پاکستان بھر میں امامت کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں کے
درمیان سنتوں بھرا اجتماع
دعوت اسلامی کے مجلس امامت کورس کے زیر اہتمام
ملک بھر میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں کراچی، حیدر آباد، ڈیرہ اللہ
یار، جیکب آباد، اشاعت الاسلام ملتان،سخی سرور، خان پور،رہیلاوالی، میلسی،
بہاولنگر، خانیوال، فیصل آباد،گوجرہ، جھنگ،قبولہ شریف، جوہر ٹاؤن، کاہنہ نو،ڈیرہ
اسماعیل خان، رحمان سٹی لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، اسلام آباد، ڈڈیال اور گجرات
میں امامت کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد
عطاری نے بذریعہ ویڈیو لنک” عاجزی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایااور ان اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ
کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر حاجی شاہد عطاری کا کہنا تھا کہ عاجزی تمام
انبیاء علیہم
السلام، صحابہ کرام اور اولیاء
کرام کی سنت ہے۔ نگران پاکستان نے عاجزی کے حوالے سے خلیفۂ وقت عمر بن عبد العزیز
رضی اللہ عنہ کی سیرت
بھی بیان کی جبکہ نگران پاکستان نے حضرت
عمر بن عبد العزیز رضی اللہ عنہ کا قول نقل کرتے ہوئے فرمایا کہ ” لوگوں میں
بہترین شخص وہ ہے جو اللہ پاک کے ہاں عاجزی
والا ہے“