حیدر آباد کے مشہور بزرگ، جگر گوشۂ غوثِ اعظم حضرت سیدنا سخی عبد الوہاب شاہ جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس نہایت مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہےجس میں ملک بھر سے علمائے کرام اور عاشقان اولیاء حاضری دیکر اپنی عقیدت کا اظہار کررہے ہیں۔

دوران عرس آج 14 دسمبر 2020ء کو دعوت اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء کے زیر اہتمام دربار عالیہ پر محفل نعت کا انعقاد کیا جائیگا۔

محفل نعت میں شیخ الحدیث والتفسیر استاذ العلماء مفتی محمد قاسم عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی خصوصی بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے اس محفل نعت میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔