
آج 9نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے تحت مدنی
مرکز فیضان مدینہ نواب شاہ میں تربیت کا سلسلہ ہواجس میں نواب شاہ کابینہ ڈویژن
دوڑ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد فاروق جیلانی
عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور 15 نومبر 2020ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں بھر پور
حصہ لینے اور زیادہ سے زیادہ یونٹ جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔

7نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
منڈی وار برٹن کی مدینہ مسجد میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر
تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مسجد فیضان عشق رسول بنانے کا ذہن دیا۔
واضح رہے کہ ضلع ننکانہ میں جامعۃ المدینہ
للبنین و للبنات، مدرسۃ المدینہ للبنین و للبنات بھی قائم ہے جبکہ مسجد فیضان سید
الشھداء کی تکمیل کے بعد فیضان غوث الاعظم اور فیضان زم زم کی تعمیر جاری ہے۔
آج رات مفتی شفیق عطاری
دعوت اسلامی کے آفیشل Facebook پیج پر لائیو سلسلہ فرمائیں گے
.jpg)
جانئیےشرعی مسائل کا حل قرآن و سنت کی روشنی میں
آج بروز
پیر رات 8:30 بجے دار الافتاء اہل سنت کے مفتی محمد شفیق عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی، دعوت اسلامی کےآفیشل Facebook پیج
پر لائیو سلسلہ فرمائیں گے ۔ اس سلسلے میں عاشقان رسول بذریعہ کمنٹ سوال کرکے اپنے
شرعی مسائل کا حل جان سکیں گے۔
سلسلے میں شرکت
کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:
آج رات مفتی قاسم عطاری اپنے آفیشل Facebook
پیج پر لائیو سلسلہ فرمائیں گے
.jpg)
قرآن و سنت کی روشنی میں شرعی مسائل کا حل بتانے
کے لئے آج 9نومبر 2020ء بروز پیر رات 8:00
بجے شیخ الحدیث والتفسیرمفتی محمد قاسم عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی، اپنے آفیشل Facebook پیج
پر لائیو سلسلہ فرمائیں گے ۔ اس سلسلے میں عاشقان رسول بذریعہ کمنٹ سوال کرکے اپنے
شرعی مسائل کا حل جان سکیں گے۔
سلسلے میں شرکت
کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

6نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کی جامع مسجد ملک ریاض میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں
مختلف علمائے کرام، شخصیات اور کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب
عطاری نے ”سیرت مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کوسنت رسول اپناتے ہوئے زندگی گزارنے کی ترغیب
دلائی۔
اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری
بھی موجود تھے۔
گورنمنٹ علم دین ڈگری کالج علی پور چھٹہ میں سالانہ میلاد
اجتماع کا انعقاد

شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کی جانب سے 7نومبر 2020ء
کو گورنمنٹ علم دین ڈگری کالج علی پور چھٹہ میں سالانہ میلاد اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں کالج کے پرنسپل، ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے
”سیرت مصطفیٰصلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کوسنت رسول کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب
دلائی۔

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام 7نومبر 2020ء کو فیصل آباد ڈسٹرکٹ
بار ایسوسی ایشن میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں D.P.Oفیصل آباد، ایڈیشنل سیشن جج، سینئر سول جج، صدر بار، سیکرٹری بار اور کثیر
تعداد میں وکلاء نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سیرت مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے
مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔
.jpg)
کراچی کے علاقے کورنگی کی مدینہ مسجد میں
تعمیراتی کاموں کا سلسلہ شروع ہونے جارہا ہے۔
اسی سلسلے میں مسجد کی کمیٹی کا مدنی مشورہ ہوا
جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے تعمیرات کے حوالے سے شرکا
کی تربیت کی اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
جامعۃ المدینہ فیضان عثمان غنی گلستان جوہر کراچی میں
طلبہ کا سنتوں بھرا اجتماع
.jpg)
دعوت اسلامی کے تعلیمی ادارے جامعۃ المدینہ
فیضان عثمان غنی گلستان جوہر کراچی میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں رکن مجلس
جامعۃ المدینہ سید ساجد عطاری، جامعۃ المدینہ کے طلبہ ، اساتذۂ کرام اور ناظمین
نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو 15 نومبر 2020ء کوہونے والے ٹیلی تھون میں بھر
پور حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

پچھلے دنوں مدرسۃ المدینہ بالغان کراچی ریجن کے
ذمہ دار محمد حسان عطاری کا بازو ٹوٹ گیا تھا۔
اسی سلسلے میں 6نومبر 2020ء کو رکن شوریٰ حاجی
محمد امین عطاری نے ان کی رہائش جاکر ان سے عیادت کی اور جلد صحت یابی کے لئے
دعائیں کیں۔
.jpg)
پچھلے دنوں بینظیر یونیورسٹی
کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس، پروفیسرز اور دیگر اسٹاف نے شرکت
کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری
نے سنتوں بھرابیان کیا اور شرکا کو ٹیلی تھون میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
.jpeg)
دعوت اسلامی کے تحت بلوچستان کے علاقے ڈام میں
شخصیات کا مدنی حلقہ ہوا جس میں کاروباری حضرات حاجی کریم بخش، قاسم احمد عطاری،
حاجی الیاس، محمد راشد، عبد العزیز، محمد سکندر، گل نواز اور حاجی حبیب اللہ نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری
نے شرکا کو نماز کی پابندی کرنے، مدنی کورسز میں داخلہ لے کر نماز کا طریقہ اور
دیگر شرعی مسائل کے ساتھ ساتھ علم دین سیکھنےکا ذہن دیا۔
رکن شوریٰ نے شخصیات کو مدنی کاموں میں حصہ لینے
اور 15 نومبر 2020ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ رکن
شوریٰ نے کاروبار میں خیرو برکت کے لئےڈام میں 20 اکتوبر 2020ء کی صبح اجتماع کرنے کا اعلان بھی کیا۔
مدنی حلقے میں زونل نگران، نگران کابینہ اور
دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔