دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے بذریعہ لنک ملک و بیرون ملک شعبہ تعلیم سے وابستہ اسلامی بہنوں میں سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری بھی موجود تھے۔

نگران شوریٰ نے اپنے بیان میں فرمایا کہ معاشرے کو ایک بہترین افراد فراہم کرنے میں جو اہم ذریعہ ہے وہ ایک عورت کی صورت میں ”ماں “بنتی ہے۔اسلامی بہنوں کا کردار مثالی ہونا چاہیئے اور ہمیں اس طبقے کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیئے۔ نگران شوریٰ نے کہا کہ دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے لئے بھی اسلامی بہنوں کو وہیں جانا چاہیئےجہاں جانے کی شریعت نے اجازت دی ہے اور گفتگو کرنے میں بھی شریعت کو ملحوظ خاطر رکھیں۔

مولانا عمران عطاری نے اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمارے ہر نیک کام میں رب کی رضا شامل ہو اور نگران شوریٰ نے اسلامی بہنوں کو مدنی کام کرتے ہوئے اپنے گھر والوں کے حقوق بھی ادا کرنے کا ذہن دیا۔