14 رجب المرجب, 1446 ہجری
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سلاٹر روڈ
لیاری کراچی کی جامع مسجد مقبول میں گیارہویں شریف کے سلسلے میں محفل نعت کا
انعقاد کیا گیا جس میں عاشقانِ اولیاء نے شرکت کی۔
مبلغ دعوت اسلامی ابو البنتین حاجی محمد حسان
عطاری مدنی نے جنت کے متعلق سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ جنتیوں کے لباس
میلے اور پرانے نہیں ہونگے، جنت میں نیند
بھی نہیں ہوگی کیونکہ نیند ایک قسم کی موت ہےاور جنت میں موت نہیں۔ آپ نے مزید
فرمایا کہ جنتیوں کو اس کے اعمال کے حساب سے مقام دیا جائیگا، یعنی جس کی جتنی
زیادی نیکیاں اس کو اتنا زیادہ مقام و مرتبہ ملے گا۔
حاجی حسان عطاری نے بچوں کی تربیت کے حوالے سے مدنی
پھول دیتے ہوئے شرکا کو مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی
ترغیب دلائی۔