23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے شعبہ مدارس المدینہ للبنین و
للبنات بچوں اور بچیوں کو تعلیمِ قرآن حفظ و ناظرہ سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ بااخلاق و
باکردار بنانے میں مصروف عمل ہے۔ دعوت اسلامی کی انہیں کاوشوں کو دیکھتے ہوئے کئی
اسلامی بھائی دعوت اسلامی کو اپنی جگہیں پیش کرتے رہتے ہیں۔
تلوکر ٹاؤن محلہ نئی آبادی نزد ریلوے اسٹیشن ہری
پور ہزارہ کی ایک شخصیت نے بھی اسی طرح للبنین و للبنات بناکر دعوت اسلامی کو پیش
کیا۔مدرسۃالمدینہ کے افتتاح کے موقع پر جامع مسجد قباء المعروف گوہر والی میں
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری
نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے
اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔