دعوت اسلامی کے شعبے فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ملتان میں لاری اڈا اور بہاولپور بائی پاس پر واقع ریسکیو 1122 کے اسٹیشن میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔

متعلقہ شعبے کے ملتان ریجن ذمہ دار نے ان اسلامی بھائیوں کو رسول کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنتوں پر عمل کرنے، نمازوں کی پابندی کرنے اور اپنی زندگی کو شریعت کے مطابق گزارنے کی ترغیب دلائی اور انہیں فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن سمیت مختلف شعبہ جات کے حوالے سے بریف کیا۔ریجن ذمہ دار نے ریسکیواہلکاروں کو ماہنامہ فیضان مدینہ اور امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسائل تحفے میں پیش کی اور مطالعہ کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کےتدریسی شعبہ کے  زیر اہتمام 17 جنوری 2020ء کو سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں جامعۃ المدینہ کے اساتذہ اور ناظمین نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے بذریعہ ویڈیو لنک سنتوں بھرابیان فرمایا اور شرکا کو اہم مدنی پھولوں سے نوازا۔


عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی جہاں اسلامی بھائیوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنے کی کوششیں کررہی ہے وہیں اسلامی بہنوں کو بھی علمِ دین سے فیض یاب کروانے کے لئے راہ ِہموار کررہی ہے۔  دعوت اسلامی نے اسلامی بہنوں کو دینی تعلیم کی طرف گامزن کرنے کے لئے تین مجالس شارٹ کورسز، دارالسنہ للبنات اور مدرسۃ المدینہ بالغات کا قیام کر رکھا ہے۔

ان مجالس کے تحت ملک بیرون ملک میں درست مخارج کے ساتھ قرآن پاک پڑھنا ، نماز، روزہ اور دیگر شرعی مسائل اور اچھی زندگی گزارنے کے حوالے سے وقتاً فوقتاً مختلف کورسز کروائے جاتے ہیں ۔ ان مجالس کے زیر اہتمام سال 2020ء میں ملک بیرون میں 55 کورسز 21 ہزار 602 مقامات پر کروائے گئے جن میں 3لاکھ 58 ہزار 59 اسلامی بہنوں نے کورسز کرنے کی سعادت حاصل کی۔

ان مجالس کے تحت سال 2020ء میں کروائے جانے والے کورسز کی تفصیلی کارکردگی ملاحظہ کریں۔

مجلس شارٹ کورسز

اس شعبے کے تحت صرف غیر رہائشی کورس کروائے جاتے ہیں۔

شارٹ کورسز کے تحت ملک و بیرون ملک میں 34 مختلف کورسز 20 ہزار 323 مقامات پر ہوئے جن میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 3لاکھ 39 ہزار 267 رہی۔

دار السنہ للبنات

اس شعبے کے تحت پاکستان میں 8 اور ہند میں 7اقسام کے مختلف کورسز کروائے جاتےہیں۔

دارالسنہ للبنات پاکستان کے زیر اہتمام کل 24 رہائشی کورسز ہوئے جبکہ 6 آن لائن کورسز کروانے کا سلسلہ رہا۔

ان کورسز میں ملک و بیرون ملک سے 3 ہزار 902اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔

مدرسۃ المدینہ بالغات

اس شعبے کے تحت رہائشی اور غیر رہائشی 6اقسام کےکورسز کروائے جاتے ہیں ۔

مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام ملک و بیرون ملک میں 1 ہزار 249 مقامات پر کورسز ہوئے جن میں ملک و بیرون ملک کی 14 ہزار 890 اسلامی بہنوں نے کورس مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔


آج بروز اتوار  دوپہر 2 بجے دعوت اسلامی کے مختلف جامعۃ المدینہ کے اساتذۂ کرام کےدرمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔

اس اجتماع میں نگران مجلس پروفیشنلز و موٹیویشنل اسپیکر محمد ثوبان عطاری ”Self development“ کے موضوع پر خصوصی بیان فرمائیں گے۔

جامعۃ المدینہ کے تمام اساتذہ کرام سے اس اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


الحمد للہ عزوجل عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی نیکی کی دعوت کو عام کرنے میں مصروف عمل ہے۔ اسی سلسلہ میں 13جنوری2021ء بروز بدھ کامونکی غربی ڈویژن کے علاقہ شریف پورہ میں علاقائی دورہ ہوا جس میں اہل علاقہ کو نماز عصر کے بعد نیکی کی دعوت کی دی ۔

نماز مغرب کے بعد زون ذمہ دار مجلس اصلاح اعمال محمد قاسم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں اہل علاقہ سمیت نمازیوں نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے حاضرین کے درمیان نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنے کے طریقے کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے حاضرین کو نیک اعمال کرنے اور عاشقان رسول کے ساتھ مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: محمد شہریار عطاری مجلس کارکردگی کامونکی کابینہ)


الحمدللہ عزوجل سنتوں کی خدمت کے لیے دعوت اسلامی کے تحت مدنی قافلے دنیا بھر میں سفر کرتے ہیں۔ اسی سلسلے میں گلگت بلتستان کے عاشقان رسول ایک ماہ کے مدنی قافلہ میں سفر کرتے ہوئے واربرٹن پنجاب پہنچے جہاں مبلغ دعوت اسلامی مولانا محمد احمد رضا عطاری نے مدنی قافلہ کے عاشقان رسول کا مدنی حلقہ لگایا ۔

مدنی حلقے میں مولانا محمد احمد رضا عطاری نے 12 دینی کاموں کے حوالے سے تربیت کرتے ہوئے مدنی مذاکرہ دیکھنے کے حوالے سے ان کو بھر پور ذ ہن دیا نیز مبلغ دعوت اسلامی نے مختلف امور پر حاضرین کو مدنی پھول دیتے ہوئے کہا کہ امیر اہل سنت دین دنیا کے ہر معاملہ میں عاشقان رسول کی رہنمائی فرماتے ہیں ذمہ دار کا مزید کہنا تھا کہ جو کسٹمر کیئر کورس، ٹائم مینجمنٹ کورس اور فیوچر پلانگ کورس کرنا چاہتا ہے اسے چاہیے کہ مدنی مذاکرہ میں شرکت کو اپنا معمول بنائے ۔(رپورٹ قاری غلام مصطفی عطاری)


دعوت اسلامی کے تحت 12جنوری2021ء  بروز منگل مبلغ دعوت اسلامی محمد اظہر عطاری ڈویژن نگران نے علاقہ دکن محلہ حلقہ گلاب ماچھی ڈویژن جیکب آباد کا دورہ کیا جہاں مقامی ذمہ داران دعوت اسلامی سے ملاقات کی اور انکے درمیان مدنی حلقے لگائے ۔

مدنی حلقےمیں مبلغ دعوت اسلامی نے ہفتہ وار رسالہ شان حافظ ملت رحمت اللہ علیہ رسالہ پڑھ کر سنایا اور حاضرین کو حافظ ملت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے علم دین حاصل کرنے کی جستجو پیدا کرنے ،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدرسۃ المدینہ بالغان میں شرکت کرنے کا ذہن دیتے ہوئے 12 دینی کام بڑھانے کی ترغیب دلائی نیز ہاتھوں ہاتھ چوک درس کا افتتاح بھی کیا ۔


عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ علم کا حصول خواہ فرض عین ہو یا فرض کفایہ یا مستحب و مباح، یہ شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے زیر سایہ ہر دم علمِ دین کی اشاعت و ترویج کے لئے تیار رہتی ہے۔

علمِ دین کی اشاعت و ترویج کو آگے بڑھاتے ہوئے جامعۃ المدینہ میں دورۃ الحدیث شریف کے بعد جیدعلمائے کرام کے زیر نگرانی علمِ حدیث اور فقہ میں مہارت حاصل کرنے کے لئے تخصص فی الحدیث اور تخصص فی الفقہ کروایا ہے۔ اسی طرح تقریر و تبلیغ کے فن میں مہارت پیدا کرنے کے لئے تخصص فی الامامت کروایا جاتا ہے۔ ان تخصصات کی مدت بالترتیب دو، دو اور ایک سال ہے۔

ان کورسزمیں داخلے کے لیے بھی باقاعدہ انٹری ٹیسٹ لیا جاتا ہے۔ اس میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ ٔکرام کے لیے رہا ئش کے علاوہ مناسب خیرخواہی بھی کی جاتی ہے۔ تاکہ وہ معاشی پريشانیوں سے آزاد ہوکر تعلیم حاصل کر سکيں۔ ایک سال کورس پڑھنے کے بعد میرٹ پر پورا اترنے والے مخصوص افراد کو باقاعدہ تدریب بھی کروائی جاتی ہے اور مقالہ جات لکھوائے جاتے ہیں تاکہ فن میں مہارت مزید نکھر کر سامنے آئے ۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام تخصص فی الفقہ فی الحال فیضان مدینہ کراچی، فیصل آباداور لاہور میں جبکہ تخصص فی الحدیث اور تخصص فی الامامت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں کروایا جاتا ہے۔

ان تخصصات میں چند دنوں کے بعد ایڈمیشن کا آغاز ہونے والاہے۔

ایڈمیشن کا طریقہ کار اور نصاب وغیرہ کی معلومات حاصل کرنے کے لیے ان گروپس میں ایڈ ہوجائیں ۔

تخصص فی الفقہ کیلئے :

https://chat.whatsapp.com/DV9PdBIB7RkGxRrzc083jN

https://chat.whatsapp.com/F7wbtiX5QeI6yipkxKEd8k

تخصص فی الحدیث کیلئے:

https://chat.whatsapp.com/G00MO3iZG4n6TXIm0rL0Go

https://chat.whatsapp.com/E770yBNxq3k3g8OtkyXxxc

تخصص فی الامامت کیلئے :

https://chat.whatsapp.com/EJ7WGmCIpiWHv0JyTy5QzN

https://chat.whatsapp.com/BtzwRQTv7qUEe2tDSZ6H1F


22جنوری 2021ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم رابطہ کانفرنس روم میں رات 9 بجے ”بلڈرز کمیونٹی“ کے لئے مدنی حلقے کا انعقاد کیا جائیگا۔

مدنی حلقے میں مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری اور حاجی محمد علی عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔

تعمیراتی کاموں سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول سے اس مدنی حلقے میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


علم کی مجلس میں حاضر ہونا ہزار رکعت نَفْل پڑھنے، ہزار جنازوں میں شرکت کرنے اور ہزار مریضوں کی عیادت کرنے سے بہتر ہے۔ (احیاء العلوم، مترجم جلد 1،ص136) ۔مدنی مذاکرہ بھی علم دین حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔

اسی سلسلے میں آج رات 8:30 بجےمدنی چینل پر براہ راست ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں شیخ طریقت امیر اہل سنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔

واضح رہے کہ مدنی مذاکرے میں امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فقہی وشرعی سوالات کے جوابات، علم و حکمت سے لبریز مدنی پھول اور اپنے ذاتی تجربات کی روشنی میں روز مرہ کے مسائل پر تفصیلی گفتگو فرماتے ہیں۔

عاشقانِ رسول سے گزارش ہے کہ مدنی مذاکرے میں اول تا آخر شرکت فرمائیں اور علمِ دین کی روشنی سے اپنے سینوں کو منور کریں۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 17 جنوری 2021ء بعد نماز عشاء عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں تمام اراکین کابینہ برائے ٹرانسپورٹ کا مدنی مشورہ ہوگا۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری شرکا کی تربیت فرمائیں گے۔

متعلقہ اسلامی بھائیوں سے عشاء کی نماز فیضان مدینہ میں ادا کرنے اور مدنی مشورے میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیر اہتمام ہونے والے استخارے کی ٹائمنگ 20 گھنٹے سے بڑھاکر 24 گھنٹے کردی گئی ہے۔

عاشقانِ رسول اتوار کے علاوہ ہر روز کسی بھی ٹائم ہاتھوں ہاتھ استخارہ کراسکیں گے۔

واضح رہے شعبہ روحانی علاج دعوت اسلامی کے تحت صرف اسی نمبر پر استخارہ کیا جاتا ہے: 0213-4858711