پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے  جامعۃ المدینہ وندر بلوچستان کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر جامعۃ المدینہ کے طلبہ اور اساتذہ کرام کا مدنی مشورہ ہواجس میں رکن شوریٰ نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔


شعبہ تعلیم کے تحت عارف والا کے مقامی کالج میں سالانہ عظیم الشان اجتماع میلاد کا انعقاد ہوا ۔ اجتماع میلاد میں کثیر طلبہ و ادارے کے اساتذہ و عہدیداران نے شرکت کی ۔

نگران مجلس شعبہ تعلیم عبدالوہاب عطاری نے بیان کیا اور طلبہ کو سیرت نبوی کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔


گزشتہ  روز پریس کلب گجرات میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ محفلِ نعت میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

اس محفل میں پریس کلب کے صدر اور دیگر ممبران و عہدیداران سمیت صدر چیمبر آف کامرس اور صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سمیت صحافیوں کی شرکت ہوئی۔ رکن شوری حاجی اظہر عطاری نے ان سے ملاقات بھی فرمائی۔ 


5 نومبر کے روز کامسیٹس یونیورسٹی ساہیوال کیمپس میں عظیم الشان میلاد اجتماع کا انعقاد ہوا ۔ محفلِ نعت میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے  رکن حاجی اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

اس اجتماع میں ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت، ڈپٹی رجسٹرار ایڈمن، ڈپٹی رجسٹرار ایڈمیشن، پی ایچ ڈی ڈاکٹرز ، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس، کثیر تعداد میں فیکلٹی اور یونیورسٹی اسٹوڈنٹس، پروفیسرز اور انتظامیہ نے شرکت کی۔


گزشتہ دنوں ماڑی ضلع اٹک میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام شخصیات کا مدنی حلقہ ہوا جس میں تاجران، بزنس کمیونٹی، مختلف سماجی اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے ”حسن اخلاق“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

مدنی حلقے کے اختتام پر رکن شوریٰ نے شخصیات کو مکتبۃا لمدینہ کی کتاب سیرت مصطفیٰصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ، عجائب القراٰن اور دیگر کتب و رسائل تحفے میں دی۔ 


گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے چکوال جہلم اور سیالکوٹ  زون میں مختلف شہروں (تلہ گنگ، چوآ سیدن شاہ، چکوال، پنڈ دادنخان، اور گوجر خان، گجرات، کھاریاں، کنجاہ، سیالکوٹ، ڈسکہ، پسرور، سمڑیال، پھالیہ، منڈی بہاؤالدین) کا دورہ کیا۔

رکن شوریٰ نے ان مقامات پر عاشقان رسول کی اخلاقی اور تنظیمی تربیت کی اور ماہ میلاد میں 12 مدنی کاموں کی مضبوطی کے لئے اپنے علاقوں میں ذیلی نگرانوں کی تقرری کرنےکی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر دعوت اسلامی کے تحت چلنے والے جامعات المدینہ اور مدارس المدینہ کے جملہ اخراجات کے لئے ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ لینے کا ذہن دیا گیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 4نومبر 2020ء کو ایبٹ آباد میں عظیم الشان پروفیشنلز اجتماع ہوا جس میں ڈاکٹرز، انجینئرز اور دیگر شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

موٹیویشنل اسپیکر محمد ثوبان عطاری نے ”مسلسل جد و جہد“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اچھی زندگی گزارنے کے طریقے بیان کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 4نومبر 2020ء کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن منڈی بہاؤ الدین میں میلاد اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منڈی بہاؤالدین، ایڈیشنل سیشن جج منڈی بہاؤالدین، سینئر سول ججز، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن منڈی بہاؤالدین، سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سمیت کثیر وکلاء اور ججز نے شرکت ۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سیرت مصطفیٰصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔


آج بروز جمعرات رات 8:00 بجے رحیم گیدرنگ ہال چرخہ خیل چوک نزد حجانی مسجد گلبرگ ٹاؤن نمبر 4، صدر ، پشاور میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔

اس ہفتہ وار اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

قرب و جوار کے عاشقان رسول سے اس ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی درخواست ہے۔


(کراچی اسٹاف رپورٹر) عاشقان رسول  کی دینی و اصلاحی تربیت کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہر جمعرات کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں آج 5نومبر 2020ء بروز جمعرات رات 8:30بجے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری ”فکر ِامت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

واضح رہے کہ یہ اجتماع مدنی چینل پر بھی براہ راست نشر کیا جائیگا۔

تمام عاشقان رسول اپنے اپنے ڈویژن میں ہونے والے دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں خود بھی شرکت کریں اور اپنے دوست احباب کو بھی شرکت کی دعوت دیں۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری ان دنوں مدنی کاموں کے سلسلے میں کوئٹہ زون کے دورے پر ہیں۔

دوران دورہ خضدار کابینہ میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں خضدار کابینہ کے تمام مدرسین، ائمہ کرام، ڈویژن نگران اور اراکین ریجن نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے مدنی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعد ازاں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے جامعۃ المدینہ میں طلبہ کرام کے درمیان سنتوں بھرا بیان فرمایا اور تحائف تقسیم کئے۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے 3 نومبر 2020ء کو لاہور کی شاہ عالم مارکیٹ اور رنگ محل مارکیٹ کا دورہ کیا ۔ رکن شوریٰ نے مارکیٹ کے تاجروں سے ملاقات کی اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے 15نومبر 2020ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر تاجروں نے ہاتھوں ہاتھ 140 یونٹ جمع کروائے اور  آئندہ مزید یونٹس جمع کروانے کی نیت کی۔