شامل ہونے کے لئے نیچے دیئے گئےلنک پر کلک کیجئے:

https://www.facebook.com/maulanaimranattari


30ستمبر 2020ء کو فیڈرل بورڈ آف ریوینیو اسلام آباد کے زیر اہتمام کینٹ ایریا صدر حیدر آباد میں قائم ایک اسکول میں غلام رسول کے مدنی پھول اور کڈز مدنی چینل پروموشن سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں دوسری سے لیکر پانچویں تک اور 9th /10th کے اسٹوڈنٹس نے الگ الگ شرکت کی۔ مجلس مدنی چینل عام کریں کے رکن ریجن احمد رضا عطاری مدنی اور شعبہ تعلیم کے ریجن ذمہ دار جنید رضا عطاری نے اسٹوڈنٹس کو غلام رسول کے مدنی پھول دیکھائے اور اس حوالے سے ان کی تربیت کی۔

اس سیشن میں سوال و جواب کا بھی سلسلہ ہوا جس میں درست جواب دینے والوں کو تحائف دیئے گئے ۔ سیشن کے اختتام پر اسٹوڈنٹس کو مدنی چینل اور سوشل میڈیا کے ذریعے کڈز مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیا گیا۔