11دسمبر 2020ء بروز جمعۃ المبارک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام رمضان گوٹھ، منگھو پیر روڈ میں قائم جامع مسجد ”فیضان فاروق اعظم رضی اللہ عنہ“ میں سنتوں بھرے اجتماع کاانعقاد کیا گیا جس میں امام مسجد مولانا محمد کامران عطاری مدنی، مقامی علمائے کرام، نگرانِ کابینہ اورنگی ٹاؤن جاوید عطاری اور گوٹھ کی شخصیات سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران مجلس مدنی چینل محمد اسد عطاری مدنی نے ”حالات غوث اعظم رضی اللہ عنہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ حضور غوث پاک رضی اللہ تعالٰی عنہ نے اپنی زندگی علم دین سیکھنے اور سکھانے میں صرف کردی، آپ رضی اللہ عنہ کی بارگاہ میں دور دراز سے علمائے کرام اپنے علم کی پیاس بجھانے آیا کرتے تھے۔ نگران مجلس نے شرکا کو علمِ دین سیکھنے کی ترغیب دلاتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں علمِ دین سیکھنا چاہیئے اور اس کا بہترین ذریعہ مدنی قافلے میں سفر کرنا ہے، مدنی قافلے میں سفر کرنے سے نہ صرف دینی معلومات حاصل ہوتی ہیں بلکہ اچھی زندگی گزارنے کا تجربہ بھی حاصل ہوتا ہے۔